• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
ad
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2024-12-20 at 4.47.55 PM
WhatsApp Image 2024-12-20 at 11.08.33 PM
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

ڈاکٹر عارف علوی صدر پاکستان منتخب

webmaster by webmaster
ستمبر 5, 2018
in قومی/ بین الاقوامی خبریں
0
ڈاکٹر عارف علوی صدر پاکستان منتخب

اسلام آباد: غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے ڈاکٹر عارف علوی ملک کے 13ویں صدر منتخب ہوگئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سینیٹ اور قومی و صوبائی اسمبلیوں سے صدارتی انتخاب کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج جاری کردیئے گئے ہیں جس کے تحت پاکستان تحریک انصاف کے عارف علوی ملک کے 13ویں صدر منتخب ہوگئے ہیں۔

قومی اسمبلی و سینیٹ

صدارتی انتخاب کے لیے قومی اسمبلی اور سینیٹ میں مجموعی طور پر 430 ارکان نے ووٹ کاسٹ کئے، پی ٹی آئی کے عارف علوی نے 212 ، اپوزیشن جماعتوں کے امیدوار مولانا فضل الرحمان نے 131 جب کہ پیپلز پارٹی کے اعتزاز احسن نے 81 ووٹ حاصل کئے۔

سندھ اسمبلی

سندھ اسمبلی میں 163 میں سے 158 ارکان نے ووٹ ڈالے، پیپلز پارٹی کے اعتزازاحسن کو 39، عارف علوی کو 22 جب کہ مولانا فضل الرحمان کوایک الیکٹورل ووٹ پڑا۔

بلوچستان اسمبلی

بلوچستان اسمبلی میں 61میں سے60 ارکان نے صدارتی انتخاب میں ووٹ ڈالے، عارف علوی نے 45 جب کہ مولانا فضل الرحمان کو 15 الیکٹورل ووٹ ملے، اعتزاز احسن ایک بھی ووٹ حاصل نہیں کرپائے۔

خیبر پختونخوا اسمبلی

خیبر پختونخوا اسمبلی کے تمام 112 ارکان نے ووٹ کاسٹ کئے، صوبائی اسمبلی میں تحریک انصاف کو اکثریت حاصل ہے، جس کی وجہ سے عارف علوی کو 78، مولانا فضل الرحمان کو 26 اور اعتزاز احسن کو 5 ارکان نے ووٹ دیا۔ خیبر پختونخوا اسمبلی سے عارف علوی کو 41 ، مولانا فضل الرحمان کو 14 جب کہ اعتزاز احسن کو 3 الیکٹورل ووٹ ملے۔

پنجاب اسمبلی

پنجاب اسمبلی میں 354 میں سے 351 ارکان نے ووٹ کاسٹ کئے، جن میں 18 ووٹ مسترد ہوئے۔ عارف علوی کو 33، مولانا فضل الرحمان کو 25 جب کہ اعتزاز احسن کو ایک الیکٹورل ووٹ ملا۔

اس سے قبل صدارتی انتخاب کے لیے سینیٹ اور قومی و صوبائی اسمبلیوں میں بیک وقت پولنگ ہوئی، تحریک انصاف نے عارف علوی، پیپلز پارٹی نے اعتزاز احسن جب کہ مسلم لیگ (ن) سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں نے مولانا فضل الرحمان کو میدان میں اتارا تھا۔

صدارتی انتخاب کے لیے چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار محمد رضا ریٹرننگ آفیسر جب کہ چاروں صوبائی اسمبلیوں میں ہائی کورٹس کے چیف جسٹس صاحبان اور سینیٹ و قومی اسمبلی میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے پریزائیڈنگ آفیسر کی ذمہ داریاں سر انجام دیں۔ پولنگ کا عمل صبح 10 بجے شروع ہوا اور شام 4 بجے تک بلا تعطل جاری رہا۔

Tags: National News
Previous Post

مائی ماتاں مندر بھی تبدیلی کا منتظر ہے !!! خضرکلاسرا

Next Post

لکھ پتی بھکاری وائس چیئرمین کا کزن، 250 ایکڑ کا مالک نکلا

Next Post
لکھ پتی بھکاری وائس چیئرمین کا کزن، 250 ایکڑ کا مالک نکلا

لکھ پتی بھکاری وائس چیئرمین کا کزن، 250 ایکڑ کا مالک نکلا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

file foto
قومی/ بین الاقوامی خبریں

ہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ۔اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔مخالفین ہماری کار کردگی سے خائف ہیں ۔ مریم نواز

by webmaster
ستمبر 15, 2025
0

لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...

