پنجاب سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری طور پر ڈیرہ تا راجن پور روڈ کو ڈبل کیاجائے اور فوری طور پر فنڈ فراہم کیاجائے اور کام شروع کیاجائے تاکہ حادثات سے بچا جا سکے قیمتی جانیں ضائع ہو رہی ہیں ڈبل روڈ بننے سے ایکسیڈنٹ سے بچا جا سکتا ہے ۔ یہ بات علاقہ کے زمیندار اور سیاسی سماجی رہنما ملک محمد اقبال سیہڑ ٗ ملک فدا حسین سیہڑ ٗ ملک عطاء محمد سیہڑ ٗ امان اللہ خان چنگوانی ٗ ثناء اللہ خان چنگوانی ٗ محمد اسلم خان چنگوانی ٗ ملک غلام فرید سیہڑ ٗ حاجی فقیر محمد بروہی ٗ حاجی لعل خان صدقانی ٗ عبدالمجید بروہی ٗ ملک عاشق حسین سیہڑ ٗ ملک گل محمد سیہڑ نے اپنے مشترکہ بیان میں کی انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان خان بزدار کا تعلق ڈیرہ سے ہے لیکن ہم ترقی سے محروم ہیں ڈیرہ تا راجن پور روڈ ڈبل نہ ہونے کی وجہ سے گذشتہ روز پائیگاہ کے قریب ٹرک اور کار کے تصادم میں چار افراد جاں بحق ہو گئے جنکا تعلق رانا برادری سے ہے انکے موت کے ذمہ دار کون ہیں حکمران یا منتخب اراکین۔ وزیراعلیٰ پنجاب فیصلہ آپ نے کرنا ہے 70 سال سے وہی روڈ چل رہا ہے دس گنا آبادی بڑھ چکی ہے اتنا بھاری ٹریفک کے باوجود روڈ کو ڈبل نہیں کیا گیا وہی یکطرفہ حالت میں موجود ہے حالانکہ اس پر چار رویہ روڈ ہونا چاہئے یا کم از کم ڈبل کر دیاجائے ٹریفک اتنی بڑھ گئی ہے کہ کنٹرول سے باہر ہے اور لوگ ہمیں طعنے دیتے ہیں کہ سردار فاروق خان آیا مگر روڈ ڈبل کرنے کیلئے کچھ نہ کیا ۔ پاکستان کا صدر ٗ وزیر اعلیٰ اور گورنر بھی ڈیرہ غازیخان سے منتخب ہو چکے ہیں مگر وہ کچھ نہیں کر سکے ۔ہم وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ڈیرہ تا جام پور روڈ کا دورہ کریں اور فوری طور پر روڈ کو ڈبل کرنے کا حکم دیں ۔