• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
ad
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2024-12-20 at 4.47.55 PM
WhatsApp Image 2024-12-20 at 11.08.33 PM
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

لیہ ۔ سو دنوں میں عوام کو ریلیف کی بجائے دفعہ 144کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے.سینٹرسراج الحق

webmaster by webmaster
نومبر 28, 2018
in لیہ نیوز
0
لیہ ۔ سو دنوں میں عوام کو ریلیف کی بجائے دفعہ 144کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے.سینٹرسراج الحق

لیہ(صبح پا کستان)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینٹر سراج الحق نے مرکز جماعت اسلامی لیہ میں اجتماع کارکنان و پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری کامیابی اللہ اور اسکے نبی محترم حضرت محمد ﷺکی طرف سے دی جانے والی تعلیمات کو اپنے اوپر لاگو کرنے میں ہے اللہ کے پیارے رسول نے تمام شعبہزندگی کو لوگوں کی بھلائی کیلئے گذارنے کیلئے تربیت دی ہے ،اسلامی نظام میں روٹی ،کپڑا،مکان اللہ کی مخلوق کو دینے کا نظام ہے جس کو اس ملک میں لاگو کرنے کیلئے جماعت اسلامی جدوجہد کررہی ہے،موجودہ حکومت کے 100دن پورے ہونے پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان سو دنوں میں عوام کو ریلیف کی بجائے دفعہ 144کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ان سو دنوں میں وزیر پاکستان کے 9منٹ کے خطاب میں عوام کو دھمکیوں،ریاستی اداروں سے عوام کی پریشانی میں اضافہ،الجھاؤ،مہنگائی،بے برکتی،دست وگریباں،کشکول اٹھا کر سودی نظام کیلئے دنیا بھر میں پھرنے کے دن ہیں ان دنوں میں سکول کے بچے کی کتابوں ،پینسل کی قیمت میں اضافہ،پٹرول کی قیمت،آٹا،گیس،بجلی کی قیمتوں کی وجہ سے عوام کی زندگی کو مشکل بنا دیا ہے ،کرتار پور راہداری کھولنے اور جموں کشمیر میں انڈین ظلم بارے کئے گئے سوال پر انہوں نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں بسنے والے مسلمانوں کی مرضی و رضامندی اور کشمیر کے حل کے بغیر انڈین سے دوستی کی پینگیں بڑھانے میں سابقہ حکمرانوں پرویز مشرف ،نواز شریف کے بعد اب موجودہ حکمران بھی آگے بڑھ رہے ہیں لیکن مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر دوستی کا ہاتھ بڑھانے سے کچھ بھی ہاتھ نہیں آئے گا ہندوستان بغل میں چھری منہ میں رام رام لیکر پھرتا ہے واہگہ بارڈر پہلے ہی کھلا ہوا ہے اس سے حالات بدل گئے ہیں جو اس راہداری سے بدلیں گے،ناموس رسالت کے پروانوں کی راہ میں روڑے اٹکانے والے موجودہ حکمران ممتاز قادری کو تختہ دار پر لٹکا کر شہید کرنے والے سابقہ حکمرانوں کے موجودہ انجام کو سامنے رکھیں موجودہ حکمران جن طاقتوں کو خوش کرنے کیلئے عوام پر ظلم وستم کررہے ہیں وہ طاقتیں اللہ کی طاقت سے بڑی نہیں ہیں ہماری لڑائی حق کی ہے جس کے سامنے باطل نے پسپاہونا ہے،آج دنیا میں پونے دو ارب مسلمان موجود ہیں لیکن قیادت مخلص و متقی قیادت نہ ہونے کی وجہ سے کشمیر ،بیت المقدس پر دشمنوں کا قبضہ،چیچنا،روہینگا کے مسلمانوں پر ظلم کے پہاڑ ٹوڑے جا رہے ہیں دخائر سے مالا مال ملک پاکستان کی عوام گندگی کے ڈھیر سے رزق تلاش کررہی ہے یوسف رمزی،ایمل کانسی،عافیہ صدیقی کو امریکہ کے حوالے پاکستانیوں کے قاتل ریمنڈ ڈیوس کو پروٹوکول دیکر رہائی دی گئی،آج مسلمان قوم ابن قاسم ، صلاح الدین ایوبی،غزنوی،ابدالی،ابو اعلیٰ مودودی ،علامہ اقبال،محمد علی جناح جیسے لوگوں کی ضرورت محسوس کررہی ہے ہم بین الاقوامی شیطانی نظام کے شکنجہ میں جکڑے جا رہے ہیں جو ہمیں پولٹری فارم کی مرغی کی طرح بنانا چاہتا ہے کہ تیار دانہ کھاؤ اور ذبح کے وقت آواز بھی نہ نکالو،آئی ایم ایف کا قرضہ ہمارے نظام تعلیم،ہماری اقدار،ہمارے اخراجات کو کنٹرول کرنے کیلئے دیا جاتا ہے ہم ایسی ترقی چاہتے ہیں جس میں ہمارے ججز کے ہاتھ میں اللہ کا قرآن اور نبی محترم ﷺکی شریعت کا نظام ہو جس میں انسان ایک دوسرے کے محتاج نہ ہوں ہم شفاف احتساب چاہتے ہیں پناما لکس لسٹ میں 436افراد کا حساب کتاب ہونا چاہیئے،ملک کی لوٹی گئی دولت کو اس ملک میں واپس آنا چاہیئے،سابق ایم پی اے صوبائی نائب امیر چوہدری اصغر علی گوجر نے استقبالیہ خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ضلع انتظامیہ نے ہمارے لگائے گئے پوسٹر و بینرز کو اتار کر ہمارے صبر کا امتحان لیا ہے،جماعت اسلامی کے کارکن قیادت کے حکم پر اپنی جان کی بازی بھی لگا دیتے ہیں ضلعی انتظامیہ کے اس ایکٹ پر ہم بہت جلد اپنے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے،اس موقع پر امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے ساتھ ڈپٹی جنرل سیکرٹری پاکستان اظہر اقبال حسن،سیکرٹری جنرل جنوبی پنجاب راؤ محمد ظفر،مولانہ انعام اللہ،میڈیا کوارڈینیٹر جنوبی پنجاب کنور محمد صدیق ہمراہ تھے
Back to Conversion Tool

