• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
ad
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2024-12-20 at 4.47.55 PM
WhatsApp Image 2024-12-20 at 11.08.33 PM
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

منی لانڈرنگ سے بیرون ملک منتقل 700 ارب روپے کا سراغ لگالیا گیا

webmaster by webmaster
نومبر 12, 2018
in First Page, قومی/ بین الاقوامی خبریں
0
منی لانڈرنگ سے بیرون ملک منتقل 700 ارب روپے کا سراغ لگالیا گیا

اسلام آباد: مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ منی لانڈرنگ کے ذریعے بیرون ملک منتقل 700 ارب روپے کا سراغ لگالیا۔

اسلام آباد میں وزیراعظم کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سے باہر جانے والی رقم 700 ارب روپے سے زائد ہے، اس میں سوئس جائیدادیں شامل نہیں، سوئس حکومت اور برٹش ورجن آئی لینڈ سے تفصیلات ملنے کے بعد یہ رقم بہت بڑھ جائے گی۔

شہزاد اکبر نے بتایا کہ دس ممالک میں کی گئی تفتیش کے مطابق 5.3 ارب ڈالر کے اثاثوں کا سراغ لگالیا ہے جو 700 ارب روپے بنتے ہیں، اور یہ ایک بہت چھوٹا حصہ ہے، منی لانڈرنگ اور مختلف غیر قانونی طریقوں سے یہ پیسہ پاکستان سے باہر لے جایا گیا ہے جس کے ذریعے باہر اثاثے اور جائیدایں بنائی گئی ہیں، ہم نے تمام بڑے مگرمچھوں کو نوٹس بھجوا دیے ہیں اور کچھ ممالک میں ان کے پیسے بھی منجمد کروا دیے ہیں، ان کے جوابات کے بعد باقاعدہ ریفرنسز فائل کیے جائیں گے۔

شہزاد اکبر نے کہا کہ رکشے اور فالودے والے کے کیسز میں 5 ہزار سے جعلی بینک اکاؤنٹس ہیں جن کے ذریعے بیرون ملک ایک ارب ڈالر کی منی لانڈرنگ کا پتا لگایا ہے، ایک شخص ان کے اکاؤنٹ میں پیسہ ڈال کر ٹی وی پر دندناتا ہے کہ مجھے ثابت کرکے دکھاؤ، دبئی لینڈ اتھارٹی کے مطابق وہاں رئیل اسٹیٹ میں سب سے زیادہ حصہ پاکستانیوں کا ہے، متحدہ عرب امارات کے وزیر انصاف سے جلد ملاقات ہوگی، کوشش کر رہے ہیں یو اے ای حکومت کے ساتھ باہمی قانونی معاہدہ بھی ہو جائے۔

مشیر احتساب کا کہنا تھا کہ اقامہ کی آڑ میں منی لانڈرنگ کرنے والے اپنی تفصیلات چھپا لیتے ہیں، کچھ لوگوں نے اپنے ملازمین کے نام پر پیسے رکھے ہوئے ہیں، بینک سسٹم میں اقامہ ہولڈر کا اسٹیٹس بدل جاتا ہے جس سے ان کی تفصیلات منہا ہو جاتی ہیں، ایم کیو ایم کی منی لانڈرنگ کے معاملے میں بھی بھاری رقم ہے جس پر جلد پیش رفت کا امکان ہے۔

Tags: National News
Previous Post

راجن پور۔ مولانا سمیع الحق کے بہیمانہ قتل کے خلاف احتجاجی مظاہر ہ

Next Post

حکومت کے سودن ، صوبہ جنو بی پنجاب اور لیہ

Next Post
حکومت کے سودن ، صوبہ جنو بی پنجاب اور لیہ

حکومت کے سودن ، صوبہ جنو بی پنجاب اور لیہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

file foto
قومی/ بین الاقوامی خبریں

ہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ۔اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔مخالفین ہماری کار کردگی سے خائف ہیں ۔ مریم نواز

by webmaster
ستمبر 15, 2025
0

لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...

Read moreDetails
پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

ستمبر 15, 2025
سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

ستمبر 15, 2025
 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

ستمبر 6, 2025
آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

ستمبر 5, 2025
اسلام آباد: مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ منی لانڈرنگ کے ذریعے بیرون ملک منتقل 700 ارب روپے کا سراغ لگالیا۔ اسلام آباد میں وزیراعظم کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سے باہر جانے والی رقم 700 ارب روپے سے زائد ہے، اس میں سوئس جائیدادیں شامل نہیں، سوئس حکومت اور برٹش ورجن آئی لینڈ سے تفصیلات ملنے کے بعد یہ رقم بہت بڑھ جائے گی۔ شہزاد اکبر نے بتایا کہ دس ممالک میں کی گئی تفتیش کے مطابق 5.3 ارب ڈالر کے اثاثوں کا سراغ لگالیا ہے جو 700 ارب روپے بنتے ہیں، اور یہ ایک بہت چھوٹا حصہ ہے، منی لانڈرنگ اور مختلف غیر قانونی طریقوں سے یہ پیسہ پاکستان سے باہر لے جایا گیا ہے جس کے ذریعے باہر اثاثے اور جائیدایں بنائی گئی ہیں، ہم نے تمام بڑے مگرمچھوں کو نوٹس بھجوا دیے ہیں اور کچھ ممالک میں ان کے پیسے بھی منجمد کروا دیے ہیں، ان کے جوابات کے بعد باقاعدہ ریفرنسز فائل کیے جائیں گے۔ شہزاد اکبر نے کہا کہ رکشے اور فالودے والے کے کیسز میں 5 ہزار سے جعلی بینک اکاؤنٹس ہیں جن کے ذریعے بیرون ملک ایک ارب ڈالر کی منی لانڈرنگ کا پتا لگایا ہے، ایک شخص ان کے اکاؤنٹ میں پیسہ ڈال کر ٹی وی پر دندناتا ہے کہ مجھے ثابت کرکے دکھاؤ، دبئی لینڈ اتھارٹی کے مطابق وہاں رئیل اسٹیٹ میں سب سے زیادہ حصہ پاکستانیوں کا ہے، متحدہ عرب امارات کے وزیر انصاف سے جلد ملاقات ہوگی، کوشش کر رہے ہیں یو اے ای حکومت کے ساتھ باہمی قانونی معاہدہ بھی ہو جائے۔ مشیر احتساب کا کہنا تھا کہ اقامہ کی آڑ میں منی لانڈرنگ کرنے والے اپنی تفصیلات چھپا لیتے ہیں، کچھ لوگوں نے اپنے ملازمین کے نام پر پیسے رکھے ہوئے ہیں، بینک سسٹم میں اقامہ ہولڈر کا اسٹیٹس بدل جاتا ہے جس سے ان کی تفصیلات منہا ہو جاتی ہیں، ایم کیو ایم کی منی لانڈرنگ کے معاملے میں بھی بھاری رقم ہے جس پر جلد پیش رفت کا امکان ہے۔
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.