لیہ(صبح پا کستان)صارفین کو مقررہ نر خو ں پر اشیا ئے خورد ونو ش کی فراہمی یقینی بنا نا پرائس کنٹر ول مجسٹریٹ کی اولین ذمہ داری ہے یہ با ت اے ڈی سی آر فخر الا سلام ڈوگر نے پر ائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کا ر کر دگی کے جا ئزہ اجلاس کی صدارت کر تے ہو ئے کہی ۔ اجلاس میں تمام پر ائس کنٹر ول مجسٹریٹس نے شرکت کی ۔ اجلاس میں بتا یا گیا کہ 27فروری تک 117ما رکیٹوں میں 1008دوکا نو ں کا اچانک معائنہ کیا گیا اور گراں فروشی ، نر خ نا مے آویزاں نہ کر نے پر 226دوکا نداروں پر 3لا کھ 39ہزار 9سو روپے جر ما نہ عائد کیا گیا ۔ اجلاس میں پر ائس کنٹر ول مجسٹریٹس کا شف نو از ، ملک فاروق ، محبو ب اقبال ، احمد فراز اعوان ، سعدیہ خان ، غلام فرید ، محمد صدیق ، شائستہ یا سمین ، شہباز حسین ، خا لد محمو د ، سعید احمد گھمن ، غلام یٰسین ، ثمینہ افضل اور سید محسن عباس بخاری کی فرداً فرداً کارکر دگی کا بھی جا ئزہ لیا گیا ۔ اے ڈی سی آر فخر الا سلام ڈوگرنے اجلاس سے خطا ب کرتے ہو ئے کہا کہ دوران معائنہ ذخیرہ اندوزی کے ذریعے مصنو عی قلت کر نے والوں ، گراں فروشوں اور غیر معیاری اشیائے ضروریہ فروخت کر نے والوں کے خلاف قواعد و ضوابط کے تحت کا روائی عمل میں لا ئی جا ئے تا کہ حکو مت اقداما ت کے ذریعے کم آمد نی والے افراد کے معاشی حقوق کا تحفظ یقینی بنا تے ہو ئے ۔ طے کر دہ نر خوں پر عملد رآمد کرایا جا سکے ۔
تحریک تحفظ آئین کی کال پر 8فروری کو سارا پاکستان بند ہو گا ۔علیمہ خانم
علیمہ خانم کا کہنا ہے کہ پاکستان بند کرنے کی شروعات 8فروری کو ہوگی، تحریک تحفظ آئین نے کال دے...
Read moreDetails









