• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

ملک بھر میں ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل جاری

webmaster by webmaster
اکتوبر 16, 2018
in قومی/ بین الاقوامی خبریں
0
ملک بھر میں ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل جاری

ملک بھر میں ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے جس میں پہلی بار سمندر پار پاکستانی بھی حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

ضمنی انتخابات کے لیے ووٹنگ کا عمل جاری ہے، پولنگ 35 حلقوں میں ہورہی ہے جن میں قومی اسمبلی کے 11 اورصوبائی اسمبلی کے 24 حلقے شامل ہیں۔ 35 حلقوں میں ضمنی الیکشن کے لیے 95 لاکھ بیلٹ پیپرز چھاپے گئے ہیں اور 370 امیدوار پنجہ آزمائی کررہے ہیں۔

پنجاب میں قومی اسمبلی کی 8، سندھ، خیبر پختونخوا اور اسلام آباد میں ایک ایک نشست پر انتخاب ہورہا ہے جب کہ پنجاب اسمبلی کی 11، خیبر پختونخوا کی 9، سندھ کی 2 اور بلوچستان کی بھی 2 نشستوں پر ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے۔

92 لاکھ 83 ہزار 74 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے جن کے لیے ساڑھے 7 ہزار پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں۔ مختلف حلقوں کے1727 پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔ پولنگ کا عمل شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔

قومی اسمبلی
قومی اسمبلی کی جن نشستوں پر آج پولنگ ہورہی ہے ان میں این اے 35 بنوں، این اے 56 اٹک ، این اے 53 اسلام آباد، این اے 60 راولپنڈی، این اے 63 راولپنڈی، این اے 103 فیصل آباد، این اے 65 چکوال، این اے 69 گجرات، این اے 124، این اے 131 لاہور، این اے 243 کراچی شامل ہیں۔

پنجاب اسمبلی
پنجاب میں پی پی 3 اٹک، پی پی 27 جہلم، پی پی 103 فیصل آباد، پی پی 118 ٹوبہ ٹیک سنگھ، پی پی 164، 165 لاہور، پی پی 201 ساہیوال، پی پی 222 ملتان، پی پی 261 رحیم یار خان، پی پی 272 مظفر گڑھ، پی پی 292 ڈی جی خان پر الیکشن ہورہے ہیں۔

سندھ اور بلوچستان اسمبلی
سندھ میں پی ایس 30 خیرپور اور پی ایس 87 ملیر کراچی جبکہ بلوچستان میں پی بی 35 مستونگ اور پی بی 40 خضدار میں ضمنی انتخاب ہورہا ہے۔

خیبر پختونخوا
خیبر پختونخوا اسمبلی کی نشستوں پی کے 3 اور پی کے 7 سوات، پی کے 44 صوابی، پی کے 53 مردان، پی کے 61 اور 64 نوشہرہ، پی کے 78 پشاور، پی کے 97 اور 99 ڈی آئی خان میں رائے شماری جاری ہے۔

آئی ووٹنگ
اس ضمنی انتخاب میں ملکی تاریخ میں پہلی بار انٹرنیٹ ووٹنگ ہوگی۔ 35حلقوں کے 7364 سمندرپار پاکستانی انٹرنیٹ ووٹنگ کے تحت اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

ضمنی انتخابات میں 40 ہزار سے زائد پاک فوج کے جوان فرائض سرانجام دے رہے ہیں جب کہ ایک لاکھ سے زائد پولیس اور دوسرے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کو بھی تعینات کیا گیا ہے، کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے فوجی جوان پولنگ اسٹیشنز کے اندر اور باہر تعینات کیے گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن نے وزارت توانائی کو ہدایت کی ہے کہ پولنگ کے دوران متعلقہ حلقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کی جائے۔

الیکشن کمیشن نے سیکیورٹی اسٹاف کے لیے ضابطہ اخلاق بھی جاری کیا ہے جس کے مطابق سیکیورٹی اسٹاف پریذائیڈنگ آفیسر اور آر اوز کے ماتحت ہوں گے۔ سیکیورٹی حکام بیلٹ پیپرز کی گنتی میں مداخلت نہیں کریں گے۔

Post Views: 14
Tags: National News
Previous Post

ہتھکڑی لگے سینئر اساتذہ کا اصل قصور . انجم صحرائی

Next Post

ملتان ایئرپورٹ پر ماں، بیٹے سے 900 گرام آئس برآمد

Next Post
ملتان ایئرپورٹ پر ماں، بیٹے سے 900 گرام آئس برآمد

ملتان ایئرپورٹ پر ماں، بیٹے سے 900 گرام آئس برآمد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

عوامی ریلیف ، وزیر اعظم نے  پٹرول کی قیمت میں 74 روپے فی لٹر کمی کا اعلان  کر دیا
قومی/ بین الاقوامی خبریں

عوامی ریلیف ، وزیر اعظم نے پٹرول کی قیمت میں 74 روپے فی لٹر کمی کا اعلان کر دیا

by webmaster
جون 20, 2026
0

لاہور ۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے عوام کیلئے بڑے ریلیف کا اعلان کرتے ہوئے پٹرول کی قیمت میں 74...