Tags: layyah news
Previous Post

کرتار پور راہداری اور اپنے با با گرو نا نک .. انجم صحرائی

Next Post

کرپشن کا خاتمہ اولین ترجیح ہے 375 ارب روپے کے جعلی اکاؤنٹس پکڑے گئے، عمران خان

Next Post
کرپشن کا خاتمہ اولین ترجیح ہے 375 ارب روپے کے جعلی اکاؤنٹس پکڑے گئے، عمران خان

کرپشن کا خاتمہ اولین ترجیح ہے 375 ارب روپے کے جعلی اکاؤنٹس پکڑے گئے، عمران خان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

file foto
قومی/ بین الاقوامی خبریں

ہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ۔اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔مخالفین ہماری کار کردگی سے خائف ہیں ۔ مریم نواز

by webmaster
ستمبر 15, 2025
0

لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...

Read moreDetails
پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

ستمبر 15, 2025
سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

ستمبر 15, 2025
 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

ستمبر 6, 2025
آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

ستمبر 5, 2025
لیہ(صبح پا کستان)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینٹر سراج الحق نے مرکز جماعت اسلامی لیہ میں اجتماع کارکنان و پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری کامیابی اللہ اور اسکے نبی محترم حضرت محمد ﷺکی طرف سے دی جانے والی تعلیمات کو اپنے اوپر لاگو کرنے میں ہے اللہ کے پیارے رسول نے تمام شعبہزندگی کو لوگوں کی بھلائی کیلئے گذارنے کیلئے تربیت دی ہے ،اسلامی نظام میں روٹی ،کپڑا،مکان اللہ کی مخلوق کو دینے کا نظام ہے جس کو اس ملک میں لاگو کرنے کیلئے جماعت اسلامی جدوجہد کررہی ہے،موجودہ حکومت کے 100دن پورے ہونے پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان سو دنوں میں عوام کو ریلیف کی بجائے دفعہ 144کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ان سو دنوں میں وزیر پاکستان کے 9منٹ کے خطاب میں عوام کو دھمکیوں،ریاستی اداروں سے عوام کی پریشانی میں اضافہ،الجھاؤ،مہنگائی،بے برکتی،دست وگریباں،کشکول اٹھا کر سودی نظام کیلئے دنیا بھر میں پھرنے کے دن ہیں ان دنوں میں سکول کے بچے کی کتابوں ،پینسل کی قیمت میں اضافہ،پٹرول کی قیمت،آٹا،گیس،بجلی کی قیمتوں کی وجہ سے عوام کی زندگی کو مشکل بنا دیا ہے ،کرتار پور راہداری کھولنے اور جموں کشمیر میں انڈین ظلم بارے کئے گئے سوال پر انہوں نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں بسنے والے مسلمانوں کی مرضی و رضامندی اور کشمیر کے حل کے بغیر انڈین سے دوستی کی پینگیں بڑھانے میں سابقہ حکمرانوں پرویز مشرف ،نواز شریف کے بعد