• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
ad
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2024-12-20 at 4.47.55 PM
WhatsApp Image 2024-12-20 at 11.08.33 PM
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

حکومت کا آصف زرداری کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ

webmaster by webmaster
دسمبر 27, 2018
in First Page, قومی/ بین الاقوامی خبریں
0
حکومت کا آصف زرداری کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں ملوث پیپلز پارٹی کے شریک چیرمین آصف زرداری کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں اہم فیصلے کیے گئے۔

ای سی ایل

اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بتایا کہ 172 افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جن میں آصف زرداری سمیت جعلی اکاؤنٹس میں ملوث دیگر ملزمان بھی شامل ہیں، یہ پرانا پاکستان نہیں جہاں دونوں بڑے سودے بازی کرلیں اور ہنسی خوشی زندگی گزاریں، ملک میں احتساب کا عمل بلاخوف و خطر جاری رہے گا، کرپٹ لوگ اوپر سے ہنس رہے ہیں لیکن درحقیقت اندر سے رو رہے ہیں۔ 31 دسمبر سے پہلے آصف زرداری کی گرفتاری سے متعلق سوال کے جواب میں فواد چودھری نے پہلے جواب دیا ان شاءاللہ، تاہم پھر انہوں نے کہا ہمیں کیا پتہ۔

کراچی امن

فواد چوہدری نے کہا کہ کراچی میں امن کی صورتحال اچانک خراب ہوئی اور علی رضا عابدی کے قتل سمیت کئی واقعات ہوئے، شہر میں کچھ گینگز دوبارہ فعال ہوگئے ہیں اور باہر بیٹھے کچھ لوگ امن خراب کررہے ہیں، پاکستان میں دہشتگردی اور بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کی جانب سے کراچی میں امن خراب کرنے کا معاملہ برطانیہ اور جنوبی افریقہ سے اٹھایا جائے گا۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ الطاف حسین کی نفرت انگیز تقریر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں انہوں نے برطانیہ میں بیٹھ کر کراچی میں لوگوں کے قتل کے احکامات جاری کیے، لیکن برطانوی حکام نے اس پر کوئی ایکشن نہیں لیا جس پر وفاقی کابینہ نے تشویش کا اظہار کیا ہے، حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ الطاف حسین کا تشدد پر اکسانے کا معاملہ برطانوی حکومت کے ساتھ اٹھایا جائے گا، کراچی میں جنوبی افریقہ کے گینگز بھی متحرک ہیں اور جہاں سے یہ آپریٹ ہورہے ہیں وہاں بھی ان کے خلاف قانونی کارروائی کرنا بہت ضروری ہے، دفتر خارجہ کو دونوں ممالک کو توجہ دلانے کی ہدایت کی ہے کہ ان کی سرزمین پاکستان میں دہشت گردی کے لیے استعمال کی جارہی ہے اور وہاں بیٹھے لوگ پاکستان کے امن کو خراب کررہے ہیں۔

غیر رجسٹرڈ موبائل فون

فواد چوہدری نے کہا کہ وزارت روینیو کی تجویز پر پہلی جنوری سے غیر رجسٹرڈ موبائل فون بلاک نہیں ہوں گے اور 15 جنوری کے بعد بھی موبائل رجسٹریشن کا عمل جاری رہے گا لیکن انہیں کسٹم ڈیوٹی کا 10 فیصد ایف بی آر کو دینا پڑے گا، اربوں روپے کے موبائل فون درآمد ہوتے ہیں جس کی حوصلہ شکنی کرنا چاہتے ہیں، اس کی بجائے مقامی موبائل فون صنعت کی حوصلہ افزائی کریں گے۔

شمالی وزیرستان میں موبائل فون سروس

وزیر اطلاعات نے کہا کہ آرمی چیف کے ہمراہ وزیراعظم نے شمالی وزیرستان کا دورہ کیا تھا جہاں طے ہوا تھا کہ شمالی وزیرستان میں موبائل فون سروس کو فعال کیا جائے گا جس کے لیے پی ٹی اے اور نجی موبائل فون کمپنی میں معاہدہ ہوگیا ہے، بلوچستان کے علاقے مکران میں بھی سروس شروع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

وزیراعظم ہاؤس کا نام دارالحکمت

وزیراعظم ہاؤس کو یونی ورسٹی بنائیں گے، پہلے مرحلے میں وزیراعظم ہاؤس کا نام دارالحکمت ہوگا جو پہلے تحقیقی مرکز بنے گا جہاں بڑے محققین کام کریں گے، پھر دوسرے مرحلے میں یونی ورسٹی بنایا جائے گا، خلیفہ ہارون رشید نے دارالحکمت بنایا تھا جس کی طرز پر پاکستان میں یہ بنایا جارہا ہے۔