Read moreDetails
پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

ستمبر 15, 2025
سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

ستمبر 15, 2025
 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

ستمبر 6, 2025
آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

ستمبر 5, 2025
اسلام آباد: غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے ڈاکٹر عارف علوی ملک کے 13ویں صدر منتخب ہوگئے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سینیٹ اور قومی و صوبائی اسمبلیوں سے صدارتی انتخاب کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج جاری کردیئے گئے ہیں جس کے تحت پاکستان تحریک انصاف کے عارف علوی ملک کے 13ویں صدر منتخب ہوگئے ہیں۔ قومی اسمبلی و سینیٹ صدارتی انتخاب کے لیے قومی اسمبلی اور سینیٹ میں مجموعی طور پر 430 ارکان نے ووٹ کاسٹ کئے، پی ٹی آئی کے عارف علوی نے 212 ، اپوزیشن جماعتوں کے امیدوار مولانا فضل الرحمان نے 131 جب کہ پیپلز پارٹی کے اعتزاز احسن نے 81 ووٹ حاصل کئے۔ سندھ اسمبلی سندھ اسمبلی میں 163 میں سے 158 ارکان نے ووٹ ڈالے، پیپلز پارٹی کے اعتزازاحسن کو 39، عارف علوی کو 22 جب کہ مولانا فضل الرحمان کوایک الیکٹورل ووٹ پڑا۔ بلوچستان اسمبلی بلوچستان اسمبلی میں 61میں سے60 ارکان نے صدارتی انتخاب میں ووٹ ڈالے، عارف علوی نے 45 جب کہ مولانا فضل الرحمان کو 15 الیکٹورل ووٹ ملے، اعتزاز احسن ایک بھی ووٹ حاصل نہیں کرپائے۔ خیبر پختونخوا اسمبلی خیبر پختونخوا اسمبلی کے تمام 112 ارکان نے ووٹ کاسٹ کئے، صوبائی اسمبلی میں تحریک انصاف کو اکثریت حاصل ہے، جس کی وجہ سے عارف علوی کو 78، مولانا فضل الرحمان کو 26 اور اعتزاز احسن کو 5 ارکان نے ووٹ دیا۔ خیبر پختونخوا اسمبلی سے عارف علوی کو 41 ، مولانا فضل الرحمان کو 14 جب کہ اعتزاز احسن کو 3 الیکٹورل ووٹ ملے۔ پنجاب اسمبلی پنجاب اسمبلی میں 354 میں سے 351 ارکان نے ووٹ کاسٹ کئے، جن میں 18 ووٹ مسترد ہوئے۔ عارف علوی کو 33، مولانا فضل الرحمان کو 25 جب کہ اعتزاز احسن کو ایک الیکٹورل ووٹ ملا۔ اس سے قبل صدارتی انتخاب کے لیے سینیٹ اور قومی و صوبائی اسمبلیوں میں بیک وقت پولنگ ہوئی، تحریک انصاف نے عارف علوی، پیپلز پارٹی نے اعتزاز احسن جب کہ مسلم لیگ (ن) سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں نے مولانا فضل الرحمان کو میدان میں اتارا تھا۔ صدارتی انتخاب کے لیے چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار محمد رضا ریٹرننگ آفیسر جب کہ چاروں صوبائی اسمبلیوں میں ہائی کورٹس کے چیف جسٹس صاحبان اور سینیٹ و قومی اسمبلی میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے پریزائیڈنگ آفیسر کی ذمہ داریاں سر انجام دیں۔ پولنگ کا عمل صبح 10 بجے شروع ہوا اور شام 4 بجے تک بلا تعطل جاری رہا۔
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.