کروڑ لعل عیسن(صبح پا کستان ) پانچ روز ہ عرس حضرت مخدوم لعل عیسن و میلہ چودہویں کی تقریبات اختتام پذیر ، نیزہ بازی کے شاہ سوار سردار عبد الرحیم خان نیازی نے میدان مار لیا ،پوزیشن ہولڈر میں دس لاکھ روپے کے انعامات تقسیم ،سیکورٹی کے بہتر انتظامات پر ایم این اے مجید نیازی کا ڈی پی او لیہ اور ایس ایچ او کروڑ منظور خان میرانی کو خراج تحسین پیش ۔تفصیلات کے مطابق پانچ روز ہ حضرت مخدوم لعل عیسن عر ومیلہ اختتام پذیر ہو گیا ،نیزہ بازی ،کبڈی ،دودا ،محفل موسیقی ،کرکٹ ،بیڈ منٹن ،والی بال ،فٹ بال ودیگر کھیلوں کے ایونٹ منعقد کرائے گئے ، جنہیں شائقین نے خوب سراہا،نیزہ بازی کے سیکشن آف 8میں ایم این مجید نیازی نے صاحبزداے سردار عبد الرحیم خان نیازی نے میدان مار لیا ،جبکہ سکیشن اے میں روالپنڈی ،جبکہ سیکشن بی مین گجرانوالہ کے کلب نے پہلی پوزیشن حاصل کی،فسٹ آنے والے کلب کو پچاس ہزار ،سیکنڈ چالیس ہزار جبکہ تھرڈ آنے والے گھڑ سواروں کو تیس ہزار بمعہ ٹرافی انعامات سے نوازا گیا اسی طرح کرکٹ ،فٹبال ،کبڈی ،دودا ،بیڈ منٹن کے کھلاڑیوں میں دس لاکھ روپے کے انعامات تقسیم کیے گئے میلہ کے آخری روز معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب پیر رفاقت گیلانی اور سابق ایم این اے صاحبزداہ فیض الحسن نے میلہ گراؤنڈ پہنچے ان کی آمد پر شاندار استقبال کیا گیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئی ،معاون خصوصی پیر رفاقت علی گیلانی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میلہ ہماریء ثقافت ہیں پہلی مرتبہ میلہ چودہوین میں شرکت کی ،بہترین انتظامات اور میلہ کے انعقاد پر ایم این اے مجید نیازی کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ،میلہ کے انعقاد پر انتظامیہ کی جانب سے رکاوٹوں پر پیر رفاقت علی گیلانی کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ پنجاب سے خصوصی گفتگو کی جائی گی اور آئندہ سال پھرپور طریقے سے میلہ منعقد کیا جایا گا اور میری پھر پور معاونت حاصل ہو گی ،تقیسم انعامات تقسیم مین چوہدری اطہر مقبول ،غلام محمد خان سیہر ،حاجی نذیر سہارن ،وائس چئیرمین رانا محمد طارق ودیگر مہمانوں نے شرکت کی اس موقع پر ایم این اے مجید نیازی نے سیکورٹی کے بہتر انتظامات پر ڈی پی او لیہ رانا طاہر اور ایس ایچ او منظور خان میرانی کو خراج تحسین پیش کیا انہون نے کہا کہ میلہ چودہویں ڈی پی او لیہ اور ایس ایچ او کروڑ منظور خان میرانی کی مرہون منت ہے ،ہر سال میلہ چودہوین کے انعقاد کی کوشش کی جاتی ہے میرا سوال ہے ان لوگوں سے جو میلہ چودہویں کو سیاست کا رنگ دیتے ہیں کیا قصور ہے کروڑ اور فتح پور کی عوام کا کہ ان کو تفریح سے محروم رکھا جائے ،انہوں نے اپنے سیاسی مخالفین کو آڑے ہاتھون لیا اللہ نے جو عزت بخشی ،میں اپنی عوام کی خوشیاں نہین چھین سکتا جب تک اقتدار ہے میلہ ہر سال لگے گا ،میلہ میں کئی بے روزگار افراد کاروبار سے وابستہ ہو جاتے ہیں ،میں نے اپنا وعدہ وفا پورا کر دیا ،میں غریب عوام کے حقوق کے لیے اپنی جنگ جاری رکھوں گا