ڈیرہ غازیخان ( صبح پا کستان) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر سیکرٹری سپیشل ہیلتھ کیئر پنجاب ثاقب ظفر نے ٹیچنگ ہسپتال کا اچانک دورہ کیا . اس موقع پر ڈپٹی سیکرٹری ہیلتھ پنجاب ڈاکٹر رفاقت، پرنسپل غازی میڈیکل کالج محمد آصف قریشی، اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر شاہد سیلم ، میڈیکل کالج کے پروفیسرز، ااسٹنٹ پروفیسرز کے علاوہ سرجنز اور دیگر افسران موجود تھے سیکرٹری سپیشل ہیلتھ کیئر پنجاب ثاقب ظفر نے ہسپتال میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا انہوں نے ٹراما سنٹر ایمرجنسی وارڈ کے علاوہ او پی ڈی سروسز،آئی سی یو ،میڈیکل سٹور، لیب ،گائنی وارڈ سمیت انتہائی نگہداشت وارڈز و شیلٹرہوم اور دیگر وارڈز کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ہسپتال کے تمام وارڈز میں جاکر مریضوں کو دی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا اور ان کی خیریت دریافت کی ہسپتال میں مریضوں کو ادویات کی مفت فراہمی سے متعلق سوال و جواب کئے جن پر سیکرٹری نے ہسپتال کے تمام امور کو تسلی بخش قرار دیا اور مزید بہتری لانے کے احکامات جاری کئے اور ٹیچنگ ہسپتال میں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کی بہتری کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ مسلسل چھٹے دورہ پر ڈیرہ غازی خان آئے ہیں اور ہر وزٹ پر انہوں نے ٹیچنگ ہسپتال کی کارکردگی کو بہتر محسوس کیاہے ہر دورے پر انہیں خاصی بہتری نظر آئی ہے انہوں نے عام مریضوں اوران کے لواحقین سے ہسپتال میں سہولیات سے متعلق مثبت آراء پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ ہیلتھ سروسز پنجاب کی جانب سے حکومت پنجاب کی ہدایت پر ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کے سلسلے میں خصوصی اقدامات کئے جا رہے ہیں اور خاص طور پر پسماندہ علاقوں میں اس عمل کو مزید توسیع دی جا رہی ہے ہر اعتبار سے عام لوگوں کو طبی سہولیات فراہم کرنا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے.