لیہ ( صبح پا کستان )ڈسٹرکٹ ٹریفک پولیس لیہ کے زیر اہتمام سموگ واک ،واک کی قیادت ڈی ایس پی ٹریفک فیاض احمد نے کی ،ٹریفک عملہ کے علاوہ محکمہ ہیلتھ سے ڈاکٹر رمضان بھٹی ،ریسکیو1122 کے اہلکاران ،سماجی شخصیات و دیگر شہریوں نے واک میں شرکت کی ،ترجمان لیہ پولیس کیمطابق واک کا مقصد شہریوں میں سموگ کے خطرات اور ان سے حفاظت بارے شعور اجاگر کرنا تھا ۔تفصیلا ت کے مطابق ڈسٹرکٹ ٹریفک پولیس لیہ کے زیر اہتمام سموگ واک کا انعقاد کیا گیا ،واک کی قیادت ڈی ایس پی ٹریفک فیاض احمد نے کی ، انسپکٹر ٹریفک اظہر سانگھی ، ترجمان لیہ پولیس اسامہ مشتاق ،سب انسپکٹر ناظم عباس ،اے ایس آئی زنیرہ کنول ملک ، ٹریفک اہلکاران کے علاوہ محکمہ ہیلتھ سے ڈاکٹر رمضان بھٹی ،ریسکیو1122 کے اہلکاران ،سماجی شخصیات و دیگر شہریوں نے واک میں شرکت کی ،واک کا مقصد شہریوں میں سموگ کے خطرات اور ان سے حفاظت بارے شعور اجاگر کرنا تھا،اس موقع پر ڈی ایس پی ٹریفک نے واک کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موسم سرما میں پڑنے والی سموگ انسانی صحت کیلئے انتہائی مضر ہے سموگ کے دنوں میں شہری بلاوجہ سفر ہر گز نہ کریں ،دوران سفر ماسک کا استعمال کریں اور پانی زیادہ سے زیادہ پیئیں ،انسپکٹر ٹریفک اظہر سانگھی نے کہا کہ سموگ ماہ نومبر،دسمبرکے مہینہ میں زیادہ تر پڑتی ہے جو سانس کی تکالیف کا باعث اورپھیپھڑوں پر اثر انداز ہو تی ہے شہری سموگ کے خطرات سے بچنے کے لئے ماسک کا استعمال کریں اور سموگ کے دوران کم سے کم سفر کریں ، سموگ واک کا آغاز گھوڑا چوک سے ہو ا اور ٹی ڈی اے چوک پر اختتام ہو ا ،ڈسٹرکٹ ٹریفک پولیس کی جانب سے سموگ کے خطرات اور ان سے بچنے کیلئے شعور اجاگر کرنے پر شہریوں نے خیر مقدم کیا