دیگر فیصلے

فواد چوہدری نے مزید بتایا کہ آئینی ترمیم لانے کی تجویز ہے کہ اسلام آباد سے سینیٹ اور قومی اسمبلی میں خواتین کی ایک ایک نشست کا اضافہ کیا جائے گا، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے) میں نئی تعیناتیوں کی منظوری دی گئی جس کے تحت میجر جنرل (ر) عامر عظیم باجوہ ممبر ٹیکینکل ہوں گے اور خاور صدیق ممبر انفورسمنٹ ہوں گے، وزیراعظم کی زیر نگرانی اہم ٹاسک فورس بنائی گئی ہے جس کے وائس چیرمین ڈاکٹر عطا الرحمن ہوں گے جس کا مقصد کان کنی سمیت دیگر شعبوں کو جدید بنانا ہے۔ فواد چوہدری نے چیرمین نیب کو دھمکیوں سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ اتنے بڑے کھیل میں دھمکیاں تو آتی ہیں۔

Tags: National News
Previous Post

بینظیر بھٹو شہید کی11ویں برسی آج منائی جائے گی

Next Post

لیہ . ڈسٹرکٹ پریس کلب اور ضلعی انجمن صحافیان کے نو منتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری ۔ سیس رفاقت علی شاہ گیلانی خصوصی مشیر مذہبی امور وزیر اعلی پنجاب اور سردار شہاب خان سیہڑ ایم پی اے نے نو منتخب عہدیداران سے حلف لیا

Next Post
لیہ . ڈسٹرکٹ پریس کلب اور ضلعی انجمن صحافیان کے نو منتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری ۔ سیس رفاقت علی شاہ گیلانی خصوصی مشیر مذہبی امور وزیر اعلی پنجاب اور سردار شہاب خان سیہڑ ایم پی اے نے نو منتخب عہدیداران سے حلف لیا

لیہ . ڈسٹرکٹ پریس کلب اور ضلعی انجمن صحافیان کے نو منتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری ۔ سیس رفاقت علی شاہ گیلانی خصوصی مشیر مذہبی امور وزیر اعلی پنجاب اور سردار شہاب خان سیہڑ ایم پی اے نے نو منتخب عہدیداران سے حلف لیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

راولپنڈی اسلام آباد میں ایران، امریکہ مذاکرات کے پیش نظر سکیورٹی ہائی الرٹ
صبح پاکستان

راولپنڈی اسلام آباد میں ایران، امریکہ مذاکرات کے پیش نظر سکیورٹی ہائی الرٹ

by webmaster
اپریل 20, 2026
0

راولپنڈی اسلام آباد میں ایران، امریکہ مذاکرات کے پیش نظر سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے اور غیر معمولی...

Read moreDetails
وزیرِ اعظم  کی مدینہ منورہ میں مسجد النبوی میں حاضری ،ملک و قوم کی ترقی سمیت دنیا بھر میں امن و امان کے لیے دعائیں

وزیرِ اعظم کی مدینہ منورہ میں مسجد النبوی میں حاضری ،ملک و قوم کی ترقی سمیت دنیا بھر میں امن و امان کے لیے دعائیں

اپریل 16, 2026
ڈیرہ غازی خا  ن   ۔ سابق گورنر پنجاب سردار ذوالفقار علی کھوسہ ایک زیرک سیاستدان اور مدبر رہنما تھے جن کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ،چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی

ڈیرہ غازی خا ن ۔ سابق گورنر پنجاب سردار ذوالفقار علی کھوسہ ایک زیرک سیاستدان اور مدبر رہنما تھے جن کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ،چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی

اپریل 11, 2026
ا ہور ۔سوشل میڈیا پر ہراسمنٹ اور بلیک میلنگ کے خاتمے کیلئے پنجاب سائبرکرائم یونٹ کے قیام کی منظوری

ا ہور ۔سوشل میڈیا پر ہراسمنٹ اور بلیک میلنگ کے خاتمے کیلئے پنجاب سائبرکرائم یونٹ کے قیام کی منظوری

اپریل 10, 2026
پاکستان کی امن کو ششیں کا میاب ۔ امریکہ ایران مذاکرات اسلام آباد میں آج ہوں گے

