• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
ad
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2024-12-20 at 4.47.55 PM
WhatsApp Image 2024-12-20 at 11.08.33 PM
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

کھلی کچہری …….عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کا احسن اقدام

webmaster by webmaster
جنوری 14, 2019
in کالم
0
کھلی کچہری …….عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کا احسن اقدام

کسی بھی حکمران کی کامیابی کیلئے اس کی رعایا اہم کردارادا کرتی ہے عوام کے مسائل بالخصوص پسماندہ اور دوردراز کے لوگوں کی شکایات کا بروقت ازالہ حکومت کی کامیابی کیلئے زینہ ثابت ہوتا ہے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار پسماندہ علاقے سے تعلق رکھتے ہیں او رانہیں بخوبی اندازہ ہے کہ دور دراز اور پسماندہ علاقوں کے مسائل اور ترجیحات کیا ہوتی ہیں جس کو دیکھتے ہوئے انہوں نے ڈیرہ غازیخان بالخصوص ٹرائیبل ایریا کو خصوصی فوکس کیا . انہوں نے ڈیرہ غازیخان سمیت صوبہ بھر میں کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات جاری کیں کہ وہ کھلی کچہریوں کا انعقاد کریں اپنے دفاتر میں بلانے کی بجائے افسران کو سا تھ لے کر عوام کی دہلیز تک جایا جائے . فرضی کارروائی کی بجائے کھلی کچہریوں کو عوام کے مسائل کے حل کیلئے ایک کورٹ کا کردارادا کریں .
کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن طاہر خورشید اور ڈپٹی کمشنر میاں محمد اقبال مظہر مہار کی سربراہی میں صرف دو ماہ کے دوران ضلع ڈیرہ غازیخان او رٹرائیبل ایریا میں سات سے زائد کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا جاچکا ہے اور ہر جمعہ تین بجے سہ پہر کھلی کچہری لگانے کا بھی اعلان کیاگیاہے . کمشنر طاہر خورشید نے بی ایم پی لائن اور سرکٹ ہاوس میں کچہریاں لگا کر قبائلی مقدمین اور عمائدین اور غریب سے غریب فرد کی نہ صرف بات سنی بلکہ ان کے مسائل کے حل کیلئے ڈپٹی کمشنرز کو ذاتی طو رپر پابند کیا کہ وہ ان کی درخواستوں پر کارروائی کرتے ہوئے پانچ روز کے اندر رپورٹ پیش کریں گے . اسی طرح ڈپٹی کمشنر میاں محمد اقبال مظہر مہار نے کچہریوں میں خصوصی طو رپر ٹرائیبل ایریا کو فوکس کیا ہوا ہے وہ تمام انتظامی مشینری کو ساتھ
2
لے کر پہاڑوں کے دامن اور دور دراز و دشوار گزار راستوں سے ہوتے ہوئے قبائلیوں کے گھر تک پہنچتے ہیں ڈی جی سیمنٹ فیکٹری کے بی ایم پی تھانہ ، زین ، بارتھی اور رونگھن میں کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا جا چکا ہے جہاں سینکڑوں درخواستوں کو پڑھنے کے ساتھ ان کے حل کیلئے متعلقہ محکموں کو رپورٹ کرنے کیلئے پابند کیاجاتا ہے . ڈپٹی کمشنر نے ہر قبائلی کی شکایت نہ صرف کھلے دل سے سنی بلکہ اسے یہ بھی باور کرایا کہ حکومت پنجاب سردار عثمان خان بزدار کی زیر قیادت اپنی حکومت کے ابتدائی 90دنو ں میں ٹرائیبل ایریا کے مسائل کے حل اور ترقیاتی منصوبوں کیلئے 100سے زائد ڈائریکٹو جاری کیے جن پر تیز رفتاری سے کام جاری ہے اور وہ وقت