Read moreDetails
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر  ملتان میں کھلی کچہری،چیئرپرسن وزیر اعلیٰ شکایات سیل صائمہ فاروق  نے شہریوں کی شکایات سنیں

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر ملتان میں کھلی کچہری،چیئرپرسن وزیر اعلیٰ شکایات سیل صائمہ فاروق نے شہریوں کی شکایات سنیں

جون 14, 2026
اس بجٹ میں غریب کے لیے کچھ بھی نہیں: بیرسٹر گوہر

اس بجٹ میں غریب کے لیے کچھ بھی نہیں: بیرسٹر گوہر

جون 13, 2026
قومی اسمبلی کا اجلاس 10 جون بروز بدھ شام 5 بجے اسلام آباد میں ہوگا

قومی اسمبلی کا اجلاس 10 جون بروز بدھ شام 5 بجے اسلام آباد میں ہوگا

جون 10, 2026
کوئٹہ  ،تیزاب گردی، سول اسپتال میں خاتون ڈاکٹرپر تیزاب پھینکنے والاملزم پولیس مقابلے میں ہلاک ، خاتون ڈاکٹر شدید زخمی

کوئٹہ ،تیزاب گردی، سول اسپتال میں خاتون ڈاکٹرپر تیزاب پھینکنے والاملزم پولیس مقابلے میں ہلاک ، خاتون ڈاکٹر شدید زخمی

جون 7, 2026
ملک بھر میں ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے جس میں پہلی بار سمندر پار پاکستانی بھی حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ ضمنی انتخابات کے لیے ووٹنگ کا عمل جاری ہے، پولنگ 35 حلقوں میں ہورہی ہے جن میں قومی اسمبلی کے 11 اورصوبائی اسمبلی کے 24 حلقے شامل ہیں۔ 35 حلقوں میں ضمنی الیکشن کے لیے 95 لاکھ بیلٹ پیپرز چھاپے گئے ہیں اور 370 امیدوار پنجہ آزمائی کررہے ہیں۔ پنجاب میں قومی اسمبلی کی 8، سندھ، خیبر پختونخوا اور اسلام آباد میں ایک ایک نشست پر انتخاب ہورہا ہے جب کہ پنجاب اسمبلی کی 11، خیبر پختونخوا کی 9، سندھ کی 2 اور بلوچستان کی بھی 2 نشستوں پر ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے۔ 92 لاکھ 83 ہزار 74 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے جن کے لیے ساڑھے 7 ہزار پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں۔ مختلف حلقوں کے1727 پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔ پولنگ کا عمل شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔ قومی اسمبلی قومی اسمبلی کی جن نشستوں پر آج پولنگ ہورہی ہے ان میں این اے 35 بنوں، این اے 56 اٹک ، این اے 53 اسلام آباد، این اے 60 راولپنڈی، این اے 63 راولپنڈی، این اے 103 فیصل آباد، این اے 65 چکوال، این اے 69 گجرات، این اے 124، این اے 131 لاہور، این اے 243 کراچی شامل ہیں۔ پنجاب اسمبلی پنجاب میں پی پی 3 اٹک، پی پی 27 جہلم، پی پی 103 فیصل آباد، پی پی 118 ٹوبہ ٹیک سنگھ، پی پی 164، 165 لاہور، پی پی 201 ساہیوال، پی پی 222 ملتان، پی پی 261 رحیم یار خان، پی پی 272 مظفر گڑھ، پی پی 292 ڈی جی خان پر الیکشن ہورہے ہیں۔ سندھ اور بلوچستان اسمبلی سندھ میں پی ایس 30 خیرپور اور پی ایس 87 ملیر کراچی جبکہ بلوچستان میں پی بی 35 مستونگ اور پی بی 40 خضدار میں ضمنی انتخاب ہورہا ہے۔ خیبر پختونخوا خیبر پختونخوا اسمبلی کی نشستوں پی کے 3 اور پی کے 7 سوات، پی کے 44 صوابی، پی کے 53 مردان، پی کے 61 اور 64 نوشہرہ، پی کے 78 پشاور، پی کے 97 اور 99 ڈی آئی خان میں رائے شماری جاری ہے۔ آئی ووٹنگ اس ضمنی انتخاب میں ملکی تاریخ میں پہلی بار انٹرنیٹ ووٹنگ ہوگی۔ 35حلقوں کے 7364 سمندرپار پاکستانی انٹرنیٹ ووٹنگ کے تحت اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ ضمنی انتخابات میں 40 ہزار سے زائد پاک فوج کے جوان فرائض سرانجام دے رہے ہیں جب کہ ایک لاکھ سے زائد پولیس اور دوسرے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کو بھی تعینات کیا گیا ہے، کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے فوجی جوان پولنگ اسٹیشنز کے اندر اور باہر تعینات کیے گئے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے وزارت توانائی کو ہدایت کی ہے کہ پولنگ کے دوران متعلقہ حلقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کی جائے۔ الیکشن کمیشن نے سیکیورٹی اسٹاف کے لیے ضابطہ اخلاق بھی جاری کیا ہے جس کے مطابق سیکیورٹی اسٹاف پریذائیڈنگ آفیسر اور آر اوز کے ماتحت ہوں گے۔ سیکیورٹی حکام بیلٹ پیپرز کی گنتی میں مداخلت نہیں کریں گے۔
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.