• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
ad
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2024-12-20 at 4.47.55 PM
WhatsApp Image 2024-12-20 at 11.08.33 PM
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

کرسی کے چکر اور نادرا آفس کوٹ سلطان … از تحریر ۔ملک ابوذر منجوٹھہ

webmaster by webmaster
ستمبر 7, 2018
in کالم
0
کرسی کے چکر اور نادرا آفس کوٹ سلطان … از تحریر ۔ملک ابوذر منجوٹھہ

لاہور بھی عجب سحر انگیز شہر ہے جہاں کی شامیں اپنا ہی رنگ رکھتی ہیں میں ماڈل ٹاؤن پارک میں ایک بنچ پر بیٹھا دور تک پھیلی ہریالی کو دیکھ رہا تھا کہ مجھے کوٹ سلطان سے ایک بزرگ کی کال آئی بابا جی سے ادھر اُدھر کا حال احوال ہوا انہوں نے ایک بات پوچھی مجھ سے کہ بیٹا کیا کرسی کے چکر میں لوگوں کو دیے چکر وں کوخدا کیا معاف کر دے گا؟میں نے کہا نہیں ۔میں نے پوچھا کہ خیر تو ہے باباجی آپ یہ کیوں کہ رہے ہیں تو انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی بیوی اور بہو کا شناختی کارڈ بنوانا ہے بیٹا فیکڑی میں نوکری کرتا ہے تو یہ ذمہ داری بھی میری ہے تو میں نے کہا کہ آپ چلے جائیں کوٹ سلطان میں بھی تو نادرا آفس موجود ہے انہوں نے کہا نہیں وہ بند ہوگیا ہے اب مجھے صبح کی نماز پڑھ کر لیہ نادرا آفس جانا ہوگا ۔وہاں لائن لگ جائیں گے اگر باری آئے گی تو ٹھیک ورنہ پھر اگلے دن چلے جائیں گے وہاں بڑا رش ہوتا ہے ۔ میں نے کہا کہ وجہ کیا ہے کیوں بند ہوا ہے اس نے کہا اس لیے تو بیٹا میں نے وہ چکر والی بات پوچھی ہے آپ خود ہی پتہ کروا لیں کہ کیوں بند ہوا ہے کوٹ سلطان نادرا آفس ۔میں نے اس سلسلہ میں بہت سے مقامی لوگوں سے رابطہ کیا ۔عبداللہ نظامی صاحب اور ملک فہیم صاحب نے بہت سے چشم کشا انکشاف کیے پھر نادرا آفس کوٹ سلطان میں کام کرنے والے آفیسرز سے رابطے کیے انہوں نے بھی بہت کچھ بتایا۔
نادرا آفس کوٹ سلطان جو کہ سابقہ ایم این اے سید ثقلین شاہ بخاری کوٹ سلطان کی عوام کے بھرپور مطالبہ پر لے کر آئے تھے انہوں نے کوٹ سلطان یونین کونسل میں جگہ دی اور نادراآفس نے وہاں اپنے سٹاف کے لوگ دیے یہ آفس پہاڑپور یونین کونسل ،بکھری احمد خان، بیٹ وساوا شمالی ،172/TDA،کوٹ سلطان ، 164-A/TDAاور جکھڑ یونین کونسل کے لوگوں کو سہولت فراہم کر رہا تھا۔ یہاں عملے کی کمی کی وجہ سے روزانہ 60سے 70لوگوں کو سروس دی جاتی تھی جو کہ ایک مہینہ میں 2100-2500کے قریب لوگ بنتے ہیں ان لوگوں سے نادراآفس چھیننے کا مطلب ان سے ان کی شناخت چھین لینا ہے کیونکہ لیہ نادراآفس 22کلومیٹر دور ہے جہاں رش کی وجہ سے صبح بہت جلدی جانا پڑتا ہے ۔بہت سے لوگ اس وجہ سے وہاں جانے سے کتراتے ہیں اور خصوصا عورتوں کے لیے جانے کا مسئلہ ہوتا ہے کہ ان کی ایک کارڈ کے لیے دو بندے جاتے ہیں اورجو مرد ساتھ جاتا ہے اس کو بھی اپنی مزدروری اور روزی چھوڑ کر جانا پڑتا ہے اس طرح اگر وہ کوٹ سلطان نادرا آفس کسی عورت کے شناختی کارڈ کے لیے آتی تھیں تو وہ کسی ہمسائی یا کسی بڑی بوڑھی کے ساتھ آ جاتی تھیں جس سے آسانی سے شناختی کارڈ بھی بن جاتا تھا پہلے بھی بہت بارمیڈیا میں آیا کہ کوٹ سلطان نادراآفس پر سہولیات کا بہت فقدان ہے یہ عملہ کے رویہ کا مسئلہ ہے وہ ساری چیزیں بات کرنے سے حل بھی ہو سکتی ہیں اور سہولیات نہ ہونے کا گزارا بھی چل جاتا تھا لیکن اب کی بار مسئلہ واپڈا سے شروع ہوا کہ انہوں نے یونین کونسل کا بل عدم ادائیگی کی وجہ سے کاٹا نادراآفس کا اپنا تو کوئی میٹر تھا نہیں یونین کونسل آفس کا میٹر ہی نادرا آفس میں استعمال ہو رہا تھا ۔