لیہ(صبح پاکستان ن)ایپکا ضلع لیہ کے زیر اہتمام نکالی جانے والی افواج پاکستان زندہ باد ریلی سے ضلعی صدر رانا محمد افضل،مرکزی رہنما پی ٹی یو ملک بشیر کنویرا،ضلعی جنرل سیکرٹری محبوب حسین ساجد نے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے 22لاکھ ملازمین افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں جب بھی ملک کی سرحدو ں کی حفاظت کی بات ہوگی پاکستانی قوم افواج پاکستان سے پہلے قربانی کیلئے فرنٹ لائن پر نظر آئے گی،بھارت کو پہلے طرح منہ کی کھانی پڑے گی ،ہمارے جذبے آج بھی 1965ء کی طرح زندہ ہیں،افواج پاکستان نے جو 2بھارتی طیارے مار گرائے ہیں اس بات سے بھارت کو اندازہ لگا لینا چاہیئے کہ ہم ان کو جواب دینے کیلئے کس طرح تیار ہیں پاکستان آرمی،پاکستان ایئرفورس،پاکستان نیوی دنیا بھر میں اپنا ایک علیحدہ مقام رکھتی ہیں ہمارے عسکری ادارے کا دنیا بھر کے عسکری اداروں پر اپنی پیشہ ورانہ مہارت کی وجہ سے مقام رکھتے ہیں،ہم پر امن قوم ہیں لیکن ہم پر اگر جنگ مسلط کی گئی تو اس کیلئے ہم بھر پور قوت رکھتے ہیں ہماری قوم کے ہیرو ٹیپو سلطان جیسے سپہ سالار ہیں ،آج ہمارا سپہ سالار جنرل قمر باجوہ ہے جس کی پیشہ ورانہ مہارت کی بھارت پر دھاگ بیٹھی ہوئی ہے پوری قوم جنرل باجوہ کی قیادت کو سلام پیش کرتی ہے اور ان کو یقین دلاتی ہے کہ ہم ہروقت ان کے ساتھ کھڑے ہیں ،ایپکا ضلع لیہ کی ریلی کی قیادت ضلعی صدر رانا محمد افضل نے کی جو ڈسٹرکٹ پریس کلب سے شرو ع ہوکر ٹی ڈی اے ختم نبوت چوک پر اختتام پذیر ہوئی۔