لیہ(صبح پا کستان ) غذائی قلت کے شکار بچوں اور خواتین کا سروے مرتب کرتے ہوئے متوازن غذا کی فراہمی،آگہی کے لیے طے کردہ ایس او پی پر عملدآمدحقیقی معنوں میں کرکے پروگرام کے مقاصدکی تکمیل کو یقینی بنایاجائے اس سلسلہ میں کسی قسم کی غفلت اور لاپرواہی ہرگز برداشت نہ کی جائے گی۔یہ بات ڈپٹی کمشنر رفاقت علی نسوانہ نے ڈسٹرکٹ مال نیوٹریشن ایڈریسنگ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔اجلاس میں اے ڈی سی جی چوہدری اختر علی، سی ای او صحت ڈاکٹرآغا توحید احمد خان،انچارج ڈسٹرکٹ فوڈ اتھارٹی حافظ عمران ،ڈاکٹر مزمل کریم ،ڈاکٹر طارق گدارا،زراعت آفیسر راشد علی ،ڈپٹی ڈی او توکل حسین و غلام یاسین چشتی ،کیمونٹی ڈویلپمنٹ آفیسر حسن غفور ،پروگرام کوآرڈینٹر فریداللہ چوہدری نے شرکت کی۔اجلاس میں فوکل پرسن ڈسٹرکٹ کوراڈی نیٹرپی اینڈ ڈی اورنگزیب ملک نے بریفنگ کے دوران غذائی قلت ،غیر متوازن خوراک کے شکاربچوں کے مسائل ،ضلع لیہ میں رجسٹرڈ315بچوں کو مال نیوٹریشن کے تحت متوازن خوراک کی فراہمی،صاف پانی کی فراہمی کے لیے سیمپل کے حصول اور محکمہ زراعت ،محکمہ تعلیم،پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ولوکل گورنمنٹ کے تحت آگہی مہم ،واٹر سپلائی سکیموں ،واش کلب کے قیام ،سکولوں و مراکز صحت میں صفائی ایسے اقدامات ،ہیلتھ نیوٹریشن پروگرام کے تحت نوزائیدہ بچوں کے لیے خوراک کے ساشے فراہم کرنے ،آٹے میں مائیکرو نیوٹریٹ کی فراہمی کے لیے فلور ملوں میں خصوصی اقدامات ،کچن گارڈنینگ کے لیے سیڈ کٹس کی فراہمی ،کوالٹی فوڈایٹمز ،سکولوں میں ہائی جین کٹس فراہم کرنے اور آگہی مہم کے بارے میں تفصیلی طورپر آگاہ کیا۔سی ای او صحت ڈاکٹر آغاتوحید احمد خان نے غذائی قلت کے شکار بچوں کے سروئے ،رجسٹرڈبچوں کو متواتر خوراک فراہم کرنے ایسے امور بارے میں آگاہ کیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر رفاقت علی نسوانہ نے کہا کہ ڈسٹرکٹ مال نیوٹریشن ایڈریسنگ کمیٹی کے اغراض و مقاصد کی تکمیل طے کردہ ایس او پی پر عمل درآمد کے ذریعے ممکن ہے جس کی کماحقہ ادائیگی متعلقہ اداروں کی اولین ذمہ داری ہے جسے پورا کرتے ہوئے صحت مند و توانا معاشرے کی بنیاد ڈالنے کے لیے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے اقدامات عمل میں لائیں ۔