واپڈا نے میٹر کاٹا تو یونین کونسل والوں نے ڈائریکٹ تار لگا دی چیئرمین صاحب نے اپنے اوپر بات آنے دینے سے پہلے خود ہی جا کر تھانہ میں درخواست دے دی کہ نادرا آفس بجلی چوری کر رہا ہے واپڈا نے بھی کسی تحقیق کیے بغیر نادرا آفس کے نئے انچارج
جن کو کچھ ہی عرصہ ہوا تھا چارج سنبھالے ہوئے کے خلاف پرچہ دے دیا ۔ چیئرمین صاحب کہتے ہیں کہ ان کو پتہ ہی نہیں تھا کہ نادرا آفس کو بجلی ان کے آفس سے جاتی ہے جبکہ ایک صحافی کے بقول جس دن ان کے وائس چیئر مین صاحب کو نادرا آفس کے گارڈ نے اس وجہ سے روکا تھا کہ آج عورتوں کا دن ہے اور آج صرف عورتوں کو آفس آنے کی اجازت ہے اس کی پاداش میں آفس کی بجلی چیئر مین صاحب نے کٹوا دی تھی جو کہ بیچ بچاؤ کروانے پر کچھ دنوں میں بحال کر دی گئی ۔ اس پرچہ کے بعد نادرا کے ڈی جی صاحب نے آفس کو شفٹ کر کے لیہ بھیجنے کے احکامات دے دیے ۔پھر چیئرمین صاحب نے سیاسی کھیل کھیلا اور مسجد میں اعلان کروا کر لوگوں کو اکھٹا کروا دیا کہ سامان نہ لے جانے دیا ۔نادرا کا مطالبہ ہے کہ ہمیں میٹر الگ لگا کے دیا جائے پرچہ ختم کروایا جائے کیونکہ ہم قصوار بھی نہیں ہیں نہ ہم نے چوری کی بجلی استعمال کی ہے نہ کوئی ایسا کام کیا ہے۔ چیئرمین صاحب کا مطالبہ ہے کہ نادرا آفس بند ہوتا ہے تو ہوتا رہے ہماری بلڈنگ کو خالی کروائیں ۔ عوام کا مطالبہ ہے کہ ہمیں ذلالت سے بچایا جائے ۔یہ کھیل رکے گا کیسے ؟نادرا آفس کھلے گا کیسے ؟مقامی تاجرتنظیموں نے اپنی مدد آپ کے تحت سنٹر کے لیے پرائیویٹ بلڈنگ اور بجلی کا بل ادا کرنے کا کہاہے؟لیکن وہ ادارہ جو لوگوں سے پیسے وصول کریں اس کو مفت کی بلڈنگ اور مفت کی بجلی نہیں لینی چاہیے۔مقامی ایم پی اے ، ایم این اے کی خاموشی کیوں ہے ؟ یہ سارے سوال عوام کے ذہنوں میں ہیں ڈی جی نادرا کو اس پر ایکشن لینا چاہیے عوامی سہولت کے لیے سنٹر کو کھلوانے عملہ کوبڑھانا اور رویہ بھی ٹھیک کرنے کی ہدایات دینی ہوں گی۔شکریہ بابا اشفاق کی اس دعا کے ساتھ اللہ پاک آپ کو آسانیاں دیں اور آسانیاں تقسیم کرنے کا شرف بخشیں آمین

Tags: column by abuzar manjhota
Previous Post

پاکستان اب کسی اور کی جنگ کا حصہ نہیں بنے گا، وزیر اعظم

Next Post

عاطف میاں کو مشاورتی کونسل سے الگ کردیاگیا . تحریک انصاف نے حتمی فیصلہ سنادیا

Next Post
عاطف میاں کو مشاورتی کونسل سے الگ کردیاگیا . تحریک انصاف نے حتمی فیصلہ سنادیا

عاطف میاں کو مشاورتی کونسل سے الگ کردیاگیا . تحریک انصاف نے حتمی فیصلہ سنادیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

file foto
قومی/ بین الاقوامی خبریں

ہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ۔اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔مخالفین ہماری کار کردگی سے خائف ہیں ۔ مریم نواز

by webmaster
ستمبر 15, 2025
0

لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...