اب موجودہ حکمران بھی آگے بڑھ رہے ہیں لیکن مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر دوستی کا ہاتھ بڑھانے سے کچھ بھی ہاتھ نہیں آئے گا ہندوستان بغل میں چھری منہ میں رام رام لیکر پھرتا ہے واہگہ بارڈر پہلے ہی کھلا ہوا ہے اس سے حالات بدل گئے ہیں جو اس راہداری سے بدلیں گے،ناموس رسالت کے پروانوں کی راہ میں روڑے اٹکانے والے موجودہ حکمران ممتاز قادری کو تختہ دار پر لٹکا کر شہید کرنے والے سابقہ حکمرانوں کے موجودہ انجام کو سامنے رکھیں موجودہ حکمران جن طاقتوں کو خوش کرنے کیلئے عوام پر ظلم وستم کررہے ہیں وہ طاقتیں اللہ کی طاقت سے بڑی نہیں ہیں ہماری لڑائی حق کی ہے جس کے سامنے باطل نے پسپاہونا ہے،آج دنیا میں پونے دو ارب مسلمان موجود ہیں لیکن قیادت مخلص و متقی قیادت نہ ہونے کی وجہ سے کشمیر ،بیت المقدس پر دشمنوں کا قبضہ،چیچنا،روہینگا کے مسلمانوں پر ظلم کے پہاڑ ٹوڑے جا رہے ہیں دخائر سے مالا مال ملک پاکستان کی عوام گندگی کے ڈھیر سے رزق تلاش کررہی ہے یوسف رمزی،ایمل کانسی،عافیہ صدیقی کو امریکہ کے حوالے پاکستانیوں کے قاتل ریمنڈ ڈیوس کو پروٹوکول دیکر رہائی دی گئی،آج مسلمان قوم ابن قاسم ، صلاح الدین ایوبی،غزنوی،ابدالی،ابو اعلیٰ مودودی ،علامہ اقبال،محمد علی جناح جیسے لوگوں کی ضرورت محسوس کررہی ہے ہم بین الاقوامی شیطانی نظام کے شکنجہ میں جکڑے جا رہے ہیں جو ہمیں پولٹری فارم کی مرغی کی طرح بنانا چاہتا ہے کہ تیار دانہ کھاؤ اور ذبح کے وقت آواز بھی نہ نکالو،آئی ایم ایف کا قرضہ ہمارے نظام تعلیم،ہماری اقدار،ہمارے اخراجات کو کنٹرول کرنے کیلئے دیا جاتا ہے ہم ایسی ترقی چاہتے ہیں جس میں ہمارے ججز کے ہاتھ میں اللہ کا قرآن اور نبی محترم ﷺکی شریعت کا نظام ہو جس میں انسان ایک دوسرے کے محتاج نہ ہوں ہم شفاف احتساب چاہتے ہیں پناما لکس لسٹ میں 436افراد کا حساب کتاب ہونا چاہیئے،ملک کی لوٹی گئی دولت کو اس ملک میں واپس آنا چاہیئے،سابق ایم پی اے صوبائی نائب امیر چوہدری اصغر علی گوجر نے استقبالیہ خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ضلع انتظامیہ نے ہمارے لگائے گئے پوسٹر و بینرز کو اتار کر ہمارے صبر کا امتحان لیا ہے،جماعت اسلامی کے کارکن قیادت کے حکم پر اپنی جان کی بازی بھی لگا دیتے ہیں ضلعی انتظامیہ کے اس ایکٹ پر ہم بہت جلد اپنے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے،اس موقع پر امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے ساتھ ڈپٹی جنرل سیکرٹری پاکستان اظہر اقبال حسن،سیکرٹری جنرل جنوبی پنجاب راؤ محمد ظفر،مولانہ انعام اللہ،میڈیا کوارڈینیٹر جنوبی پنجاب کنور محمد صدیق ہمراہ تھے Back to Conversion Tool
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.