• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
ad
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2024-12-20 at 4.47.55 PM
WhatsApp Image 2024-12-20 at 11.08.33 PM
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

تبلیغی جماعت کے امیر حاجی عبد الوہاب کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

webmaster by webmaster
نومبر 18, 2018
in First Page, قومی/ بین الاقوامی خبریں
0
تبلیغی جماعت کے امیر حاجی عبد الوہاب کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

رائے ونڈ . تبلیغی جماعت کے امیر حاجی عبد الوہاب کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ، لاکھو ں افراد نے نماز جنازہ میں شرکت کی ، نماز جنازہ تبلیغی جماعت کے بزرگ مولانا نذر الرحمن نے پڑھائی۔

تفصیلات کے مطابق تبلیغی جماعت کے امیر حاجی عبد الوہاب کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ، حاجی عبد الوہاب کی نماز جناز ہ میں سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہٰی ودیگر اہم شخصیات سمیت لاکھو ں افراد نے شرکت کی ،زندگی بھر اسلام کی دعوت دینے والے حاجی عبدالوہاب کی نماز جنازہ پنڈال اجتماع گاہ سندر روڈ رائیونڈ میں ادا کی گئی ، حاجی عبد الوہاب کی نماز جنازہ تبلیغی جماعت کے بزرگ مولانا نذر الرحمن نے پڑھائی جو حاجی عبد الوہاب کے بعد تبلیغی جماعت میں سب سے نمایا ں مقام رکھتے ہیں۔

دوسری جانب ہزاروں افراد موٹر وے اور جی ٹی روڈ پر ٹریفک میں پھنسنے کے باعث نماز جنازہ میں شرکت سے محروم رہ گئے ، نماز جنازہ میں شرکت کیلئے ملک کے دوردراز حصوں سے آنے والے عقیدت مندوں کی بڑی تعداد اس موقع پر نماز جنازہ میں شرکت سے محروم رہ جانے پر تاسف کا اظہار کرتے ہوئے نظر آئی ۔

واضح رہے کہ حاجی عبد الوہاب گزشتہ ہفتے ڈینگی بخار میں مبتلا ہوئے اور ہسپتال میں دوران علاج اپنے خالق حقیقی سے جاملے۔تبلیغ کے داعی حاجی عبدالوہاب کا پورا نام راﺅ محمد عبدالوہاب تھا اور 1923 میں دہلی میں پیدا ہوئے، تقسیم ہند کے بعد ٹوپیاں والا بورے والا ضلع وہاڑی منتقل ہوئے۔ انہوں نے تعلیم گورنمنٹ اسلامیہ کالج لاہور سے حاصل کی اور بطور تحصیلدار فرائض بھی سرانجام دیے۔مولانا عبد الوہاب تبلیغی جماعت کے بانی محمد الیاس کاندھلوی کے زمانے سے ہی تبلیغی جماعت سے منسلک ہوئے اور وہ پاکستان کی تبلیغی جماعت کے تیسرے امیر تھے۔

وزیراعظم عمران خان نے تبلیغی جماعت کے امیر حاجی عبدالوہاب کی وفات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کے جانے سے پیدا ہونے والا خلا آسانی سے پر نہیں ہوسکتا، بطور عالم دین ان کی شخصیت اور گراں قدر دینی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی ۔

Tags: National News
Previous Post

لیہ ۔ریگزار تھل میں میلہ اور جیپ ریلی ملک میں پر امن ما حول کی دلیل ہے ۔سید رفاقت علی گیلانی

Next Post

لیہ ۔ تھل میلہ اور جیپ ریلی کی اختتامی تقریب ،صوبائی وزیر بیت المال اجمل چیمہ مہمان خصو صی تھے

Next Post
لیہ ۔ تھل میلہ اور جیپ ریلی کی اختتامی تقریب ،صوبائی وزیر بیت المال اجمل چیمہ مہمان خصو صی تھے

لیہ ۔ تھل میلہ اور جیپ ریلی کی اختتامی تقریب ،صوبائی وزیر بیت المال اجمل چیمہ مہمان خصو صی تھے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

file foto
قومی/ بین الاقوامی خبریں

ہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ۔اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔مخالفین ہماری کار کردگی سے خائف ہیں ۔ مریم نواز

by webmaster
ستمبر 15, 2025
0

لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...

Read moreDetails
پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

ستمبر 15, 2025
سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

ستمبر 15, 2025
 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

ستمبر 6, 2025
آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

ستمبر 5, 2025
رائے ونڈ . تبلیغی جماعت کے امیر حاجی عبد الوہاب کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ، لاکھو ں افراد نے نماز جنازہ میں شرکت کی ، نماز جنازہ تبلیغی جماعت کے بزرگ مولانا نذر الرحمن نے پڑھائی۔ تفصیلات کے مطابق تبلیغی جماعت کے امیر حاجی عبد الوہاب کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ، حاجی عبد الوہاب کی نماز جناز ہ میں سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہٰی ودیگر اہم شخصیات سمیت لاکھو ں افراد نے شرکت کی ،زندگی بھر اسلام کی دعوت دینے والے حاجی عبدالوہاب کی نماز جنازہ پنڈال اجتماع گاہ سندر روڈ رائیونڈ میں ادا کی گئی ، حاجی عبد الوہاب کی نماز جنازہ تبلیغی جماعت کے بزرگ مولانا نذر الرحمن نے پڑھائی جو حاجی عبد الوہاب کے بعد تبلیغی جماعت میں سب سے نمایا ں مقام رکھتے ہیں۔ دوسری جانب ہزاروں افراد موٹر وے اور جی ٹی روڈ پر ٹریفک میں پھنسنے کے باعث نماز جنازہ میں شرکت سے محروم رہ گئے ، نماز جنازہ میں شرکت کیلئے ملک کے دوردراز حصوں سے آنے والے عقیدت مندوں کی بڑی تعداد اس موقع پر نماز جنازہ میں شرکت سے محروم رہ جانے پر تاسف کا اظہار کرتے ہوئے نظر آئی ۔ واضح رہے کہ حاجی عبد الوہاب گزشتہ ہفتے ڈینگی بخار میں مبتلا ہوئے اور ہسپتال میں دوران علاج اپنے خالق حقیقی سے جاملے۔تبلیغ کے داعی حاجی عبدالوہاب کا پورا نام راﺅ محمد عبدالوہاب تھا اور 1923 میں دہلی میں پیدا ہوئے، تقسیم ہند کے بعد ٹوپیاں والا بورے والا ضلع وہاڑی منتقل ہوئے۔ انہوں نے تعلیم گورنمنٹ اسلامیہ کالج لاہور سے حاصل کی اور بطور تحصیلدار فرائض بھی سرانجام دیے۔مولانا عبد الوہاب تبلیغی جماعت کے بانی محمد الیاس کاندھلوی کے زمانے سے ہی تبلیغی جماعت سے منسلک ہوئے اور وہ پاکستان کی تبلیغی جماعت کے تیسرے امیر تھے۔ وزیراعظم عمران خان نے تبلیغی جماعت کے امیر حاجی عبدالوہاب کی وفات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کے جانے سے پیدا ہونے والا خلا آسانی سے پر نہیں ہوسکتا، بطور عالم دین ان کی شخصیت اور گراں قدر دینی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی ۔
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.