ڈیرہ غازیخان (صبح پا کستان).حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازیخان سمیت صوبہ بھر میں 4سے 9مارچ تک ہفتہ صفائی منایا جائے گاجس کے تحت دفاتر اور دیگر جگہوں کی صفائی کے ساتھ شجرکاری اور دیگر اقدامات کیے جائیں گے . کلین اینڈ گرین پنجاب مہم کے تحت ڈپٹی کمشنر ز اور اسسٹنٹ کمشنرز کو ڈسٹرکٹ و تحصیل فوکل پرسنز مقررکیاگیاہے . ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان میاں محمد اقبال مظہر مہار نے کہاہے کہ ضلع میں پہلے ہی تمام دفاتر میں صفائی اور شجرکاری کیلئے ہدایات جاری کی گئی تھیں تمام محکموں کے سربراہان کو پابند کیاگیاتھا کہ وہ اپنے دفاتر کے اندر اور باہر ڈسٹ بن رکھنے کے ساتھ صفائی کی تصاویر اور سر ٹیفکیٹ ان کے دفتر میں جمع کرائیں اس سلسلے میں ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ تحفظ ماحولیات کو فوکل پرسن مقرر کیاگیاتھا کہ وہ تمام دفاتر کا اچانک معائنہ کر کے صفائی اور ڈسٹ بن سمیت دیگرانتظامات کو چیک کر کے رپورٹ پیش کریں گے .انہوں نے کہاکہ وہ جمعہ یکم مارچ کو ساڑھے تین بجے دن اپنے دفتر میں تمام محکموں کے افسران کا اجلاس طلب کر کے کلین اینڈ گرین پنجاب اور ہفتہ صفائی مہم کے حوالے سے جائزہ لیں گے . ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ مہم کے دوران دفاتر اور گلی محلوں کی صفائی کے ساتھ ڈرین اور سیوریج سسٹم کی بحالی ، شجرکاری کو فوکس کیا جائے گا. محکمہ تعلیم ، صحت ، سوشل ویلفیئر ، اوقاف اور دیگر محکموں کے تعاون سے مباحثے ، ہاتھ دھونے کی سرگرمیاں اور آگاہی مہم بھی چلائی جائے گی . ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ تمام محکمے حکومت کے احکامات پر عملدرآمد کے ساتھ محکموں کی حکمت عملی مرتب کر کے رپورٹ پیش کریں