• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
ad
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2024-12-20 at 4.47.55 PM
WhatsApp Image 2024-12-20 at 11.08.33 PM
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

(قسط 2 ) بات بتنگڑ … انجم صحرائی

webmaster by webmaster
دسمبر 20, 2024
in بات بتنگڑ, کالم
0
(قسط 2 )  بات  بتنگڑ  … انجم صحرائی

واہ کیا بے شرمی ہے ، ڈھٹائی کی بھی کوئی حد ہو تی ہے ۔۔ بابے نے میری سوچ پڑھتے ہی بلا تا خیر جواب سے نوازا
کیا مطلب ؟
یار شرم کرو مجھے بے شرم کہہ رہے ہو حالانکہ یہ شرمی اور بے شرمی جو بھی ہے تمہارے اندر چھپی ہے میں تو تمہارا ہی اظہاریہ ہوں ۔
بس کرو یار تنگ آ گیا ہوں تمہاری بے تکی باتوں سے ، یہ بتاؤ کیا تم واقعی جو کہہ رہے ہو سچ ہے یا یہ بھی کسی ویب ایپ کا کمال ہے مجھے تو لگتا کوئی ایپ غلطی سے ڈاؤن لوڈ کر بیٹھا ہوں جس کی وجہ سے تم میرے گلے پڑ گئے ہو ۔۔ میں نے سو چا
ہا ہا تو کر دو غلطی سے ڈاؤن لوڈ کی گئی ایپ ان انسٹال ، کر دو مجھے ڈیلیٹ ، چھڑالو جان مجھ سے ۔۔ کمپوز کرتے ہو ئے بابے نے اپنا قدرے موٹا اور کھردرا ٹھینگا دکھاتے ہو ئے میرا مذاق اڑایا
میسج پڑھتے ہو ئے میں بے ساختہ ہاں میں سر ہلاتے ہو ئے کنٹرول پینل اوپن کر کے انسٹال کئے گئے پروگرام چیک کرنے لگا لیکن میرے کمپیوٹر پروگرا موں کی فہرست میں مجھے کوئی ایسی ایپ نہیں ملی جسے گذشتہ دنوں میں اپ لوڈ کیا گیا ہو ۔ میری اس موو منٹ کے درمیان نیلا با با ساکت سا مجھے دیکھتا رہا ، تھک ہار کے میں نے کمپیوٹر کنٹرول پینل پیج بند کیا اور با بے کی طرف متوجہ ہوا ، با با مجھے بہت سنجیدہ سا اکھڑا اکھڑا سا لگا لگتا تھا کہ اسے میری یہ بد اعتمادی اچھی نہیں لگ رہی تھی
اسے کیا ہوا ؟ اس کے عجیب سے بے ڈھنگے سے سو جے سو جے چہرے کو دیکھتے ہو ئیمیں نے سوچا
کچھ نہیں تم میرے بارے منفی سوچ کر میری تو ہین کر رہے ہو
ایسی بات تو نہیں بس مجھے کچھ احساس ہو رہا تھا سو چیک کر کے تسلی کر لی ۔۔ میں نے سوچ کا زاویہ بتایا
تو ہو گئی تسلی ؟ میسج ریپلائی آیا
ہاں یار ایسا کچھ نہی ہوا کو ئی ایپ ڈاؤن لوڈ نہیں ہو ئی پھر تم نے میرا کمپیوٹر کیسے ہیک کر لیا سمجھ نہیں آ رہا ۔۔ یہ سو چتے ہو ئے میں نے اپنے سرکو دو نوں ہا تھوں سے تھام لیا ، کئی گھنٹوں کی اس بے تکی سی میسجنگ پریکٹس نے واقعی میرے سر میں درد کر دیا تھا ۔۔
ہی ہی ہی ۔۔ بہت جلدی تھک گئے ہو ، ویسے تھکتے تو نہیں ہو ساری ساری رات میسجنگ کرتے ہو ئے ۔۔ اوہ سمجھ آ یا آج کی چیٹ میں love u , miss u اور janu کے الفاظ استعمال نہیں ہو ئے ناں اس لئے ۔ ایک اور بات کہ تم مجھے دیکھ رہے ہو تمہیں اپنے اندر کا انسان اچھا نہیں لگا نا ؟ اگر زبردستی نہ ہوتی نظر آ نے کی تو تم کب کے offline ہو چکے ہو تے ۔۔
کیسی زبر دستی ؟ بابے کے اس جواب نے مجھے غصہ دلا دیا تھا ۔۔ میں اگر تمہیں نہ دیکھنا چا ہوں ، تمہیں نہ سو چنا چا ہوں تو تم میرا کیا کر لو گے ؟ یہ سو چتے ہو ئے میں نے ان پیج پر ہو نے والی چیٹ فائل کو "نیلا بابا” کے نام سے Save کرتے ہو ئے یک دم کمپیوٹر آف کر دیا
