• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
ad
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2024-12-20 at 4.47.55 PM
WhatsApp Image 2024-12-20 at 11.08.33 PM
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

حاجی عبد الوہاب ؒ .. تحریر ۔محمد عمر شاکر

webmaster by webmaster
نومبر 21, 2018
in First Page, کالم
0
حاجی عبد الوہاب ؒ .. تحریر ۔محمد عمر شاکر

کچھ لوگ کرہ ارض پر ایک شخص نہیں بلکہ ایک تنظیم ہوتے ہیں خداداد صلاحیتوں کے مالک ایسے افراد کسی خاص قوم قبیلہ یا ریاست نہیں بلکہ اجتماعیت کی علامت ہوتے ہیں ایسی ہی شخصیت حاجی عبدالوہاب تھے جو عالم تو نہیں تھا لیکن عالموں کے رہبر تھے عصر حاضر میں انکا وجود امت مسلمہ کے لئے بلا مبالغہ انعام خداوندی تھاانکے شب وروز امت کی غمخواری میں گذرتے تھے راتوں کو بیدار رہ کر امت کے گناہگاروں کے لئے تڑپنا، گڑگڑانا وراثت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم سے ملا تھا پاکستان کی تبلیغی جماعت کے امیر کو قدرت نے عزم و ہمت کا کوہ گراں بنایا تھا کئی حکومتوں نے اپنوں کی شازشوں اور اغیار کی چالوں میں آکر سالانہ تبلیغی اجتماع کے لئے سکیورٹی دینے سے معذرت کی تو انہوں نے بے نیازی کے عالم میں فرمایا کہ تم سے "سکیورٹی مانگی کب ہے”۔ ہمارا اوڑھنا بچھونا ہی اللہ احکم الحاکمین کی قدرت کو بیاں کرنا ہے کہ” اللہ پاک سے سب کچھ ہونے کا یقیں اور غیر اللہ سے اللہ پاک کی مرضی کے بغیر کچھ نہ ہونے کا یقین ہم سب دلوں میں حاصل ہو جائے”۔
تحصیلداری جیسے دنیاوی منصب کو چھوڑ کر امت کے درد کو اپنا حرز جاں بنانے والے حاجی عبدالوہاب کواللہ پاک نے اپنا محبوب بنا لیا تھا کیونکہ حدیث پاک سے ہمیں یہیں اشارہ ملتا ہے کہ اللہ پاک جس سے محبت کرتے ہیں تو اسکی محبت لوگوں کے دلوں میں ڈال دیتے ہیں یہی وجہ ہے کہ حاکمان ماضی و حال خواص و عوام آپ کو دیکھنے، مصافحہ کرنے اور آپ کا بیان سننے کے لئے بیتاب رہتے تھے حاجی صاحب کی کئی کرامات بھی بر زبان خواص و عوام ہیں جن میں سے طی ارض بہت مشہور ہے کہ اللہ پاک نے سفر حاجی صاحب کیلئے بہت آسان فرما دیا تھا۔ آپکی مقبولیت عامہ کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ اکثر جاہ جلال کے مالک حکمرانوں کو بھی ان کے سامنے بحالت ادب و نیاز مندی دیکھا گیا ہے
دنیا بھر سے عوام و خواص کا ایک جم غفیر انہیں سفر آخرت پر روانہ اور انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے اور انکے جنازے شرکت کے لیے پہنچا
تاریخ کا ایک روشن باب بندہوگیا ہے اور تاریخ ساز شخصیت کا عہد اپنے حسین انجام تک پہنچا (1923۔2018)حضرت حاجی عبد الوہاب ؒ بانی تبلیغی جماعت حضرت مولانا محمد الیاس ؒ کے خصوصی رفقا ء میں شمار ہوتے تھے لاکھوں علماء وطلبا سمیت دنیا بھر میں آپ کے عقیدت مندوں کی ایک بہت بڑی تعداد موجود ہے مولانا محمد الیاس ؒ کا لگایا ہوا پودا آج ایک تنا ور درخت ہی نہیں بن چکا بلکہ اللہ والوں کو تیار کرنے کی فیکٹری بن چکا ہے جس کی برانچیں دنیا بھر میں کام کررہی ہیں جس کا منہ بولتا ثبوت رائیونڈ کا عالمی تبلیغی اجتماع ہوتا ہے اللہ رب العزت حضرت حاجی عبد الوہا ب ؒ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے (آمین یارب العالمین )

Tags: column by umer shakir
Previous Post

راجن پور۔میلاد کا انعقاد اللہ کی رضا اورنبی کریم ﷺ کی خوشنودی کے لئے ہونا چاہیے۔ سردار نصراللہ خان دریشک

Next Post

مقدس ہستیوں کی توہین کرنا آزادی اظہار نہیں، رحمت اللعالمین ﷺ کانفرنس اعلامیہ

Next Post
مقدس ہستیوں کی توہین کرنا آزادی اظہار نہیں، رحمت اللعالمین ﷺ کانفرنس اعلامیہ

مقدس ہستیوں کی توہین کرنا آزادی اظہار نہیں، رحمت اللعالمین ﷺ کانفرنس اعلامیہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

file foto
قومی/ بین الاقوامی خبریں

ہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ۔اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔مخالفین ہماری کار کردگی سے خائف ہیں ۔ مریم نواز

by webmaster
ستمبر 15, 2025
0

لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...

