لیہ(صبح پا کستان )مجلس وحدت مسلمین نے ضلع لیہ میں تحریک انصاف کے امیدواروں کی حمایت کا اعلان کردیا ،مجلس وحدت مسلمین کے ضلعی جنرل سیکرٹری علامہ رضوان الجنتی نے امیدوار قومی اسمبلی حلقہ 187مجیدخان نیازی،امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ 280چوہدری اطہر مقبول،امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ 282قیصر خان مگسی کے بیٹے بابر زمان مگسی کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان امن سلامتی،اقلیتوں کے تحفظ،اسلامی نظام کی بنیاد کے نعرہ پر معرض وجود میں آیا لیکن اس ملک پر خائن حکمرانوں نے ملکی دولت کو لوٹا عوام میں بیداری شعور اور حوصلہ پیدا ہوگیا پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے باریاں لگائی ہوئی تھیں عمران خان اور قائد وحدت مسلمین علامہ ناصر جعفری نے ان کی باریوں کو توڑنے کیلئے اکھٹے ہوئے ہیں علامہ ناصر جعفری کے حکم پر مجلس وحدت مسلمین نے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار کی حمایت کا اعلان کیا ہے مجلس وحدت مسلمین ضلع لیہ کے تحریک انصاف کے تمام امیدواروں کی حمایت کرتے ہیں حلقہ این اے 188عبدالمجید خان نیازی،پی پی280پر چوہدری اطہر مقبول،پی پی 282پر قیصر خان مگسی کی موجودگی میں ان کی حمایت کا اعلان کرتے ہیں ،امیدوار قومی اسمبلی عبدالمجید خان نیازی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین و دیگر تمام جماعتوں اور عوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں،کرپشن کے خلاف قائد عمران خان نے جو قدم اٹھایا تھا آج اس کا ثمر لینے کا وقت ہے میاں نواز شریف فیملی کو پاکستان کے اداروں اور عدالتوں نے مجرم ثابت کردیا ہے آج اس کی پاکستان میں آمد پر انتشار کی کیفیت پیدا کی جارہی ہے ،عمران خان کی قیادت پاکستان میں کرپشن کے خلا ف جہاد میں شانہ بشانہ ہیں،پاکستان تحریک انصاف امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری اطہر مقبول نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کی حمایت کا ان کی ان کی قیادت کے مشکور ہیں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کرپشن کے خلاف جہاد کیلئے نکلی ہے جو اکھٹے مل کر کریں گے ،اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکرٹری یوتھ مولانا ہادی حسین ،ساجد حسین گشکوری،سید اجمل شاہ،محسن عباس سواگ،حاجی عباس کھوکھر،غلام رضا خان جغلانی،میاں قیصر عباس عباسی و دیگر موجود تھے