• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
ad
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2024-12-20 at 4.47.55 PM
WhatsApp Image 2024-12-20 at 11.08.33 PM
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

زلفی بخاری کیس؛ 20 دفعہ اقربا پروری کی بات کروں گا، چیف جسٹس

webmaster by webmaster
دسمبر 5, 2018
in First Page, لیہ اشتہارات
0
زلفی بخاری کیس؛ 20 دفعہ اقربا پروری کی بات کروں گا، چیف جسٹس

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ اقربا پروری کی بات پر بہت ردعمل آیا لیکن بیس دفعہ اقربا پروری کی بات کروں گا اور اگر کسی کو افسوس ہوا تو اس کے لئے عدالتی نظام تبدیل نہیں کرسکتے۔

وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز انٹرویو میں چیف جسٹس کے اقربا پروری کے ریمارکس پر دکھ کا اظہار کیا تھا۔ آج سپریم کورٹ میں وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری کی نااہلی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی تو زلفی بخاری کی طرف سے وکیل اعتزاز احسن سپریم کورٹ میں پیش ہوئے۔ زلفی بخاری کے خلاف درخواست گزار عادل چھٹہ نے عدالت سے کہا کہ ان کے وکیل ظفر کلا نوری علاج کے لئے امریکا گئے ہیں، اس لیے سماعت پندرہ دسمبر تک ملتوی کی جائے۔ اعتزاز احسن نے دلائل دیے کہ زلفی بخاری معاون خصوصی ہیں رکن اسمبلی نہیں، وہ لندن میں پیدا ہوئے اور خاندانی کاروبار سےمنسلک رہے، انہوں نے سمندر پار پاکستانیوں کے لیے بہت کام کیا۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ عدالت نے جہانگیر ترین کیس میں اقربا پروری کی بات کی ہے، اس پر بہت ردعمل آیا، لیکن 20 دفعہ اقربا پروری کی بات کروں گا، کووارنٹو کے لئے اقربا پروری بہترین گراؤنڈ ہے، اگر کسی کو افسوس ہوا اس کے لئے عدالتی نظام میں تبدیلی نہیں کر سکتے، اگر تقرری میں اقربا پروری ہو گی تو ضرورعدالتی جائزہ لیں گے، ہمارا کام انتظامیہ کی تضحیک کرنا نہیں، غالبا کسی نے ان کو بتایا ہی نہیں کہ یہ مقدمہ کووارنٹو کا ہے، اقربا پروری تو ایک گراؤنڈ کے طور پر زیر بحث آیا تھا، درخواست گزار نے تو اقربا پروری کا مسئلہ اٹھایا ہی نہیں تھا۔
چیف جسٹس نے پوچھا کہ زلفی بخاری پاکستان میں کب متعارف ہوئے، وہ لندن میں کسی کو گاڑی پر لیکر گئے تھے۔

درخواست گزار نے جواب دیا کہ ریحام خان کی طلاق کے معاملے پر زلفی بخاری منظر عام پر آئے۔ اس پر چیف جسٹس نے کہا کہ ذاتی معاملے پر زیادہ بات نہیں کریں گے، عدالت افضل بھٹی کو بھی ایسے عہدے سے ہٹا چکی ہے، زلفی بخاری کی کارکردگی سے کوئی سروکار نہیں، عدالت صرف اہلیت اور دہری شہریت کے معاملے کا جائزہ لے گی۔

کیس کی سماعت 25 دسمبر تک ملتوی کردی گئی۔

گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے سینئر صحافیوں کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ چیف جسٹس کی طرف سے اقربا پروری کے ریمارکس پر دکھ ہوا۔ عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب اور زلفی بخاری کے معاملے پر چیف جسٹس کے ریمارکس پر بھی شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس کو دیکھنا چاہئے تھا کہ عثمان بزدار صوبے کے چیف ایگزیکٹیو ہیں جب کہ زلفی بخاری سے متعلق چیف جسٹس کے ریمارکس پر دکھ ہوا، میں نے کبھی اقربا پروری نہیں کی، چیف جسٹس کی عزت کرتا ہوں لیکن ان چیزوں پر افسوس ہے۔

واضح رہے کہ 18 ستمبر کو وزیر اعظم عمران خان نے اپنے قریبی دوست ذوالفقار حسین بخاری عرف زلفی بخاری کو اپنا معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی مقرر کیا تھا۔ نیب زلفی بخاری کے خلاف آف شور کمپنی کی ملکیت کی بھی تحقیقات کر رہا ہے۔ درخواست گزار عادل چھٹہ نے دہری شہریت کی بنیاد پر زلفی بخاری کی بطور معاون خصوصی تقرری کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا تھا۔

Tags: National News
Previous Post

صوبہ جنو بی پنجاب اور وسیب کے عجب احتجاجی رنگ .. انجم صحرائی

Next Post

کروڑ لعل عیسن. کروڑ سےراولپنڈی جانے والی بس اور ٹریکٹر ٹرالی ٹکر ، ایک شخص شدید زخمی ، تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال منتقل

Next Post
کروڑ لعل عیسن. کروڑ سےراولپنڈی جانے والی بس اور ٹریکٹر ٹرالی ٹکر ، ایک شخص شدید زخمی   ،  تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال منتقل

کروڑ لعل عیسن. کروڑ سےراولپنڈی جانے والی بس اور ٹریکٹر ٹرالی ٹکر ، ایک شخص شدید زخمی ، تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال منتقل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

file foto
قومی/ بین الاقوامی خبریں

ہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ۔اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔مخالفین ہماری کار کردگی سے خائف ہیں ۔ مریم نواز

by webmaster
ستمبر 15, 2025
0

لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...