Read moreDetails
پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

ستمبر 15, 2025
سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

ستمبر 15, 2025
 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

ستمبر 6, 2025
آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

ستمبر 5, 2025
کچھ لوگ کرہ ارض پر ایک شخص نہیں بلکہ ایک تنظیم ہوتے ہیں خداداد صلاحیتوں کے مالک ایسے افراد کسی خاص قوم قبیلہ یا ریاست نہیں بلکہ اجتماعیت کی علامت ہوتے ہیں ایسی ہی شخصیت حاجی عبدالوہاب تھے جو عالم تو نہیں تھا لیکن عالموں کے رہبر تھے عصر حاضر میں انکا وجود امت مسلمہ کے لئے بلا مبالغہ انعام خداوندی تھاانکے شب وروز امت کی غمخواری میں گذرتے تھے راتوں کو بیدار رہ کر امت کے گناہگاروں کے لئے تڑپنا، گڑگڑانا وراثت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم سے ملا تھا پاکستان کی تبلیغی جماعت کے امیر کو قدرت نے عزم و ہمت کا کوہ گراں بنایا تھا کئی حکومتوں نے اپنوں کی شازشوں اور اغیار کی چالوں میں آکر سالانہ تبلیغی اجتماع کے لئے سکیورٹی دینے سے معذرت کی تو انہوں نے بے نیازی کے عالم میں فرمایا کہ تم سے "سکیورٹی مانگی کب ہے"۔ ہمارا اوڑھنا بچھونا ہی اللہ احکم الحاکمین کی قدرت کو بیاں کرنا ہے کہ" اللہ پاک سے سب کچھ ہونے کا یقیں اور غیر اللہ سے اللہ پاک کی مرضی کے بغیر کچھ نہ ہونے کا یقین ہم سب دلوں میں حاصل ہو جائے"۔ تحصیلداری جیسے دنیاوی منصب کو چھوڑ کر امت کے درد کو اپنا حرز جاں بنانے والے حاجی عبدالوہاب کواللہ پاک نے اپنا محبوب بنا لیا تھا کیونکہ حدیث پاک سے ہمیں یہیں اشارہ ملتا ہے کہ اللہ پاک جس سے محبت کرتے ہیں تو اسکی محبت لوگوں کے دلوں میں ڈال دیتے ہیں یہی وجہ ہے کہ حاکمان ماضی و حال خواص و عوام آپ کو دیکھنے، مصافحہ کرنے اور آپ کا بیان سننے کے لئے بیتاب رہتے تھے حاجی صاحب کی کئی کرامات بھی بر زبان خواص و عوام ہیں جن میں سے طی ارض بہت مشہور ہے کہ اللہ پاک نے سفر حاجی صاحب کیلئے بہت آسان فرما دیا تھا۔ آپکی مقبولیت عامہ کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ اکثر جاہ جلال کے مالک حکمرانوں کو بھی ان کے سامنے بحالت ادب و نیاز مندی دیکھا گیا ہے دنیا بھر سے عوام و خواص کا ایک جم غفیر انہیں سفر آخرت پر روانہ اور انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے اور انکے جنازے شرکت کے لیے پہنچا تاریخ کا ایک روشن باب بندہوگیا ہے اور تاریخ ساز شخصیت کا عہد اپنے حسین انجام تک پہنچا (1923۔2018)حضرت حاجی عبد الوہاب ؒ بانی تبلیغی جماعت حضرت مولانا محمد الیاس ؒ کے خصوصی رفقا ء میں شمار ہوتے تھے لاکھوں علماء وطلبا سمیت دنیا بھر میں آپ کے عقیدت مندوں کی ایک بہت بڑی تعداد موجود ہے مولانا محمد الیاس ؒ کا لگایا ہوا پودا آج ایک تنا ور درخت ہی نہیں بن چکا بلکہ اللہ والوں کو تیار کرنے کی فیکٹری بن چکا ہے جس کی برانچیں دنیا بھر میں کام کررہی ہیں جس کا منہ بولتا ثبوت رائیونڈ کا عالمی تبلیغی اجتماع ہوتا ہے اللہ رب العزت حضرت حاجی عبد الوہا ب ؒ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے (آمین یارب العالمین )
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.