میں بستر پر جا کے لییٹ گیا میری آ نکھوں میں تھکن تھی میں نے کمبل اوڑھا اور دائیں جانب کروٹ لی تبھی میرے نظر دیوار پر لگے کلاک پر پڑی صبح کے پو نے چار بجنے والے تھے اس کا مطلب کہ میں نے تقریبا دو سوا دو گھنٹے نیلے با با کے نذر کئے تھے ، سردیوں کی راتیں ویسے بھی لمبی ہو تی ہیں ابھی کچھ وقت تھا نماز فجر کی اذان ہو نے میں سو میں نے چہرہ کمبل کے اندر کیا اور آ نکھیں بند کر کے سو نے کی کو شش کر نے لگا تھوڑی ہی دیر میں مجھے نیند آ گئی اور سو گیا ۔اور اتنا بے سدھ سو یا کہ فجر کی نماز بھی رہ گئی ۔۔ْ ْ
بیگم کے شور سے میری آ نکھ کھلی ۔ میں نے کسمساتے ہو ئے پوچھا کہ خیریت ہے کیوں شور مچا ہوا ہے ؟
اب اٹھ بھی جا ئیں کیا سارا دن سوتے رہیں گے ؟ جواب ملا ۔۔
کیا وقت ہو گیا ہے یا رکیوں صبح صبح نیند خراب کر رہی ہو اٹھتا ہوں ۔ میں نے آ نکھیں بند کئے بڑبڑاتے ہو ئے دھیمی آواز میں احتجاج کیا ۔۔
کیا کہا کہ صبح صبح ، صاحب جی گیارہ بج گئے ہیں ۔۔ آ ج تو آپ ایسے سو رہے ہیں کہ پتہ نہیں کتنے دنوں کی نیند پوری نہیں کی ۔
ویسے تمہارا بھی کیا دوش جب میاں جی رات رات بھر کمپیوٹر اور مو بائل پر مصروف رہیں گے تو ایسا ہی ہو گا بیگم نے طنز کے نشتر چلاتے ہو ئے دن کا آ غاز کیا ۔۔
کیا کہا واقعی گیارہ بج گئے ہیں ؟
ناں جی گیارہ نہیں پورے ساڑھے گیارہ ۔ اٹھ جا ئیں ماسی نے کمر ے کی صفائی کرنا ہے اور پو چا بھی مارنا ہے
ہائیں یہ کیسے ہو گیا ؟ یہ ایک غیر معمولی بات تھی میں اتنی دیر کبھی نہیں سو تا ،رات کو جب بھی آ نکھ لگے صبح تڑکے آ نکھ کھل ہی جاتی ہے اللہ تو فیق دے تو نماز بھی پڑھ لیتا ہوں دیر سویر ا ور کو تاہی بھی ہو ہی جاتی ہے ۔۔ لیکن اتنی دیر اور اتنا بے سدھ کبھی نہیں سو یا ۔
نا شتہ کے بعد حسب معمول آ فس جانے کی تیاری کی ، بیگم نے سامان خوردونوش کی فہرست ہمیں اس مکرر ہدا یت کے ساتھ تھمائی کہ بھو لنا نہیں واپسی پر یہ چیزیں ضرور خرید لا نی ہیں ۔ میں نے موٹر سائیکل پر کپڑا مارا اور اسے گیٹ سے با ہر نکا لنے کے لئے موڑا ہی تھا کہ مجھے "نیلا با با ” اورشب بیتی کہانی یاد آ گئے ۔
موٹر سائیکل کھڑا کر کے میں واپس مڑا اور ایک بار پھر کمپیوٹر سٹارٹ کر نے لگا ۔ مجھے کمپیوٹر ٹیبل پر بیٹھتے دیکھ کر بیگم بو لیں کہ پکانے کے لئے تو کچھ لا دیں پھر کر لیجئے گا کام ۔۔
ابھی لا د یتا ہوں بس تھوڑی سی دیر پلیز ۔۔ یہ کہتے ہو ئے میں نے کمیوٹر سو ئچ آ ن کیا ۔۔ مگر یہ کیا کہ ڈیسک ٹاپ پر neela bba نام کی کوئی فائل نہیں تھی حالانکہ مجھے کنفرم تھا کہ میں نے نیلابا با کا فولڈر ڈیسک ٹاپ پر ہی save کیا تھا میں نے جلدی جلدی سے مطلوبہ فولڈر کو تلاش کر نے کے لئے پورا کمپیوٹڑ کھنگال ڈالا لیکن "نیلا با با” کہیں مو جود نہیں تھا ۔ بڑی ما یو سی بھی ہو ئی اور حیرانی بھی ۔۔ سو چا شا ئد رات میں نے جاگتے میں خواب دیکھا ہے اسی لئے تو کچھ بھی نہیں ۔۔۔
آ پ گئے نہیں ابھی ۔۔ لیٹ ہو رہے ہیں دو پہر کا کھا نا بھی پکانا ہے ، بیٹی کالج سے آ نے والی ہے اسے بھی بھوک لگی ہو گی ۔ بیگم کی آواز مجھے سوچ کی دنیا سے واپس لے آئی میں نے ہارے ہو ئے جواری کی طرح کمپیوٹر سوئچ آف کیا ہی تھاکہ کمپیوٹر سکرین پر بڑے بڑے رنگ برنگ کالے پیلے نیلے سرخ گلابی حروف ایک کے بعد ایک ایسے شو ہو نے لگے جیسے کلر فل سلا ئیڈ شو چل رہا ہو ۔۔
” سلام ، جانو کیسے ہو ؟
پریشان مت ہوں نیلابا با والا فولڈر میرے پاس save ہے
گھر کے کام کاج کر لیں رات میں بات ہو گی ۔
بس تمارا
نیلا با با
اور میسج مکمل ہو تے ہی کمپیوٹر آف ہو گیا ۔۔۔۔ با قی اگلی قسط میں