Read moreDetails
پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

ستمبر 15, 2025
سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

ستمبر 15, 2025
 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

ستمبر 6, 2025
آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

ستمبر 5, 2025
لاہور بھی عجب سحر انگیز شہر ہے جہاں کی شامیں اپنا ہی رنگ رکھتی ہیں میں ماڈل ٹاؤن پارک میں ایک بنچ پر بیٹھا دور تک پھیلی ہریالی کو دیکھ رہا تھا کہ مجھے کوٹ سلطان سے ایک بزرگ کی کال آئی بابا جی سے ادھر اُدھر کا حال احوال ہوا انہوں نے ایک بات پوچھی مجھ سے کہ بیٹا کیا کرسی کے چکر میں لوگوں کو دیے چکر وں کوخدا کیا معاف کر دے گا؟میں نے کہا نہیں ۔میں نے پوچھا کہ خیر تو ہے باباجی آپ یہ کیوں کہ رہے ہیں تو انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی بیوی اور بہو کا شناختی کارڈ بنوانا ہے بیٹا فیکڑی میں نوکری کرتا ہے تو یہ ذمہ داری بھی میری ہے تو میں نے کہا کہ آپ چلے جائیں کوٹ سلطان میں بھی تو نادرا آفس موجود ہے انہوں نے کہا نہیں وہ بند ہوگیا ہے اب مجھے صبح کی نماز پڑھ کر لیہ نادرا آفس جانا ہوگا ۔وہاں لائن لگ جائیں گے اگر باری آئے گی تو ٹھیک ورنہ پھر اگلے دن چلے جائیں گے وہاں بڑا رش ہوتا ہے ۔ میں نے کہا کہ وجہ کیا ہے کیوں بند ہوا ہے اس نے کہا اس لیے تو بیٹا میں نے وہ چکر والی بات پوچھی ہے آپ خود ہی پتہ کروا لیں کہ کیوں بند ہوا ہے کوٹ سلطان نادرا آفس ۔میں نے اس سلسلہ میں بہت سے مقامی لوگوں سے رابطہ کیا ۔عبداللہ نظامی صاحب اور ملک فہیم صاحب نے بہت سے چشم کشا انکشاف کیے پھر نادرا آفس کوٹ سلطان میں کام کرنے والے آفیسرز سے رابطے کیے انہوں نے بھی بہت کچھ بتایا۔ نادرا آفس کوٹ سلطان جو کہ سابقہ ایم این اے سید ثقلین شاہ بخاری کوٹ سلطان کی عوام کے بھرپور مطالبہ پر لے کر آئے تھے انہوں نے کوٹ سلطان یونین کونسل میں جگہ دی اور نادراآفس نے وہاں اپنے سٹاف کے لوگ دیے یہ آفس پہاڑپور یونین کونسل ،بکھری احمد خان، بیٹ وساوا شمالی ،172/TDA،کوٹ سلطان ، 164-A/TDAاور جکھڑ یونین کونسل کے لوگوں کو سہولت فراہم کر رہا تھا۔ یہاں عملے کی کمی کی وجہ سے روزانہ 60سے 70لوگوں کو سروس دی جاتی تھی جو کہ ایک مہینہ میں 2100-2500کے قریب لوگ بنتے ہیں ان لوگوں سے نادراآفس چھیننے کا مطلب ان سے ان کی شناخت چھین لینا ہے کیونکہ لیہ نادراآفس 22کلومیٹر دور ہے جہاں رش کی وجہ سے صبح بہت جلدی جانا پڑتا ہے ۔