ڈیرہ غازیخان (صبح پا کستان ) کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن رانا گلزار احمد نے کہا ہے کہ نگران حکومت پنجاب تعلیم پر خصوصی توجہ دے رہی ہے نوجوان نسل سے ملک کا تابناک مستقبل وابستہ ہے . پوزیشن ہولڈرز اور امتحانات میں کامیابی حاصل کرنے والے ملک کا قابل فخر اثاثہ ہیں. کامیابی کا تسلسل برقرار رکھا جائے . انہو ں نے یہ بات ثانوی و اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازیخان کے زیراہتمام تقریب تقسیم انعامات سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی . انہوں نے کہاکہ امتحانات کے پرسکون ماحول میں انعقاد ،نتائج کی تیاری اور رزلٹ کے اعلان تک میرٹ اور شفافیت کو برقرار رکھنے کی ہرممکن کوشش کی گئی ہے . سرکاری تعلیمی ادارو ں میں بھی معیار تعلیم بہتر ہوا ہے جس کی مثال پوزیشنوں میں سرکاری اداروں کا حصہ بھی شامل ہے . کمشنر نے پوزیشن ہولڈرز کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ وہ مبارکباد کے مستحق ہیں . اساتذہ اور والدین کی عزت و تکریم کے ساتھ مثبت مسابقت کی فضا برقرار رکھی جائے . انہوں نے پوزیشن ہولڈرز کو اپنے آفس میں مدعو کر کے عزت و تکریم دینے کا بھی اعلان کیا. تقریب میں آر پی او محمد عمر شیخ بھی موجود تھے. چیئرمین بورڈ ڈاکٹر محمد شفیق ، کنٹرولر امتحانات چودھری مشتاق علی ، منور حسین جتوئی اور دیگر نے بھی خطاب کیا . اس موقع پر سیکرٹری بورڈ راؤ شاہد محمود ، ڈپٹی کنٹرولر امتحانات شیخ امجد حسین کے علاوہ ڈویژن بھر کے پوزیشن ہولڈراداروں کے سربراہان ، اساتذہ ، طلبہ والدین سمیت زندگی کے ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے مردوخواتین موجود تھے .
کمشنر رانا گلزاراحمد نے پوزیشن ہولڈرطلباؤطالبات میں انعامات تقسیم کیے . بورڈ میں پہلی مرتبہ تین طلبہ کو پہلی پوزیشن پر تین لیپ ٹاپ ، میڈلز اور دیگر انعامات دیئے گئے . انعامات حاصل کرنے والوں میں عائشہ مریم ، عائشہ نذر ، حمزہ احمد ، فائقہ طارق ، محمد سلمان فرید ، محمد صارم جاوید ، محمد ریحان ، عبدالرحمن ، عبدالواسع حسیب ، عائشہ عباس ، حورالعین ، احمد نواز ، سبزل حسین ، محمد عمران ، ایمن زہرا ، ماریہ رفیق اور گوشین کنول شامل تھیں .