لیہ (صبح پا کستان ) حکومت کی ملازمین کے ساتھ روارکھی گئی معاشی ناانصافیوں اور وعدہ خلافیوں کے خلاف آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن پاکستان کے مرکزی صدر حاجی محمد ارشاد چوہدری کی اپیل پرملک بھر کے دیگر اضلاع کی طرح لیہ میں بھی مکمل قلم چھوڑ ہرتال رہی اور دفاتر کو تالے پڑے رہے دور دراز سے آنے والے سائلان کو شدید دشواری کا سامنا رہااس دوران سائلان حکمرانوں کو کوستے رہے اور ملازمین کا مہنگائی کے خلاف احتجاج حق بجانب قرار دیا،آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن ضلع لیہ کے زیر اہتمام ضلعی صدر رانا محمد افضل کی سربراہی میں احتجاجی کیمپ ڈسٹرکٹ پریس کلب کے سامنے لگایا گیا اور ڈسٹرکٹ پریس کلب سے ٹی ڈی اے چوک تک احتجاجی ریلی بھی نکالی گئی جس میں ملازمین گریڈ ایک تا سولہ نے بھرپور شرکت کی۔احتجاجی ریلی میں حکومت کے خلاف اور مطالبات کے حق میں نعرے گونجتے رہے۔جس میں مر بھوکے ہائے۔ہائے۔ روٹی مہنگی ،بجلی مہنگی،بچوں کی فیسوں و کتابوں کی قیمتوں میں اضافہ،تبدیل مردہ باد کے اورہائے ہائے کے نعرے شامل تھے احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی صد ر آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن ضلع لیہ رانا محمد افضل نے کہا کہ ملازمین کے ساتھ مسلسل ناانصافی روا رکھے جانے پراور موجودہ حکومت موجودہ حکمرانوں کی پالیسیوں کے خلاف آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کے جان نثاران آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کی مرکزی صدر حاجی محمد ارشاد چوہدری کی ہدایت اپنے حقوق کے حصول کے لئے پر ملک بھر کے روڈ اورپارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے دھرنا دینے سے بھی گریز نہیں کریں گے اور ملازمین اس بار اب نہیں تو کبھی نہیں کا تہہ کرکے نکلیں گے اگر حکومت نے ملازمین کی تنخواہوں میں مہنگائی کے تناسب سے اصافہ نہ کیاتو پھر دمادم مست قلندر ہوگاانہوں نے مزید کہا کہ حکمرانوں نے آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کے چارٹر آف ڈیمانڈ کو منظور نہ کیا تو قیادت کے حکم پر جیل بھرو تحریک شروع کی جا سکتی ہے،رانا محمد افضل میں اپنے خطاب میں کہا کہ تحریک انصاف نے تبدیلی کا نعرہ لگا کرعوام کو ان کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے اور معاشی ناہمواری کے خاتمہ جیسے ایشوز پر ووٹ لیکر حکومت بنائی اب عوامی مسائل کے ساتھ ساتھ سرکاری ملازمین کے مسائل حل ہونے کی بجائے بڑھتے جا رہے ہیں ہمارا مطالبہ ہے مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے،کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل ،جن ملازمین کی تنخواہیں بند ہیں ان کی فوری بحالی کے احکامات جاری کئے جائیں ضلعی صدر نے پنجاب حکومت کی طرف سے محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اور محکمہ صحت کے ملازمین کو بے روز گار کرنے کی پالیسی کی مذمت کرتے ہوئے ظالمانہقرار دیتے ہوئے فی الفورواملازمین دشمن پالیسی واپس لینے کا مطالبہ کیاہے محکمہ بہبود آبادی کے تمام ملازمین کی تنخواہیں اور مستقل کرنے کے احکامات جاری کرنے پر بھی زور دیا نعیم اللہ خان کھتران صدر میونسپل کمیٹی ایپکا یونٹ نے اپنے خطاب میں کہا کہ حکومت آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کی قیادت کی طرف سے دیا گیا چارٹر آف ڈیمانڈ فی الفور منظور کر کے مراعات کانو ٹیفیکشن جاری کرے اور پنجاب کے ملازمین کے ساتھ انصاف کرتے ہوئے دیگر صوبوں کے مطابق ملازمین کے لیے مراعات کا اعلان کیا جائے بصورت دیگریہ احتجاج مسلسل جاری رہے گااور مطالبات منظور نہ ہونے کی صورت میں قیادت کے حکم پر پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد کا گھراؤں کیا جائے گا ۔اور پھر ملازمین اپنے مطالبات کے منوانے تک احتجاج جاری رکھیں گے۔ انھوں نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے مطالبہ کیا کہ وہ ملازمین کے مسائل کے حل کے لیئے اقدامات کریں اور ملازمین و غریب عوام جوکہ مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں کے لئے ریلف کا اعلان کرتے ہوئے بجٹ میں ریلیف کا اعلان کریں اور ترمیم لائیں ورنہ حکمرانوں کاحال بھی سابقہ حکمرانوں سے مختلف نہ ہوگا۔ حکومت کی ملامین و غریب کش پالسیوں کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے حکمرانوں کو آڑے ہاتھوں لیا ۔ اُنھوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ حکمران سرمایہ داروں کے ساتھ مل کر متوسط طبقے سے باعزت روٹی چھیننے کی کوشش کر رہے ہیں بالادست طبقے کی اس سازش کو ناکام بنانے کے لیئے ہمیں متحد ہونا ہوگا،ضلعی صدر نے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا کہ تحریک انصاف کی حکومت اگر تبدیلی چاہتی ہے تو اداروں میں کرپشن کے خاتمہ کیلئے ایپکا کے اہلکار ساتھ دینے کیلئے تیار ہیں پنجاب بھر کے محکمہ صحت کے اداروں و ہسپتالوں میں ایپکا اہلکاروں کو ان کی پوسٹوں سے ہٹا کر ان کی جگہ پر پرائیویٹ کمپنیز کے ملازمین کو بھاری تنخواہوں کے عیوض تعینات کرکے کرپشن کی نئی کہانی شروع کی ہوئی ہے اس سسٹم کو ختم کرکے سرکاری اہلکاروں وایپکا ملازمین کو ان کی سیٹوں پر بحال کرکے عوامی خدمت کے ساتھ ساتھ کرپشن کے خاتمہ کا بندوبست کیا جائے انہوں نے کہا کہ محکمہ بہبود آبادی کے ملازمین گذشتہ 4ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے کی وجہ سے شدید پریشان ہیں ان کی تنخواہیں بھی فوری جاری کئے جائیں ،ضلعی صدر ایپکا رانا افضل نے اپنے خطاب میں ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسرسیکنڈ غلام عباس الیاس کی کرپشن پر بھی وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب ایسے کرپٹ آفیسر کے بارے میں اپنی تحقیقاتی ایجنسیوں سے اس کی کرپشن کی رپورٹ لیکر قانونی کاروائی کریں اور ایسے آفیسر کو ضلع بدر کیا جائے اگر ایسا نہ ہوا تو ایپکا ضلع ایسے کرپٹ آفیسر کے خلاف احتجاج کرنے پر مجبور ہوجائے گی۔