• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
ad
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2024-12-20 at 4.47.55 PM
WhatsApp Image 2024-12-20 at 11.08.33 PM
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

لیہ ۔ تھل میلہ اور جیپ ریلی کی اختتامی تقریب ،صوبائی وزیر بیت المال اجمل چیمہ مہمان خصو صی تھے

webmaster by webmaster
نومبر 19, 2018
in لیہ نیوز
0
لیہ ۔ تھل میلہ اور جیپ ریلی کی اختتامی تقریب ،صوبائی وزیر بیت المال اجمل چیمہ مہمان خصو صی تھے

لیہ(صبح پا کستان )لیہ تھل میلہ اور تھل جیپ ریلی کی تین روزہ رنگا رنگ تقریبات اختتام پذیر ہوگئیں ۔صوبائی وزیر بیت المال اجمل چیمہ نے ربن کاٹ کر لیہ تھل میلہ کے تیسرے اور آخری دن کی تقریبات کا افتتاح کیا ممبران اسمبلی ملک نیاز احمد جکھڑ ، طاہر رندھاوا ، ملک احمد علی اولکھ چےئرمین ضلع کونسل ملک عمر علی اولکھ ، سابق صوبائی وزیر بہادر خان سہیڑ ،معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب سید رفاقت علی گیلانی ،ڈپٹی کمشنر بابر بشیر ،ڈی پی او طاہر رحمان ، اے ڈی سی آر فخر الاسلام ڈوگر ، ضلعی صدر پی ٹی آئی بشارت رندھاوا ، ضلعی افسران اور ہزاروں کی تعداد میں شائقین موجود تھے صوبائی وزیر خوراک سمیع اللہ چوہدری نے اختتامی تقریب میں بطور مہمان اعزاز شرکت کی ۔تقریبات کا آغاز قومی پرچم کشائی اور قومی ترانے سے کیا گیا ۔لیہ تھل میلہ میں خواتین اور بچوں کی بھی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔اس موقع پر طلباء نے ٹیبلوز ، خاکے ، جھومر اور ملی نغمے پیش کئے لیہ تھل میلہ میں ڈھول کی مخصوص تھاپ پر گھوڑوں نے خوبصورت رقص پیش کیا ۔سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے شائقین کے لئے والی بال اور کبڈی کے میچوں کا اہتمام کیا گیا۔ والی بال میچ غازی کلب جبکہ کبڈی کا میچ فیصل آباد ٹیم نے 33کے مقابلہ میں 43پوائنٹس سے جیت لیا ۔ بعد ازاں مہمان خصوصی صوبائی وزیر بیت المال اجمل چیمہ اور مہمان اعزاز صوبائی وزیر خوراک سمیع اللہ چوہدری نے انتظامی افسران ،پلےئرز اور نمایاں کارکردگی دکھانے والے افراد اور صحافیوں میں ٹرافیاں ،شیلڈز ،تعریفی اسناد اور سرائیکی اجرک تقسیم کیں ۔ اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر بیت المال اجمل چیمہ نے کہا کہ لیہ تھل میلہ ایک شاندار ایونٹ تھا جس کے کامیاب انعقاد کیلئے منتظمین کی کاوشیں قابل داد ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان جس قسم کے مشکل حالات سے گزر رہا ہے اس میں اس طرح کے میلے اور پروگرام لوگوں میں خوشیاں بانٹنے کا سبب بنتے ہیں انہوں نے کہا کہ ایم پی اے طاہر رندھاوا علاقہ کی بہتری کے لئے ہمہ وقت فکر مند رہتے ہیں وہ صرف لیہ کے لالہ ہی نہیں بلکہ پورے پنجاب کے لالہ ہیں ۔تقریب سے صوبائی وزیر خوراک سمیع اللہ چوہدری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تھل کے ریگزار میں انتہائی محدود وسائل کے باوجود کامیاب میلے کا انعقاد ایک خوش آئند امر ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کے میلے لوگوں کو قریب لانے اور مل بیٹھنے کا موقع فراہم کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ علاقہ کی بہتری کے لئے مقامی قائدین کی تمام وسائل سے مدد ومعاونت کی جائے گی ۔تقریب سے ضلعی صدر پی ٹی آئی بشارت رندھاوا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لیہ تھل میلہ کے علاقہ کی تعمیر و ترقی اور فلاح و بہبود پر دوررس اثرات مرتب ہونگے انہوں نے کہا کہ آئندہ سال وزیر اعلیٰ پنجاب سے گزارش کر کے تھل جیپ ریلی کا آغاز اور اختتام لیہ تحصیل چوبارہ میں لیہ تھل میلہ کے مقام پر کیا جائے گا ۔

Tags: layyah news
Previous Post

تبلیغی جماعت کے امیر حاجی عبد الوہاب کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

Next Post

مظفر گڑھ ۔ تیسری تھل جیپ ریلی اختتام کو پہنچی ،نادر مگسی نے معرکہ اپنے نام کر لیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

قومی/ بین الاقوامی خبریں

file foto
قومی/ بین الاقوامی خبریں

ہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ۔اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔مخالفین ہماری کار کردگی سے خائف ہیں ۔ مریم نواز

by webmaster
ستمبر 15, 2025
0

لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...

