ڈیرہ غازیخان (صبح پا کستان).ڈویژنل پبلک سکول و کالج ڈیرہ غازی خان کی سالانہ نتائج و تقسیم انعامات کی تقریب آرٹس کونسل میں منعقد ہوئی۔ڈپٹی کمشنر میاں محمد اقبال مظہر مہار نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔بچوں نے کلچرل شو،مارشل آرٹس،خاکے اورٹیبلوز کا شاندار مظاہرہ کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر میاں محمد اقبال مظہر مہار نے کہا کہ نوجوان نسل میں خود اعتمادی اور ذہانت کی کمی نہیں ہے آج کا شاندار مظاہرہ دیکھ کر خوشی ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ ذہین اور خود اعتماد نوجوان نسل کو دیکھ کر قوی امید ہے کہ ملک کا مستقبل تابناک ہوگا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اساتذہ نصابی تعلیم کے ساتھ بچوں کی کردار سازی اور حب الوطنی کا جذبہ پیدا کرنے کے لئے مزید محنت کریں۔پرنسپل ادارہ بریگیڈئیر (ر)خواجہ محمد اقبال نے کہا کہ ڈی پی ایس کا نتیجہ 97 فیصد رہا۔بچوں کو ادارہ میں ہر ممکن سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔تقریب سے ڈائریکٹر کالجز پروفیسر مظہر حسین گشکوری اور دیگر نے بھی خطاب کرکے طلباء و طالبات کی حوصلہ افزائی کی۔تقریب میں پوزیشن ہولڈرز بچوں اور بہترین کاکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اساتذہ،اور سٹاف ممبران میں شیلڈز،میڈلز اور اسناد تقسیم کی گئیں اس موقع پر چیمبر آف کامرس کے بیرسٹر عباس علی خان نصوحہ،اے سی جی صفات اللہ کے علاوہ ادارہ کے بورڈ آف گورنرز،تمام شعبوں کے ھیڈ ماسٹرز،اساتذہ،والدین اور طلباء و طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی