راجن پور( صبح پا کستان )ملک میں جنگ یا ایمرجنسی کی کوئی صورت حال نہیں ہے۔ہمسایہ ملک کے بزدلانہ اقدامات سے نمٹنے کے لیے افواج پاکستان پوری طرح چوکس ہیں۔پوری قوم وطن عزیز کی حفاظت کے لئے پاک فوج کے شانہ بشانہ ہے۔ یہ باتیں ڈپٹی کمشنرراجن پور محمد الطاف بلوچ نے ملکی صورت حال کے حوالے سے منعقدہ ایک اجلاس کے دوران صدارت کرتے ہوئے کہیں۔انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں میڈیا کا مثبت کردار قابل تحسین ہے۔ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں صرف ضلعی انتظامیہ خود اعلامیہ جاری کرے گی۔ عوام الناس سے اپیل ہے کہ دیگر ذرائع سے ملنے والی افواہوں پر توجہ نہ دیں۔ایمرجنسی سے نمٹنے کے لئے پولیس، ریسکیو1122، سول ڈیفنس، صحت اور دیگر تمام محکموں کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے عوام الناس اور میڈیا سے اپیل ہے کہ وہ کسی ایسی سرگرمی کا حصہ نہ بنیں جس سے افواج پاکستان کا مورال کم ہو۔میڈیا رپورٹنگ کرتے وقت جبکہ عوام موجودہ صورتحال میں سوشل میڈیا کے استعمال میں احتیاط برتیں، تاکہ کسی بھی افواہ سے امن و امان متاثر ہونے کا خدشہ نہ ہو۔ضلع بھر میں امن وسکون کے ساتھ کاروبار زندگی رواں دواں ہے اور لوگوں کی جان و مال کو کوئی خطرہ نہ ہے۔