Read moreDetails
پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

ستمبر 15, 2025
سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

ستمبر 6, 2025
آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

ستمبر 5, 2025
لیہ(صبح پا کستان )لیہ تھل میلہ اور تھل جیپ ریلی کی تین روزہ رنگا رنگ تقریبات اختتام پذیر ہوگئیں ۔صوبائی وزیر بیت المال اجمل چیمہ نے ربن کاٹ کر لیہ تھل میلہ کے تیسرے اور آخری دن کی تقریبات کا افتتاح کیا ممبران اسمبلی ملک نیاز احمد جکھڑ ، طاہر رندھاوا ، ملک احمد علی اولکھ چےئرمین ضلع کونسل ملک عمر علی اولکھ ، سابق صوبائی وزیر بہادر خان سہیڑ ،معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب سید رفاقت علی گیلانی ،ڈپٹی کمشنر بابر بشیر ،ڈی پی او طاہر رحمان ، اے ڈی سی آر فخر الاسلام ڈوگر ، ضلعی صدر پی ٹی آئی بشارت رندھاوا ، ضلعی افسران اور ہزاروں کی تعداد میں شائقین موجود تھے صوبائی وزیر خوراک سمیع اللہ چوہدری نے اختتامی تقریب میں بطور مہمان اعزاز شرکت کی ۔تقریبات کا آغاز قومی پرچم کشائی اور قومی ترانے سے کیا گیا ۔لیہ تھل میلہ میں خواتین اور بچوں کی بھی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔اس موقع پر طلباء نے ٹیبلوز ، خاکے ، جھومر اور ملی نغمے پیش کئے لیہ تھل میلہ میں ڈھول کی مخصوص تھاپ پر گھوڑوں نے خوبصورت رقص پیش کیا ۔سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے شائقین کے لئے والی بال اور کبڈی کے میچوں کا اہتمام کیا گیا۔ والی بال میچ غازی کلب جبکہ کبڈی کا میچ فیصل آباد ٹیم نے 33کے مقابلہ میں 43پوائنٹس سے جیت لیا ۔ بعد ازاں مہمان خصوصی صوبائی وزیر بیت المال اجمل چیمہ اور مہمان اعزاز صوبائی وزیر خوراک سمیع اللہ چوہدری نے انتظامی افسران ،پلےئرز اور نمایاں کارکردگی دکھانے والے افراد اور صحافیوں میں ٹرافیاں ،شیلڈز ،تعریفی اسناد اور سرائیکی اجرک تقسیم کیں ۔ اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر بیت المال اجمل چیمہ نے کہا کہ لیہ تھل میلہ ایک شاندار ایونٹ تھا جس کے کامیاب انعقاد کیلئے منتظمین کی کاوشیں قابل داد ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان جس قسم کے مشکل حالات سے گزر رہا ہے اس میں اس طرح کے میلے اور پروگرام لوگوں میں خوشیاں بانٹنے کا سبب بنتے ہیں انہوں نے کہا کہ ایم پی اے طاہر رندھاوا علاقہ کی بہتری کے لئے ہمہ وقت فکر مند رہتے ہیں وہ صرف لیہ کے لالہ ہی نہیں بلکہ پورے پنجاب کے لالہ ہیں ۔تقریب سے صوبائی وزیر خوراک سمیع اللہ چوہدری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تھل کے ریگزار میں انتہائی محدود وسائل کے باوجود کامیاب میلے کا انعقاد ایک خوش آئند امر ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کے میلے لوگوں کو قریب لانے اور مل بیٹھنے کا موقع فراہم کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ علاقہ کی بہتری کے لئے مقامی قائدین کی تمام وسائل سے مدد ومعاونت کی جائے گی ۔تقریب سے ضلعی صدر پی ٹی آئی بشارت رندھاوا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لیہ تھل میلہ کے علاقہ کی تعمیر و ترقی اور فلاح و بہبود پر دوررس اثرات مرتب ہونگے انہوں نے کہا کہ آئندہ سال وزیر اعلیٰ پنجاب سے گزارش کر کے تھل جیپ ریلی کا آغاز اور اختتام لیہ تحصیل چوبارہ میں لیہ تھل میلہ کے مقام پر کیا جائے گا ۔
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.