ضرور پڑھیں ۔ بات بتنگڑ قسط 3

http://ww1.subhepak.com.pk/?p=17922

Tags: column by anjum sehrai
Previous Post

لیہ .معروف ماہر غلام یسین بھٹی کے اعزاز میں الوداعی پارٹی

Next Post

سیکیورٹی فورسز کی ٹانک میں کارروائی، انتہائی مطلوب دہشت گرد سمیت 7 خوارج ہلاک

Next Post
سیکیورٹی فورسز کی ٹانک میں کارروائی، انتہائی مطلوب دہشت گرد سمیت 7 خوارج ہلاک

سیکیورٹی فورسز کی ٹانک میں کارروائی، انتہائی مطلوب دہشت گرد سمیت 7 خوارج ہلاک

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

file foto
قومی/ بین الاقوامی خبریں

ہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ۔اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔مخالفین ہماری کار کردگی سے خائف ہیں ۔ مریم نواز

by webmaster
ستمبر 15, 2025
0

لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...

Read moreDetails
پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

ستمبر 15, 2025
سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

ستمبر 15, 2025
 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

ستمبر 6, 2025
آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

ستمبر 5, 2025
واہ کیا بے شرمی ہے ، ڈھٹائی کی بھی کوئی حد ہو تی ہے ۔۔ بابے نے میری سوچ پڑھتے ہی بلا تا خیر جواب سے نوازا کیا مطلب ؟ یار شرم کرو مجھے بے شرم کہہ رہے ہو حالانکہ یہ شرمی اور بے شرمی جو بھی ہے تمہارے اندر چھپی ہے میں تو تمہارا ہی اظہاریہ ہوں ۔ بس کرو یار تنگ آ گیا ہوں تمہاری بے تکی باتوں سے ، یہ بتاؤ کیا تم واقعی جو کہہ رہے ہو سچ ہے یا یہ بھی کسی ویب ایپ کا کمال ہے مجھے تو لگتا کوئی ایپ غلطی سے ڈاؤن لوڈ کر بیٹھا ہوں جس کی وجہ سے تم میرے گلے پڑ گئے ہو ۔۔ میں نے سو چا ہا ہا تو کر دو غلطی سے ڈاؤن لوڈ کی گئی ایپ ان انسٹال ، کر دو مجھے ڈیلیٹ ، چھڑالو جان مجھ سے ۔۔ کمپوز کرتے ہو ئے بابے نے اپنا قدرے موٹا اور کھردرا ٹھینگا دکھاتے ہو ئے میرا مذاق اڑایا میسج پڑھتے ہو ئے میں بے ساختہ ہاں میں سر ہلاتے ہو ئے کنٹرول پینل اوپن کر کے انسٹال کئے گئے پروگرام چیک کرنے لگا لیکن میرے کمپیوٹر پروگرا موں کی فہرست میں مجھے کوئی ایسی ایپ نہیں ملی جسے گذشتہ دنوں میں اپ لوڈ کیا گیا ہو ۔ میری اس موو منٹ کے درمیان نیلا با با ساکت سا مجھے دیکھتا رہا ، تھک ہار کے میں نے کمپیوٹر کنٹرول پینل پیج بند کیا اور با بے کی طرف متوجہ ہوا ، با با مجھے بہت سنجیدہ سا اکھڑا اکھڑا سا لگا لگتا تھا کہ اسے میری یہ بد اعتمادی اچھی نہیں لگ رہی تھی اسے کیا ہوا ؟ اس کے عجیب سے بے ڈھنگے سے سو جے سو جے چہرے کو دیکھتے ہو ئیمیں نے سوچا کچھ نہیں تم میرے بارے منفی سوچ کر میری تو ہین کر رہے ہو ایسی بات تو نہیں بس مجھے کچھ احساس ہو رہا تھا سو چیک کر کے تسلی کر لی ۔۔ میں نے سوچ کا زاویہ بتایا تو ہو گئی تسلی ؟ میسج ریپلائی آیا ہاں یار ایسا کچھ نہی ہوا کو ئی ایپ ڈاؤن لوڈ نہیں ہو ئی پھر تم نے میرا کمپیوٹر کیسے ہیک کر لیا سمجھ نہیں آ رہا ۔۔ یہ سو چتے ہو ئے میں نے اپنے سرکو دو نوں ہا تھوں سے تھام لیا ، کئی گھنٹوں کی اس بے تکی سی میسجنگ پریکٹس نے واقعی میرے سر میں درد کر دیا تھا ۔۔ ہی ہی ہی ۔۔ بہت جلدی تھک گئے ہو ، ویسے تھکتے تو نہیں ہو ساری ساری رات میسجنگ کرتے ہو ئے ۔۔ اوہ سمجھ آ یا آج کی چیٹ میں love u , miss u اور janu کے الفاظ استعمال نہیں ہو ئے ناں اس لئے ۔ ایک اور بات کہ تم مجھے دیکھ رہے ہو تمہیں اپنے اندر کا انسان اچھا نہیں لگا نا ؟ اگر زبردستی نہ ہوتی نظر آ نے کی تو تم کب کے offline ہو چکے ہو تے ۔۔ کیسی زبر دستی ؟ بابے کے اس جواب نے مجھے غصہ دلا دیا تھا ۔۔ میں اگر تمہیں نہ دیکھنا چا ہوں ، تمہیں نہ سو چنا چا ہوں تو تم میرا کیا کر لو گے ؟ یہ سو چتے ہو ئے میں نے ان پیج پر ہو نے والی چیٹ فائل کو "نیلا بابا" کے نام سے Save کرتے ہو ئے یک دم کمپیوٹر آف کر دیا میں بستر پر جا کے لییٹ گیا میری آ نکھوں میں تھکن تھی میں نے کمبل اوڑھا اور دائیں جانب کروٹ لی تبھی میرے نظر دیوار پر لگے کلاک پر پڑی صبح کے پو نے چار بجنے والے تھے اس کا مطلب کہ میں نے تقریبا دو سوا دو گھنٹے نیلے با با کے نذر کئے تھے ، سردیوں کی راتیں ویسے بھی لمبی ہو تی ہیں ابھی کچھ وقت تھا نماز فجر کی اذان ہو نے میں سو میں نے چہرہ کمبل کے اندر کیا اور آ نکھیں بند کر کے سو نے کی کو شش کر نے لگا تھوڑی ہی دیر میں مجھے نیند آ گئی اور سو گیا ۔اور اتنا بے سدھ سو یا کہ فجر کی نماز بھی رہ گئی ۔۔ْ ْ بیگم کے شور سے میری آ نکھ کھلی ۔ میں نے کسمساتے ہو ئے پوچھا کہ خیریت ہے کیوں شور مچا ہوا ہے ؟ اب اٹھ بھی جا ئیں کیا سارا دن سوتے رہیں گے ؟ جواب ملا ۔۔ کیا وقت ہو گیا ہے یا رکیوں صبح صبح نیند خراب کر رہی ہو اٹھتا ہوں ۔ میں نے آ نکھیں بند کئے بڑبڑاتے ہو ئے دھیمی آواز میں احتجاج کیا ۔۔ کیا کہا کہ صبح صبح ، صاحب جی گیارہ بج گئے ہیں ۔۔ آ ج تو آپ ایسے سو رہے ہیں کہ پتہ نہیں کتنے دنوں کی نیند پوری نہیں کی ۔ ویسے تمہارا بھی کیا دوش جب میاں جی رات رات بھر کمپیوٹر اور مو بائل پر مصروف رہیں گے تو ایسا ہی ہو گا بیگم نے طنز کے نشتر چلاتے ہو ئے دن کا آ غاز کیا ۔۔ کیا کہا واقعی گیارہ بج گئے ہیں ؟ ناں جی گیارہ نہیں پورے ساڑھے گیارہ ۔ اٹھ جا ئیں ماسی نے کمر ے کی صفائی کرنا ہے اور پو چا بھی مارنا ہے ہائیں یہ کیسے ہو گیا ؟ یہ ایک غیر معمولی بات تھی میں اتنی دیر کبھی نہیں سو تا ،رات کو جب بھی آ نکھ لگے صبح تڑکے آ نکھ کھل ہی جاتی ہے اللہ تو فیق دے تو نماز بھی پڑھ لیتا ہوں دیر سویر ا ور کو تاہی بھی ہو ہی جاتی ہے ۔۔ لیکن اتنی دیر اور اتنا بے سدھ کبھی نہیں سو یا ۔ نا شتہ کے بعد حسب معمول آ فس جانے کی تیاری کی ، بیگم نے سامان خوردونوش کی فہرست ہمیں اس مکرر ہدا یت کے ساتھ تھمائی کہ بھو لنا نہیں واپسی پر یہ چیزیں ضرور خرید لا نی ہیں ۔ میں نے موٹر سائیکل پر کپڑا مارا اور اسے گیٹ سے با ہر نکا لنے کے لئے موڑا ہی تھا کہ مجھے "نیلا با با " اورشب بیتی کہانی یاد آ گئے ۔ موٹر سائیکل کھڑا کر کے میں واپس مڑا اور ایک بار پھر کمپیوٹر سٹارٹ کر نے لگا ۔ مجھے کمپیوٹر ٹیبل پر بیٹھتے دیکھ کر بیگم بو لیں کہ پکانے کے لئے تو کچھ لا دیں پھر کر لیجئے گا کام ۔۔ ابھی لا د یتا ہوں بس تھوڑی سی دیر پلیز ۔۔ یہ کہتے ہو ئے میں نے کمیوٹر سو ئچ آ ن کیا ۔۔ مگر یہ کیا کہ ڈیسک ٹاپ پر neela bba نام کی کوئی فائل نہیں تھی حالانکہ مجھے کنفرم تھا کہ میں نے نیلابا با کا فولڈر ڈیسک ٹاپ پر ہی save کیا تھا میں نے جلدی جلدی سے مطلوبہ فولڈر کو تلاش کر نے کے لئے پورا کمپیوٹڑ کھنگال ڈالا لیکن "نیلا با با" کہیں مو جود نہیں تھا ۔ بڑی ما یو سی بھی ہو ئی اور حیرانی بھی ۔۔ سو چا شا ئد رات میں نے جاگتے میں خواب دیکھا ہے اسی لئے تو کچھ بھی نہیں ۔۔۔ آ پ گئے نہیں ابھی ۔۔ لیٹ ہو رہے ہیں دو پہر کا کھا نا بھی پکانا ہے ، بیٹی کالج سے آ نے والی ہے اسے بھی بھوک لگی ہو گی ۔ بیگم کی آواز مجھے سوچ کی دنیا سے واپس لے آئی میں نے ہارے ہو ئے جواری کی طرح کمپیوٹر سوئچ آف کیا ہی تھاکہ کمپیوٹر سکرین پر بڑے بڑے رنگ برنگ کالے پیلے نیلے سرخ گلابی حروف ایک کے بعد ایک ایسے شو ہو نے لگے جیسے کلر فل سلا ئیڈ شو چل رہا ہو ۔۔ " سلام ، جانو کیسے ہو ؟ پریشان مت ہوں نیلابا با والا فولڈر میرے پاس save ہے گھر کے کام کاج کر لیں رات میں بات ہو گی ۔ بس تمارا نیلا با با اور میسج مکمل ہو تے ہی کمپیوٹر آف ہو گیا ۔۔۔۔ با قی اگلی قسط میں ضرور پڑھیں ۔ بات بتنگڑ قسط 3 http://ww1.subhepak.com.pk/?p=17922
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.