چوبارہ(صبح پاکستان)ضلع لیہ میں شہریوں کو کسی قسم کے ناگہانی حادثات سے محفوظ رکھنے کے لیے حکومتی ہدایات کی روشنی میں غیر قانونی منِی پٹرول پمپس،آئل ایجنسیوں اور گیس ریفیلنگ سنٹروں کے خلاف خصوصی مہم جاری ہے ۔جس کے دوران اسسٹنٹ کمشنرچوبارہ احمدفراز اعوان نے چک نمبر309 ،345اور328ٹی ڈی اے، کھوکھر چوک ،نواں کوٹ اور دھوری اڈاکادورہ کیا جس کے دوران انہوں نے منی پٹرول پمپس یونٹس اُتارنے ،ایجنسیاں سیل کرنے اور ریفیلنگ یونٹس کو بندکرنے کے علاوہ مالکان کے خلاف مقدمات درج کرائے۔احمدفرازاعوان نے دوران معائنہ دوکانداروں سے کہا کہ وہ ایسی پریکٹس سے باز آجائیں ورنہ ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ۔اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔مخالفین ہماری کار کردگی سے خائف ہیں ۔ مریم نواز
لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...
Read moreDetails