دور نہیں جب قبائلی علاقہ میں شہر کے مساوی جدید سہولیات فراہم ہوں گی . کھلی کچہریوں میں بتایا جاتا ہے کہ قبائلی علاقہ میں آبادیوں کو بجلی ، پانی ، علاج معالجہ ، مویشیوں کی دیکھ بھال ، تعلیمی اداروں اور مراکز صحت کے قیام کے ساتھ ان کی اپ گریڈیشن کی جا رہی ہے . ٹرائیبل ایریا کے دیہی مراکز صحت بارتھی ، وہوا کو تحصیل صدر ہسپتال کے مساوی سہولیات دینے کی منظوری کے بعد کام شروع کر دیا گیا ہے اسی طرح ٹرائیبل ایریا میں رودکوہیوں کے سیلابی پانی سے بچاؤ کیلئے حفاظتی بندوں کی تعمیر و مرمت کیلئے سرکاری بلڈوزر کام کر رہے ہیں . جیپ ایبل ٹریک کے ساتھ ساتھ پہاڑوں کو کاٹ کر راستے بنائے جا رہے ہیں . ریسکیو1122کے سٹیشنز کے ساتھ پنجاب بنک کی برانچیں بھی کھولی جا رہی ہیں تاکہ قبائلی اپنی ٹرانزیکشن کیلئے شہری علاقوں میں سفری مشکلات سے بچ سکیں . ٹرائیبل ایریا کے بچوں کو دانش سکول میں داخلہ کیلئے دس سیٹیں مختص کرنے کی سفارشات بھجوائی گئی ہیں . قبائلیوں کی شناخت کیلئے ان کی تحصیل کو کوہ سلیمان کا نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا ہے . تحصیل کوہ سلیمان میں پہلی مرتبہ رقبہ کی پیمائش ، مالکان کے تعین اور دیگر ریکارڈ کیلئے بندوبست کا آغاز کر دیاگیا. ٹرائیبل ایریا میں امن و امان کی بہتری او رعوام کی جان و مال کے تحفظ کیلئے پانچ تھانوں بارتھی ، فاضلہ کچھ ، ہنگلوں کچھ ، مبارکی اور
3
چتروٹہ میں نئی عمارتوں کی منظوری دے دی گئی ہے اور ہر تھانے کیلئے دو کروڑ رو پے مختص کر دیئے گئے ہیں جلد ہی تھانوں کی اپ گریڈیشن شروع کر دی جائے گی.بلوچ لیوی اور بی ایم پی کی استعداد کار بڑھانے ، میرٹ پر بھرتی ، جدید اسلحہ اورتربیت دینے کے ساتھ پنجاب پولیس کی طرز پر ملازمین کو گریڈ دیئے جائیں گے جس کیلئے منظوری تکمیل کے آخری مراحل میں ہے . کھلی کچہری میں سامنے آنے والی تجاویز او ر مطالبے پر آوارہ مویشیوں کیلئے پھاٹک کا قیام عمل میں لایا جائے گا. ہیلتھ اورویٹرنری کی موبائل وینز قبائلی علاقوں میں باقاعدگی سے بھجوائی جائیں گی جس کا شیڈول پہلے مشتہر کیا جائے گا. ٹرائیبل ایریا میں سرکاری سکولوں کے قیام سے قبل 20سے زائد بچے موجود ہونے پر گھر یا ڈیرہ کے ایک کمرے میں سکول قائم کر کے نزدیکی سکول سے استاد کو بھیجا جائے گا تاکہ وہ اسی سکول میں بچوں کی تعلیم و تربیت کا سلسلہ شروع کر دیں او رمحکمہ تعلیم نے اب تک تحصیل کوہ سلیمان میں 17سکول قائم کر دیئے ہیں جنہیں سیٹلائٹ سکول کا نام دیا جاتاہے .
کھلی کچہریوں سے نہ صرف عوام کے مسائل بروقت حل ہوتے ہیں بلکہ انتظامیہ کی بھی رہنمائی ہوتی ہے کہ کن علاقوں میں عوام کی ترجیحات کیاہیں اور علاقوں کے مسائل کے حل کیلئے متعلقہ محکمے کیا کام کررہے ہیں . وزیر اعلی پنجاب سردارعثمان احمد بزدار نے صوبہ کے اضلاع کے اچانک دوروں کا سلسلہ بھی شروع کردیا ہے جس کو دیکھتے ہوئے انتظامیہ پہلے سے زیادہ متحرک ہو گئی ہے . دعا ہے کہ محروم اور پسماندہ علاقوں کی ترقی کے ساتھ ساتھ عوام کے جان ومال کے تحفظ کے حکومتی اقدامات ثمر بار ہو سکیں.
آمین .
mjunaidinfo@gmail.com

