راجن پور(صبح پا کستان ) جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی سرپرست اعلیٰ عالم اسلام کی عظیم علمی و روحانی شخصیت پیر سیف الرحمان درخواستی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور سعودیہ عرب کے تعلقات میں ایمان اور اعتقاد کا مظبوط رشتہ قائم ہے حرمین شریفین کے تقدس و تحفظ کے لئیے اپنی جانیں نچھاور کر دیں گے سعودی عرب مکہ مدینہ پر آنچ نہیں آنے دیں گے انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا کی پہلی ایٹمی طاقت ہے پاکستان کی فوج دنیا کی مانی ہوئی منظم اور طاقتور فوج ہے سعودی عرب کو جب بھی ضرورت پڑی پاکستان نے اپنی فوجی صلاحیتوں سے سعودی عرب کی مدد اور تعاون سے گریز نہیں کیا انہوں نے کہا کہ سعودی عرب حرمین شریفین اور حجاز مقدس کی وجہ سے دنیا بھر کے مسلمانوں کا مرکز عقیدت ہے انہوں نے کہا ہر مسلمان سعودی عرب کو اپنا دوسرا گھر سمجھتا ہے اور اس کی حفاظت اور سلامتی کو اپنے گھر کی سلامتی کی طرح عزیز رکھتا ہے ان خیالات کا اظہار پیر سیف الرحمن درخواستی نے ڈیرہ اسماعیل خان ، تونسہ ، وہوا ، ڈیرہ غازی خان ، مظفر گڑھ ، جام پور کے دوروں سے واپسی پر جامعہ شیخ درخواستی راجن پور میں صحافیوں اور علماء کرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر جمعیت علمائے اسلام کے ترجمان مولانا عبدالصمد درخواستی جمعیت علمائے اسلام جنوبی پنجاب کے امیر مفتی محمد اسعد درخواستی ضلعی امیر قاری عتیق الرحمن ارشد مولانا رحمت الرحمن درخواستی اور دیگر علماء کرام موجود تھے ۔ پیر سیف الرحمن درخواستی نے کہا کہ آج پھر سعودی عرب نے پاکستان کے حقیقی مشفق اور معاون بھائی ہونے کا ثبوت دیا ہے ہم مملکت کی سلامتی اور تحفظ کے لئیے نیک خواہشات کے ساتھ شہزادہ محمد بن سلمان کی پاکستان آمد پر خیر مقدم کرتے ہیں دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ دونوں برادر ملکوں کو ہمیشہ کی طرح ہمیشہ ایک دوسرے کا معاون اور ہمدرد بنائے رکھے اور دونوں ملکوں کو ہر طرح کے شر سے حفاظت فرمائے ۔