راجن پور (صبح پا کستان) جمعیت علماء اسلام س ضلع راجن پور کے زیر اہتمام قائد جمعیت جمعیت علماء اسلام کے مرکزی امیر شیخ الحدیث شہید ناموس رسالت مولانا سمیع الحق شہید کی مظلومانہ شہادت کے خلاف پریس کلب راجن پور کے سامنے بھر پور احتجاجی مظاہر ہ کیا گیا ۔ احتجاجی مظاہرے میں تمام مذہبی ، سیاسی ، وکلاء رہنماؤں نے شرکت کی ،احتجاجی مظاہرے کی قیادت جمعیت علماء اسلام پنجاب کے ترجمان مولانا عبدالصمد درخواستی نے کی احتجاجی مظاہرے سے عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے ضلعی امیر صاحبزادہ جلیل الرحمن صدیقی ،ڈسٹرکٹ مصالحتی کمیٹی کے چیئر مین علامہ قاری محمود احمد قاسمی ،جماعت غربا اہلحدیث کے ضلعی امیر سید عبدالرحمان شاہ ، جمعیت علماء اسلام ف کے رہنما مفتی ارشاد حقانی ، جماعت اسلامی کے رہنما عبدالمالک قریشی ،اتحاد اہلسنت والجماعت کے ضلعی امیر مولانا اکمل قاسمی ، جماعت اہلسنت بریلوی کے رہنما مفتی شفیق احمد سعیدی ، محمد فاروق قریشی ، مولانا وقاص چشتی ، جمعیت علماء اسلام س کے ضلعی جنرل سیکرٹری مولانا سیف الرحمن بھٹی ،سالار اعلیٰ مولوی اسماعیل گبول، مولانا محمد عبید اللہ ، پریس کلب کے صدر عبدالحمید شاکر ، محمد ندیم قریشی ، مولا نا غلام رسول مزاری ، مولانا سیف اللہ مزاری نے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں مولانا سمیع الحق کی شہادت کے پیچھے غیر ملکی قوتیں ہیں ۔ مولانا سمیع الحق کے قاتل منظر عام پر لائے جائیں ۔ انہوں نے کہا قائد جمعیت مولانا سمیع الحق نڈر ، بے باک ، سیاستدان محدث کبیر امیر المجاہدین تھے۔ مولانا عبدالصمد درخواستی نے کہا کہ مولانا سمیع الحق کی شہادت میں انارکی اور فرقہ واریت پھیلانے کی سازش تھی۔ لیکن ہم نے پر امن رہ کر اس سازش کو نا کام بنا دیا۔ قائد جمعیت مولانا سمیع الحق تحفظ پاکستان کے لیے دفاع پاکستان کانفرنسیں ملک بھر کے تمام بڑے شہروں میں کرائیں انہوں نے پاکستان کی دھرتی کی سلامتی و تحفظ کے لیے خون کا نذرانہ پیش کیا ۔ جمعیت علماء اسلام س ضلع راجن پور کے زیر اہتمام جامعہ دار العلوم محمدیہ روجھان میں صاحبزادہ مولانا رحمت الرحمن درخواستی ، جامع شیخ درخواستی راجن پور میں مولانا عبدالصمد درخواستی نے جمعتہ المبارک کے اجتماعات میں مذمتی قرار دادیں پاس کرائیں۔