لیہ:(صبح پا کستان)ڈپٹی کمشنر بابر بشیر نے کیپٹن اسفند یار شہید چوک کا دورہ کیا اور تمام تجاوزات ختم کرکے چوک کے درمیان یادگارکی تعمیر کے مجوزہ منصوبے کا معائنہ کیا۔اے ڈی سی آر فخرالاسلام ڈوگر ، کیپٹن اسفند یار شہیدکے والد ڈاکٹر سیدفیاض حسین شاہ اور سماجی کارکن عمران شاہ ،ایکسین بلڈنگ چوہدری محمدسلیم ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنرنے کہا کہ چوکوں کے نام شہداء کے نام پر رکھنے سے نہ صرف شہداء کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنا ہے بلکہ زندہ قوموں کا شیوہ تصورکرتے ہوئے یادرکھنا ہے۔انہوں نے چوک میں خوبصورت راونڈ اباوٹ بنانے کے لیے ڈیزائن اور بہتر پلان کی ہدایت کی۔اے ڈی سی آر نے پلان کے بارے میں بریفنگ دی۔
آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت راولپنڈی میں 6 ماہ کےلیے فوج تعینات
وفاقی حکومت نے راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج تعینات کرنے کی منظوری دیدی۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق راولپنڈی میں...
Read moreDetails






