پریس کلب کوٹ سلطان کے نو منتخب عہدیدارن کی تقریب حلف برداری
کوٹ سلطان ( صبح پا کستان) پریس کلب کوٹ سلطان کے نو منتخب عہدیدارن کی تقریب حلف برداری،صوبائی پارلیمانی سیکرٹری امور داخلہ مہر اعجاز احمد اچلانہ، لیہ صدر پریس کلب لیہ محسن عدیل چوہدری نے حلف لیا۔ گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج کوٹ سلطان کے ہال میں منعقدہ نو منتخب عہدیدارن پریس کلب کوٹ سلطان کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم پی اے مہر اعجاز احمد اچلانہ نے کہاکہ کوٹ سلطان کی صحافتی برداری نے مسائل کے حل، مثبت صحافت کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کیا جس سے کوٹ سلطان کی تعمیری و ترقی میں نمایاں مدد ملی۔ ایم پی اے مہر اعجاز احمد اچلانہ نے کہاکہ پریس کلب کوٹ سلطان کے لئے جلد جگہ ، بلڈنگ کا افتتاح بھی کر دیا جائے گا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینئر صحافی صدر لیہ پر یس کلب لیہ محسن عدیل چوہدری نے کہاکہ صحافتی برادری نے محدود وسائل کے اندر رہتے ہوئے ہمیشہ ملک و قوم کی ترقی میں نمایاں کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہاکہ صحافی معاشرے کی آنکھ و کان ہیں اگر ان کو بہتر سہولیات مہیا کی جائیں تو ملک کے مسائل کو اجاگر کرنے اور مثبت سرگرمیوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کیاجاسکتا ہے۔ سرپرست لیہ پر یس کلب لیہ مقبول الہی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ذمہ دارانہ رپورٹنگ کرنے سے جہاں ترقی کے راستے کھلتے ہیں وہیں انتظامی امور بھی درست سمت میں چلتے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ، ممبران اسمبلی ضلع لیہ کے صحافیوں کے مسائل کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔
صدر پریس کلب کوٹ سلطان سید عابد حسین فاروقی نے کہاکہ کوٹ سلطان کے صحافی ایک پلیٹ فارم پر جمع ہیں جس سے معاشرے کے مسائل ہر فورم پر اٹھائے جارہے ہیں ۔ ممبر صوبائی اسمبلی مہر اعجاز احمد اچلانہ پریس کلب کوٹ سلطان کی بلڈنگ اور دیگر مطالبات جن کا وعدہ کر چکے ہیں جلد ازجلد ایفا کریں ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سرپرست پریس کلب کوٹ سلطان جمیل احمد ڈونہ نے کہاکہ صحافت ملک کا چوتھا ستون ہے ۔ صحافیوں کی فلاح و بہبو د کے لئے صحافی تنظیموں کے ساتھ انتظامیہ بھی بھر پور تعاون کرے۔ تقریب سے جنرل سیکرٹری لیہ پریس کلب لیہ عبدالرحمن فریدی، پریس سیکرٹری لیہ پریس کلب مہر زاہد واندر نے بھی خطاب کیا۔ تقریب میں چیئر مین یوسی سرشتہ تھل مہر ریاض علی میلوانہ، وائس چیئر مین ملک محمد حنیف سہو، کونسلر شیخ محمد ارشد، محمد ادریس، امیر محمد کھرل، صدر انجمن تاجران کوٹ سلطان طارق خان بلوچ، جنرل سیکرٹری حافظ آصف کھرل، سابق ناظم سردار حسنین خان تنگوانی، ڈاکٹر مزمل کریم ، اصغر پپو ونجھیرہ، ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر ریاض حسین، جام کرم الہی، ایڈوائزر محتسب اعلی سی ایم پنجاب رائے غلام اکبر کھرل، سینئر قانون دان خالد بزمی، ضلعی سینئر نائب صدر پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن ملک اسلم منجوٹھہ، مہر ریاض اچلانہ ، خضر عباس بھٹی، ملک احسن رضا، مظفر علی حیدری، مہر ظفر اقبال ، چوہدری شاہد جبار سمیت کوٹ سلطان کی مذہبی، سیاسی، سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ ایم پی اے مہراعجاز احمد اچلانہ، صدر لیہ پریس کلب لیہ محسن عدیل نے نو منتخب عہدیداران پریس کلب کوٹ سلطان سرپرست جمیل احمد ڈونہ، چیئر مین رانا قمر احسان، صدر عابد حسین فاروقی ، سینئر نائب صدر مہر در محمد کھیڑا، نائب صدر محمد اکرم دستی، جنرل سیکرٹری محمد محسن رضا، جوائنٹ سیکرٹری محمد اظہر بھٹی، پریس سیکرٹری جام محمد اشرف، فنانس سیکرٹری محمد سجاد منجوٹھہ سے حلف لیا۔ تقریب میں صحافی رائے الطا ف حسین کھرل، ملک فہیم منجوٹھہ، حاجی انور گبر، نور خان گبر، محمدراشد جرولہ ، وقار علی ، وقار علی قریشی و دیگر نے شرکت کی۔