Tags: column by junid jatoi
Previous Post

لیہ ۔سینئر وکیل آغا امام رضا ایڈووکیٹ کے ساتھ پیش آنے والا واقعہ بار اور بینچ کے مثالی تعلقات پر سوالیہ نشان ہے ،ارشد اسلم خان سیہڑ

Next Post

چیئرمین نیب کے سامنے ہم کیوں جائیں انہیں خود پارلیمنٹ میں پیش ہونا چاہیے، زرداری

Next Post
چیئرمین نیب کے سامنے ہم کیوں جائیں انہیں خود پارلیمنٹ میں پیش ہونا چاہیے، زرداری

چیئرمین نیب کے سامنے ہم کیوں جائیں انہیں خود پارلیمنٹ میں پیش ہونا چاہیے، زرداری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

file foto
قومی/ بین الاقوامی خبریں

ہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ۔اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔مخالفین ہماری کار کردگی سے خائف ہیں ۔ مریم نواز

by webmaster
ستمبر 15, 2025
0

لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...

Read moreDetails
پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

ستمبر 15, 2025
سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

ستمبر 15, 2025
 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

ستمبر 6, 2025
آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

ستمبر 5, 2025
کسی بھی حکمران کی کامیابی کیلئے اس کی رعایا اہم کردارادا کرتی ہے عوام کے مسائل بالخصوص پسماندہ اور دوردراز کے لوگوں کی شکایات کا بروقت ازالہ حکومت کی کامیابی کیلئے زینہ ثابت ہوتا ہے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار پسماندہ علاقے سے تعلق رکھتے ہیں او رانہیں بخوبی اندازہ ہے کہ دور دراز اور پسماندہ علاقوں کے مسائل اور ترجیحات کیا ہوتی ہیں جس کو دیکھتے ہوئے انہوں نے ڈیرہ غازیخان بالخصوص ٹرائیبل ایریا کو خصوصی فوکس کیا . انہوں نے ڈیرہ غازیخان سمیت صوبہ بھر میں کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات جاری کیں کہ وہ کھلی کچہریوں کا انعقاد کریں اپنے دفاتر میں بلانے کی بجائے افسران کو سا تھ لے کر عوام کی دہلیز تک جایا جائے . فرضی کارروائی کی بجائے کھلی کچہریوں کو عوام کے مسائل کے حل کیلئے ایک کورٹ کا کردارادا کریں . کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن طاہر خورشید اور ڈپٹی کمشنر میاں محمد اقبال مظہر مہار کی سربراہی میں صرف دو ماہ کے دوران ضلع ڈیرہ غازیخان او رٹرائیبل ایریا میں سات سے زائد کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا جاچکا ہے اور ہر جمعہ تین بجے سہ پہر کھلی کچہری لگانے کا بھی اعلان کیاگیاہے . کمشنر طاہر خورشید نے بی ایم پی لائن اور سرکٹ ہاوس میں کچہریاں لگا کر قبائلی مقدمین اور عمائدین اور غریب سے غریب فرد کی نہ صرف بات سنی بلکہ ان کے مسائل کے حل کیلئے ڈپٹی کمشنرز کو ذاتی طو رپر پابند کیا کہ وہ ان کی درخواستوں پر کارروائی کرتے ہوئے پانچ روز کے اندر رپورٹ پیش کریں گے . اسی طرح ڈپٹی کمشنر میاں محمد اقبال مظہر مہار نے کچہریوں میں خصوصی طو رپر ٹرائیبل ایریا کو فوکس کیا ہوا ہے وہ تمام انتظامی مشینری کو ساتھ 2 لے کر پہاڑوں کے دامن اور دور دراز و دشوار گزار راستوں سے ہوتے ہوئے قبائلیوں کے گھر تک پہنچتے ہیں ڈی جی سیمنٹ فیکٹری کے بی ایم پی تھانہ ، زین ، بارتھی اور رونگھن میں کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا جا چکا ہے جہاں سینکڑوں درخواستوں کو پڑھنے کے ساتھ ان کے حل کیلئے متعلقہ محکموں کو رپورٹ کرنے کیلئے پابند کیاجاتا ہے . ڈپٹی