بہت سے لوگ اس وجہ سے وہاں جانے سے کتراتے ہیں اور خصوصا عورتوں کے لیے جانے کا مسئلہ ہوتا ہے کہ ان کی ایک کارڈ کے لیے دو بندے جاتے ہیں اورجو مرد ساتھ جاتا ہے اس کو بھی اپنی مزدروری اور روزی چھوڑ کر جانا پڑتا ہے اس طرح اگر وہ کوٹ سلطان نادرا آفس کسی عورت کے شناختی کارڈ کے لیے آتی تھیں تو وہ کسی ہمسائی یا کسی بڑی بوڑھی کے ساتھ آ جاتی تھیں جس سے آسانی سے شناختی کارڈ بھی بن جاتا تھا پہلے بھی بہت بارمیڈیا میں آیا کہ کوٹ سلطان نادراآفس پر سہولیات کا بہت فقدان ہے یہ عملہ کے رویہ کا مسئلہ ہے وہ ساری چیزیں بات کرنے سے حل بھی ہو سکتی ہیں اور سہولیات نہ ہونے کا گزارا بھی چل جاتا تھا لیکن اب کی بار مسئلہ واپڈا سے شروع ہوا کہ انہوں نے یونین کونسل کا بل عدم ادائیگی کی وجہ سے کاٹا نادراآفس کا اپنا تو کوئی میٹر تھا نہیں یونین کونسل آفس کا میٹر ہی نادرا آفس میں استعمال ہو رہا تھا ۔واپڈا نے میٹر کاٹا تو یونین کونسل والوں نے ڈائریکٹ تار لگا دی چیئرمین صاحب نے اپنے اوپر بات آنے دینے سے پہلے خود ہی جا کر تھانہ میں درخواست دے دی کہ نادرا آفس بجلی چوری کر رہا ہے واپڈا نے بھی کسی تحقیق کیے بغیر نادرا آفس کے نئے انچارج جن کو کچھ ہی عرصہ ہوا تھا چارج سنبھالے ہوئے کے خلاف پرچہ دے دیا ۔ چیئرمین صاحب کہتے ہیں کہ ان کو پتہ ہی نہیں تھا کہ نادرا آفس کو بجلی ان کے آفس سے جاتی ہے جبکہ ایک صحافی کے بقول جس دن ان کے وائس چیئر مین صاحب کو نادرا آفس کے گارڈ نے اس وجہ سے روکا تھا کہ آج عورتوں کا دن ہے اور آج صرف عورتوں کو آفس آنے کی اجازت ہے اس کی پاداش میں آفس کی بجلی چیئر مین صاحب نے کٹوا دی تھی جو کہ بیچ بچاؤ کروانے پر کچھ دنوں میں بحال کر دی گئی ۔ اس پرچہ کے بعد نادرا کے ڈی جی صاحب نے آفس کو شفٹ کر کے لیہ بھیجنے کے احکامات دے دیے ۔پھر چیئرمین صاحب نے سیاسی کھیل کھیلا اور مسجد میں اعلان کروا کر لوگوں کو اکھٹا کروا دیا کہ سامان نہ لے جانے دیا ۔نادرا کا مطالبہ ہے کہ ہمیں میٹر الگ لگا کے دیا جائے پرچہ ختم کروایا جائے کیونکہ ہم قصوار بھی نہیں ہیں نہ ہم نے چوری کی بجلی استعمال کی ہے نہ کوئی ایسا کام کیا ہے۔ چیئرمین صاحب کا مطالبہ ہے کہ نادرا آفس بند ہوتا ہے تو ہوتا رہے ہماری بلڈنگ کو خالی کروائیں ۔ عوام کا مطالبہ ہے کہ ہمیں ذلالت سے بچایا جائے ۔یہ کھیل رکے گا کیسے ؟نادرا آفس کھلے گا کیسے ؟مقامی تاجرتنظیموں نے اپنی مدد آپ کے تحت سنٹر کے لیے پرائیویٹ بلڈنگ اور بجلی کا بل ادا کرنے کا کہاہے؟لیکن وہ ادارہ جو لوگوں سے پیسے وصول کریں اس کو مفت کی بلڈنگ اور مفت کی بجلی نہیں لینی چاہیے۔مقامی ایم پی اے ، ایم این اے کی خاموشی کیوں ہے ؟ یہ سارے سوال عوام کے ذہنوں میں ہیں ڈی جی نادرا کو اس پر ایکشن لینا چاہیے عوامی سہولت کے لیے سنٹر کو کھلوانے عملہ کوبڑھانا اور رویہ بھی ٹھیک کرنے کی ہدایات دینی ہوں گی۔شکریہ بابا اشفاق کی اس دعا کے ساتھ اللہ پاک آپ کو آسانیاں دیں اور آسانیاں تقسیم کرنے کا شرف بخشیں آمین
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.