ڈیرہ غازیخان . محکمہ خوراک پنجاب اور فلورملز ایسوسی ایشن میں گندم کی فراہمی پر پھڈا، چیئر مین پاکستان فلور ملز ایسوسی ایش پنجاب نے 18جنوری سے گندم نہ اٹھانے کا فیصلہ کر لیا محکمہ خوراک پنجاب کی جانب سے فلورملز انڈ سڑ یز کے ساتھ جاری امتیازی سلوک کے خلاف پنجاب بھر کی فلورملوں پر احتجاجی بینرز آویزاں، آٹے کی قیمتوں میں اضافہ کا خدشہ تفصیل کے مطابق پاکستان فلورملز ایسوسی ایشن پنجاب کے چیئرمین سردار حبیب الر حمن خان لغاری نے صحافیوں سے گفتگوکر تے ہوئے بتایاکہ محکمہ خوراک پنجاب 20سے30روپے فی بوری رشوت وصول کرکے معیاری گندم پر ائیویٹ سکیڑ اور انہتائی ناقص اور غیر معیار گندم فلورملوں کو فراہم کر کے ناصرف ملزما لکان کے ساتھ زیادتی میں مصروف ہے بلکہ غیر معیاری آٹے کی سپلائی سے کروڑوں لو گوں کی زندگیوں سے بھیانک کھیل کھیل رہا ہے انہوں نے کہا کہ محکمہ خوراک کے کرپٹ افسران پر ائیویٹ مافیا سے ملی بھگت کر کے فلور ملز ایسوسی ایشن اور محکمہ کے درمیان تناؤ پیدا کر نے کی کو شش کر رہے ہیں حبیب الر حمن لغاری نے بتایا محکمہ خوراک پنجاب کی طرف سے فلورملوں کے ساتھ جاری امتیازی سلوک کے باعث ہم پاسکو سے مذاکرات کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ اگر محکمہ خوراک پنجاب نے اپنا قبلہ درست نہ کیا تو 18جنور ی سے محکمہ خوراک سے گندم نہیں اٹھائیں گے انہوں نے کہا کہ اس وقت محکمہ خوراک پنجاب کے پاس 42لاکھ ٹن سے زائد گندم موجود ہے اگر فلو رملز ایسوسی ایشن نے گندم نہ اٹھائی تو بڑے پیمانے پر گندم کے خراب ہونے کا اند یشہ ہے جس کے باعث آٹے کے بحران کو خارج ازامکان قرار نہیں دیا سکتا انہوں نے کہا کہ محکمہ خوراک کی بجائے یا سکویا پر ائیویٹ سیکٹر سے گندم اٹھانے پر ناصرف فلورملوں کو اضافی اخراجات برداشت کرنا پڑ یں گے بلکہ اس سے فی فیصلہ آٹے کی قیمت میں 15سے 20روپے اضافہ ہو جائے گا جس کی تمام تر ذمہ داری محکمہ خوراک پنجاب پر ہو گی انہوں نے کہا کہ محکمہ خوراک میں پائی جانے والی بد عنوانیوں اور میگا کرپشن پر فلور ملز ایسوسی ایشن پنجاب نے صوبہ بھر کی فلو رملوں پر احتجاجی بنیز ز آویزاں کروادیئے ہیں محکمہ خوراک کے رویہ تبدیل نہ کرنے تک احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