ڈیرہ غازی خان( صبح پا کستان ) آج پاکستان علماء کونسل ضلع ڈیرہ غازیخان کا اجلاس زیر صدارت مولانا اصغر الحسینی اور زیر سرپرستی سرپرست اعلیٰ پاکستان علماء کونسل پنجاب پیر طریقت حضرت مولانا خواجہ پیر اسعد حبیب شاہجمالی حفظہ اللہ تعالی منعقد ہوا جس میں ضلعی صدر پاکستان علماء کونسل مولانا قاری اصغر حسین الحسینی، ضلعی جنرل سیکرٹری پاکستان علماء کونسل قاری محمد جابر، سینئر نائب صدر مولانا ساجد حنفی، نائب صدر اول مولانا ساجد ، نائب صدر دوم مولانا کلیم اللہ، سرپرست مفتی محمد طیب، سیکرٹری اطلاعات حافظ عمر فاروق مکی، رابطہ سیکرٹری قاری محمد فیصل، فنانس سیکرٹری مولانا شوکت الحق، ضلعی سالار مولانا یوسف ، سرپرست اعلیٰ مولانا عبداللطیف الزھری شریک ہوئے اور 3مارچ بروز اتوار’’ پیغام اسلام کانفرنس ‘‘ اسلام آباد میں شرکت کیلئے لائحہ عمل مرتب کیا گیا آخر میں پاکستان کی سالمیت حفاظت کی دعا کی گئی اور پاک فوج کے ساتھ مکمل یکجہتی اور تعاون کیلئے حلف لیا گیا اور غزوہ ہند میں پاکستان کی فتح و کامیابی کیلئے دعا کی گئی۔
ہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ۔اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔مخالفین ہماری کار کردگی سے خائف ہیں ۔ مریم نواز
لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...
Read moreDetails