پاکستان کی امن کو ششیں کا میاب ۔ امریکہ ایران مذاکرات اسلام آباد میں آج ہوں گے

اپریل 10, 2026
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں ملوث پیپلز پارٹی کے شریک چیرمین آصف زرداری کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں اہم فیصلے کیے گئے۔ ای سی ایل اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بتایا کہ 172 افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جن میں آصف زرداری سمیت جعلی اکاؤنٹس میں ملوث دیگر ملزمان بھی شامل ہیں، یہ پرانا پاکستان نہیں جہاں دونوں بڑے سودے بازی کرلیں اور ہنسی خوشی زندگی گزاریں، ملک میں احتساب کا عمل بلاخوف و خطر جاری رہے گا، کرپٹ لوگ اوپر سے ہنس رہے ہیں لیکن درحقیقت اندر سے رو رہے ہیں۔ 31 دسمبر سے پہلے آصف زرداری کی گرفتاری سے متعلق سوال کے جواب میں فواد چودھری نے پہلے جواب دیا ان شاءاللہ، تاہم پھر انہوں نے کہا ہمیں کیا پتہ۔ کراچی امن فواد چوہدری نے کہا کہ کراچی میں امن کی صورتحال اچانک خراب ہوئی اور علی رضا عابدی کے قتل سمیت کئی واقعات ہوئے، شہر میں کچھ گینگز دوبارہ فعال ہوگئے ہیں اور باہر بیٹھے کچھ لوگ امن خراب کررہے ہیں، پاکستان میں دہشتگردی اور بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کی جانب سے کراچی میں امن خراب کرنے کا معاملہ برطانیہ اور جنوبی افریقہ سے اٹھایا جائے گا۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ الطاف حسین کی نفرت انگیز تقریر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں انہوں نے برطانیہ میں بیٹھ کر کراچی میں لوگوں کے قتل کے احکامات جاری کیے، لیکن برطانوی حکام نے اس پر کوئی ایکشن نہیں لیا جس پر وفاقی کابینہ نے تشویش کا اظہار کیا ہے، حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ الطاف حسین کا تشدد پر اکسانے کا معاملہ برطانوی حکومت کے ساتھ اٹھایا جائے گا، کراچی میں جنوبی افریقہ کے گینگز بھی متحرک ہیں اور جہاں سے یہ آپریٹ ہورہے ہیں وہاں بھی ان کے خلاف قانونی کارروائی کرنا بہت ضروری ہے، دفتر خارجہ کو دونوں ممالک کو توجہ دلانے کی ہدایت کی ہے کہ ان کی سرزمین پاکستان میں دہشت گردی کے لیے استعمال کی جارہی ہے اور وہاں بیٹھے لوگ پاکستان کے امن کو خراب کررہے ہیں۔ غیر رجسٹرڈ موبائل فون فواد چوہدری نے کہا کہ وزارت روینیو کی تجویز پر پہلی جنوری سے غیر رجسٹرڈ موبائل فون بلاک نہیں ہوں گے اور 15 جنوری کے بعد بھی موبائل رجسٹریشن کا عمل جاری رہے گا لیکن انہیں کسٹم ڈیوٹی کا 10 فیصد ایف بی آر کو دینا پڑے گا، اربوں روپے کے موبائل فون درآمد ہوتے ہیں جس کی حوصلہ شکنی کرنا چاہتے ہیں، اس کی بجائے مقامی موبائل فون صنعت کی حوصلہ افزائی کریں گے۔ شمالی وزیرستان میں موبائل فون سروس وزیر اطلاعات نے کہا کہ آرمی چیف کے ہمراہ وزیراعظم نے شمالی وزیرستان کا دورہ کیا تھا جہاں طے ہوا تھا کہ شمالی وزیرستان میں موبائل فون سروس کو فعال کیا جائے گا جس کے لیے پی ٹی اے اور نجی موبائل فون کمپنی میں معاہدہ ہوگیا ہے، بلوچستان کے علاقے مکران میں بھی سروس شروع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ وزیراعظم ہاؤس کا نام دارالحکمت وزیراعظم ہاؤس کو یونی ورسٹی بنائیں گے، پہلے مرحلے میں وزیراعظم ہاؤس کا نام دارالحکمت ہوگا جو پہلے تحقیقی مرکز بنے گا جہاں بڑے محققین کام کریں گے، پھر دوسرے مرحلے میں یونی ورسٹی بنایا جائے گا، خلیفہ ہارون رشید نے دارالحکمت بنایا تھا جس کی طرز پر پاکستان میں یہ بنایا جارہا ہے۔ دیگر فیصلے فواد چوہدری نے مزید بتایا کہ آئینی ترمیم لانے کی تجویز ہے کہ اسلام آباد سے سینیٹ اور قومی اسمبلی میں خواتین کی ایک ایک نشست کا اضافہ کیا جائے گا، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے) میں نئی تعیناتیوں کی منظوری دی گئی جس کے تحت میجر جنرل (ر) عامر عظیم باجوہ ممبر ٹیکینکل ہوں گے اور خاور صدیق ممبر انفورسمنٹ ہوں گے، وزیراعظم کی زیر نگرانی اہم ٹاسک فورس بنائی گئی ہے جس کے وائس چیرمین ڈاکٹر عطا الرحمن ہوں گے جس کا مقصد کان کنی سمیت دیگر شعبوں کو جدید بنانا ہے۔ فواد چوہدری نے چیرمین نیب کو دھمکیوں سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ اتنے بڑے کھیل میں دھمکیاں تو آتی ہیں۔
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.