کمشنر نے ہر قبائلی کی شکایت نہ صرف کھلے دل سے سنی بلکہ اسے یہ بھی باور کرایا کہ حکومت پنجاب سردار عثمان خان بزدار کی زیر قیادت اپنی حکومت کے ابتدائی 90دنو ں میں ٹرائیبل ایریا کے مسائل کے حل اور ترقیاتی منصوبوں کیلئے 100سے زائد ڈائریکٹو جاری کیے جن پر تیز رفتاری سے کام جاری ہے اور وہ وقت دور نہیں جب قبائلی علاقہ میں شہر کے مساوی جدید سہولیات فراہم ہوں گی . کھلی کچہریوں میں بتایا جاتا ہے کہ قبائلی علاقہ میں آبادیوں کو بجلی ، پانی ، علاج معالجہ ، مویشیوں کی دیکھ بھال ، تعلیمی اداروں اور مراکز صحت کے قیام کے ساتھ ان کی اپ گریڈیشن کی جا رہی ہے . ٹرائیبل ایریا کے دیہی مراکز صحت بارتھی ، وہوا کو تحصیل صدر ہسپتال کے مساوی سہولیات دینے کی منظوری کے بعد کام شروع کر دیا گیا ہے اسی طرح ٹرائیبل ایریا میں رودکوہیوں کے سیلابی پانی سے بچاؤ کیلئے حفاظتی بندوں کی تعمیر و مرمت کیلئے سرکاری بلڈوزر کام کر رہے ہیں . جیپ ایبل ٹریک کے ساتھ ساتھ پہاڑوں کو کاٹ کر راستے بنائے جا رہے ہیں . ریسکیو1122کے سٹیشنز کے ساتھ پنجاب بنک کی برانچیں بھی کھولی جا رہی ہیں تاکہ قبائلی اپنی ٹرانزیکشن کیلئے شہری علاقوں میں سفری مشکلات سے بچ سکیں . ٹرائیبل ایریا کے بچوں کو دانش سکول میں داخلہ کیلئے دس سیٹیں مختص کرنے کی سفارشات بھجوائی گئی ہیں . قبائلیوں کی شناخت کیلئے ان کی تحصیل کو کوہ سلیمان کا نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا ہے . تحصیل کوہ سلیمان میں پہلی مرتبہ رقبہ کی پیمائش ، مالکان کے تعین اور دیگر ریکارڈ کیلئے بندوبست کا آغاز کر دیاگیا. ٹرائیبل ایریا میں امن و امان کی بہتری او رعوام کی جان و مال کے تحفظ کیلئے پانچ تھانوں بارتھی ، فاضلہ کچھ ، ہنگلوں کچھ ، مبارکی اور 3 چتروٹہ میں نئی عمارتوں کی منظوری دے دی گئی ہے اور ہر تھانے کیلئے دو کروڑ رو پے مختص کر دیئے گئے ہیں جلد ہی تھانوں کی اپ گریڈیشن شروع کر دی جائے گی.بلوچ لیوی اور بی ایم پی کی استعداد کار بڑھانے ، میرٹ پر بھرتی ، جدید اسلحہ اورتربیت دینے کے ساتھ پنجاب پولیس کی طرز پر ملازمین کو گریڈ دیئے جائیں گے جس کیلئے منظوری تکمیل کے آخری مراحل میں ہے . کھلی کچہری میں سامنے آنے والی تجاویز او ر مطالبے پر آوارہ مویشیوں کیلئے پھاٹک کا قیام عمل میں لایا جائے گا. ہیلتھ اورویٹرنری کی موبائل وینز قبائلی علاقوں میں باقاعدگی سے بھجوائی جائیں گی جس کا شیڈول پہلے مشتہر کیا جائے گا. ٹرائیبل ایریا میں سرکاری سکولوں کے قیام سے قبل 20سے زائد بچے موجود ہونے پر گھر یا ڈیرہ کے ایک کمرے میں سکول قائم کر کے نزدیکی سکول سے استاد کو بھیجا جائے گا تاکہ وہ اسی سکول میں بچوں کی تعلیم و تربیت کا سلسلہ شروع کر دیں او رمحکمہ تعلیم نے اب تک تحصیل کوہ سلیمان میں 17سکول قائم کر دیئے ہیں جنہیں سیٹلائٹ سکول کا نام دیا جاتاہے . کھلی کچہریوں سے نہ صرف عوام کے مسائل بروقت حل ہوتے ہیں بلکہ انتظامیہ کی بھی رہنمائی ہوتی ہے کہ کن علاقوں میں عوام کی ترجیحات کیاہیں اور علاقوں کے مسائل کے حل کیلئے متعلقہ محکمے کیا کام کررہے ہیں . وزیر اعلی پنجاب سردارعثمان احمد بزدار نے صوبہ کے اضلاع کے اچانک دوروں کا سلسلہ بھی شروع کردیا ہے جس کو دیکھتے ہوئے انتظامیہ پہلے سے زیادہ متحرک ہو گئی ہے . دعا ہے کہ محروم اور پسماندہ علاقوں کی ترقی کے ساتھ ساتھ عوام کے جان ومال کے تحفظ کے حکومتی اقدامات ثمر بار ہو سکیں. آمین . mjunaidinfo@gmail.com
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.