Read moreDetails
پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

ستمبر 15, 2025
سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

ستمبر 15, 2025
 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

ستمبر 6, 2025
آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

ستمبر 5, 2025
اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ اقربا پروری کی بات پر بہت ردعمل آیا لیکن بیس دفعہ اقربا پروری کی بات کروں گا اور اگر کسی کو افسوس ہوا تو اس کے لئے عدالتی نظام تبدیل نہیں کرسکتے۔ وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز انٹرویو میں چیف جسٹس کے اقربا پروری کے ریمارکس پر دکھ کا اظہار کیا تھا۔ آج سپریم کورٹ میں وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری کی نااہلی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی تو زلفی بخاری کی طرف سے وکیل اعتزاز احسن سپریم کورٹ میں پیش ہوئے۔ زلفی بخاری کے خلاف درخواست گزار عادل چھٹہ نے عدالت سے کہا کہ ان کے وکیل ظفر کلا نوری علاج کے لئے امریکا گئے ہیں، اس لیے سماعت پندرہ دسمبر تک ملتوی کی جائے۔ اعتزاز احسن نے دلائل دیے کہ زلفی بخاری معاون خصوصی ہیں رکن اسمبلی نہیں، وہ لندن میں پیدا ہوئے اور خاندانی کاروبار سےمنسلک رہے، انہوں نے سمندر پار پاکستانیوں کے لیے بہت کام کیا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ عدالت نے جہانگیر ترین کیس میں اقربا پروری کی بات کی ہے، اس پر بہت ردعمل آیا، لیکن 20 دفعہ اقربا پروری کی بات کروں گا، کووارنٹو کے لئے اقربا پروری بہترین گراؤنڈ ہے، اگر کسی کو افسوس ہوا اس کے لئے عدالتی نظام میں تبدیلی نہیں کر سکتے، اگر تقرری میں اقربا پروری ہو گی تو ضرورعدالتی جائزہ لیں گے، ہمارا کام انتظامیہ کی تضحیک کرنا نہیں، غالبا کسی نے ان کو بتایا ہی نہیں کہ یہ مقدمہ کووارنٹو کا ہے، اقربا پروری تو ایک گراؤنڈ کے طور پر زیر بحث آیا تھا، درخواست گزار نے تو اقربا پروری کا مسئلہ اٹھایا ہی نہیں تھا۔ چیف جسٹس نے پوچھا کہ زلفی بخاری پاکستان میں کب متعارف ہوئے، وہ لندن میں کسی کو گاڑی پر لیکر گئے تھے۔ درخواست گزار نے جواب دیا کہ ریحام خان کی طلاق کے معاملے پر زلفی بخاری منظر عام پر آئے۔ اس پر چیف جسٹس نے کہا کہ ذاتی معاملے پر زیادہ بات نہیں کریں گے، عدالت افضل بھٹی کو بھی ایسے عہدے سے ہٹا چکی ہے، زلفی بخاری کی کارکردگی سے کوئی سروکار نہیں، عدالت صرف اہلیت اور دہری شہریت کے معاملے کا جائزہ لے گی۔ کیس کی سماعت 25 دسمبر تک ملتوی کردی گئی۔ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے سینئر صحافیوں کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ چیف جسٹس کی طرف سے اقربا پروری کے ریمارکس پر دکھ ہوا۔ عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب اور زلفی بخاری کے معاملے پر چیف جسٹس کے ریمارکس پر بھی شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس کو دیکھنا چاہئے تھا کہ عثمان بزدار صوبے کے چیف ایگزیکٹیو ہیں جب کہ زلفی بخاری سے متعلق چیف جسٹس کے ریمارکس پر دکھ ہوا، میں نے کبھی اقربا پروری نہیں کی، چیف جسٹس کی عزت کرتا ہوں لیکن ان چیزوں پر افسوس ہے۔ واضح رہے کہ 18 ستمبر کو وزیر اعظم عمران خان نے اپنے قریبی دوست ذوالفقار حسین بخاری عرف زلفی بخاری کو اپنا معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی مقرر کیا تھا۔ نیب زلفی بخاری کے خلاف آف شور کمپنی کی ملکیت کی بھی تحقیقات کر رہا ہے۔ درخواست گزار عادل چھٹہ نے دہری شہریت کی بنیاد پر زلفی بخاری کی بطور معاون خصوصی تقرری کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا تھا۔
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.