لیہ( صبح پا کستان ) سال 1984ء میں ایڈیشنل کمشنر ریونیو کے فیصلے کو 2012ء میں ریونیو اہلکاروں سے ملی بھگت کے ذریعے عمل درآمد کرا کے فتح پور سٹی کی کروڑ وں روپے مالیت کی سوکنال اراضی غیر قانونی طور پر الاٹ کرانے کے مفاد کندہ سید مبارک حسین شاہ کو اے ایس آئی عبدالحمید بودلہ،مہر فیاض حسین،ملک قدیرجکھڑپرمشتمل محکمہ اینٹی کرپشن کی خصوصی ٹیم نے گرفتا ر کرکے دیگر ملوث اہلکاروں اور مفادکندہ گان کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے۔سرکل آفیسر اینٹی کرپشن ملک عبدالمجیدنے مزید بتایا کہ غیر قانونی الاٹ کرائی گئی اراضی کی واگزاری کا عمل بھی جلدشروع کیاجارہاہے۔
ہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ۔اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔مخالفین ہماری کار کردگی سے خائف ہیں ۔ مریم نواز
لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...
Read moreDetails









