• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
ad
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2024-12-20 at 4.47.55 PM
WhatsApp Image 2024-12-20 at 11.08.33 PM
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

بنی گالا تجاوزات؛ چیف جسٹس کا وزیراعظم کو آج ہی جرمانہ ادا کرنے کا حکم

webmaster by webmaster
اکتوبر 30, 2018
in قومی/ بین الاقوامی خبریں
0
بنی گالا تجاوزات؛ چیف جسٹس کا وزیراعظم کو آج ہی جرمانہ ادا کرنے کا حکم

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان بنی گالا میں آج ہی اپنے گھر کا جرمانہ ادا کریں۔

سپریم کورٹ میں اسلام آباد کے علاقے بنی گالا میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ گزشتہ سماعت پر عدالت نے کمیٹی تشکیل دی تھی، اس کی رپورٹ کیلئے تھوڑی مہلت دی جائے۔ تاہم عدالت نے مزید مہلت کی استدعا مسترد کردی۔

چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے بنی گالہ میں غیر قانونی تعمیرات کا معاملہ خود اٹھایا تھا، وہ آج ہی فیصلہ کرکے اپنے گھر کا جرمانہ ادا کریں، اگر تعمیرات ریگولرائز کرنے کا فیصلہ آج نہیں ہوتا تو وزیراعظم خود آ کر وضاحت پیش کریں، حکومت اس مسئلے کے حل کیلئے کچھ کر ہی نہیں رہی۔
ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ حکومت تعمیرات سے متعلق شرائط تیار کر رہی ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ اب تو معاملہ اٹھانے والوں کے پاس خود حکومت ہے، وزیراعظم 24 گھنٹے میں میٹنگ بلا کر فیصلہ کریں اور کمیٹی اراکین کو فوری اجلاس طلب کرنے کا کہیں، اپنا گھر ریگولرائز کروا کر دوسروں کیلئے مثال بنیں، کمیٹی رپورٹ آج ہی پیش کی جائے۔

عمران خان کے وکیل بابر اعوان نے کہا کہ وزیراعظم جرمانہ ادا کرنے کو تیار ہیں۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت کل تک ملتوی کردی۔

علاوہ ازیں سپریم کورٹ میں کورنگ نالہ آپریشن کیخلاف درخواست کی سماعت بھی ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل نواز کھرل نے کہا کہ میرے موکل کی زمین سرکاری نہیں ہے۔ عدالت نے سماعت کے بعد نظر ثانی درخواست خارج کردی۔

جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ جو گھر راستے میں آئے گا وہ گر جائے گا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ آج رات تک بنی گالہ کا کیس ختم کرنا ہے، بینک کھلے رکھیں یا پیسے نکلوا کر رکھیں، ہو سکتا ہے آج ہی جرمانہ جمع کرانا ہو۔

Tags: National News
Previous Post

اے پی سی بلانے کاایجنڈامیری سمجھ سے بالاترہے،سندھ میں گورنر راج کی باتیں من گھڑت ہیں،شاہ محمود قریشی

Next Post

مظفر گڑھ .’’4 ہزار روپے دیں اور اپنی بیٹی لے جائیں‘‘ ادھار رقم کے تنازعہ پر نوجوان لڑکی کے ساتھ زیادتی

Next Post
مظفر گڑھ .’’4 ہزار روپے دیں اور اپنی بیٹی لے جائیں‘‘ ادھار رقم کے تنازعہ پر نوجوان لڑکی کے ساتھ زیادتی

مظفر گڑھ .’’4 ہزار روپے دیں اور اپنی بیٹی لے جائیں‘‘ ادھار رقم کے تنازعہ پر نوجوان لڑکی کے ساتھ زیادتی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

تحریک تحفظ آئین  کی  کال پر 8فروری کو سارا پاکستان بند  ہو گا ۔علیمہ خانم
قومی/ بین الاقوامی خبریں

تحریک تحفظ آئین کی کال پر 8فروری کو سارا پاکستان بند ہو گا ۔علیمہ خانم

by webmaster
جنوری 28, 2026
0

علیمہ خانم کا کہنا ہے کہ پاکستان بند کرنے کی شروعات 8فروری کو ہوگی، تحریک تحفظ آئین نے کال دے...

Read moreDetails
پنجاب ڈویلپمنٹ پلان جون 2026 تک مکمل کیا جاءے۔وزیر اعلی مریم نواز

پنجاب ڈویلپمنٹ پلان جون 2026 تک مکمل کیا جاءے۔وزیر اعلی مریم نواز

جنوری 26, 2026
پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری ۔ڈیرہ غازیخان سمیت متعدد اضلاع میں بارشوں کی پیشین گوئئ

پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری ۔ڈیرہ غازیخان سمیت متعدد اضلاع میں بارشوں کی پیشین گوئئ

جنوری 24, 2026
ملک میں بدقسمتی سے بجلی بہت مہنگی ہے، وزیراعظم

عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کا کیس؛ پی ٹی اے کا جواب غیر تسلی بخش قرار

جنوری 21, 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  کی طرف سے وزیراعظم شہباز شریف کو غزہ امن بورڈ میں شمولیت کی دعوت

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے وزیراعظم شہباز شریف کو غزہ امن بورڈ میں شمولیت کی دعوت

جنوری 18, 2026
اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان بنی گالا میں آج ہی اپنے گھر کا جرمانہ ادا کریں۔ سپریم کورٹ میں اسلام آباد کے علاقے بنی گالا میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ گزشتہ سماعت پر عدالت نے کمیٹی تشکیل دی تھی، اس کی رپورٹ کیلئے تھوڑی مہلت دی جائے۔ تاہم عدالت نے مزید مہلت کی استدعا مسترد کردی۔ چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے بنی گالہ میں غیر قانونی تعمیرات کا معاملہ خود اٹھایا تھا، وہ آج ہی فیصلہ کرکے اپنے گھر کا جرمانہ ادا کریں، اگر تعمیرات ریگولرائز کرنے کا فیصلہ آج نہیں ہوتا تو وزیراعظم خود آ کر وضاحت پیش کریں، حکومت اس مسئلے کے حل کیلئے کچھ کر ہی نہیں رہی۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ حکومت تعمیرات سے متعلق شرائط تیار کر رہی ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ اب تو معاملہ اٹھانے والوں کے پاس خود حکومت ہے، وزیراعظم 24 گھنٹے میں میٹنگ بلا کر فیصلہ کریں اور کمیٹی اراکین کو فوری اجلاس طلب کرنے کا کہیں، اپنا گھر ریگولرائز کروا کر دوسروں کیلئے مثال بنیں، کمیٹی رپورٹ آج ہی پیش کی جائے۔ عمران خان کے وکیل بابر اعوان نے کہا کہ وزیراعظم جرمانہ ادا کرنے کو تیار ہیں۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت کل تک ملتوی کردی۔ علاوہ ازیں سپریم کورٹ میں کورنگ نالہ آپریشن کیخلاف درخواست کی سماعت بھی ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل نواز کھرل نے کہا کہ میرے موکل کی زمین سرکاری نہیں ہے۔ عدالت نے سماعت کے بعد نظر ثانی درخواست خارج کردی۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ جو گھر راستے میں آئے گا وہ گر جائے گا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ آج رات تک بنی گالہ کا کیس ختم کرنا ہے، بینک کھلے رکھیں یا پیسے نکلوا کر رکھیں، ہو سکتا ہے آج ہی جرمانہ جمع کرانا ہو۔
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.