لیہ( صبح پا کستان )ٹیلی نارکے ٹاورز پرعقاب سیکورٹی ایجنسی کے گارڈ ملازمین کا 7ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے پر ڈسٹرکٹ پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ،تنخواہوں کی ادائیگی و ڈیوٹیوں پر بحالی کا مطالبہ ،عقاب سیکورٹی ایجنسی کے ٹیلی نارز کے ٹاورز و دفاتر میں گارڈ کی ڈیوٹی سرانجام دینے والے ملازمین لیاقت علی،محمد اجمل،غلام ربانی،نذر حسین،اقبال حسین،محمد اشرف،جاوید اقبال،غلام قاسم،محمد رمضان،غلام اکبر،سجاد حسین و دیگر نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ 2006ء سے عقاب سیکورٹی ایجنسی کی طرف سے ٹیلی نارز ٹاورز پر 35سو روپے ماہانہ میں 12گھنٹے کی ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں ،جبکہ حکومت کی طرف سے 8گھنٹے کی ڈیوٹی کا معاوضہ 15ہزار روپے کا اعلان ہوا تھا غربت اور بے روز گاری کی وجہ سے کم پیسوں میں 12گھنٹے کی ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں گذشتہ 7ماہ سے ہمیں تنخواہیں جاری نہیں کی گئیں،تنخواہوں کا مطالبہ کرنے پر سپروائزر کی ذریعے فرضی اور جعلی ایف آئی آرز درج کرائے جا رہے ہیں انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کرتے ہوئے حکومت پاکستان کے قوانین کے مطابق تمخواہیں جاری کرنے اوردرج جعلی ایف آئی آرز کے اخراج کا حکم دیں تنخواہیں نہ ملنے کی وجہ سے گھروں کی فاقہ کشی کی کیفیت ہے جو فوری فیصلے کے متقاضی ہے انہوں نے یہ بھی کہا کہ تنخواہ کا مطالبہ کرنے پر ہمیں نوکری سے فارغ نکال دینے کا کمپنی نے آرڈر جاری کردیا جس کے خلاف لیبر کورٹ سے سٹے آرڈر جاری کروایا ہے