کوٹ سلطان(صبح پا کستان )مقامی افرادنے ڈاکودھرلیا،چھترول کے بعدپولیس کے حوالے کردیا،ڈاکوسے بغیرلائسنس کلاشنکوف بھی برآمد،تفصیل کے مطابق تھانہ کوٹ سلطان کی حدودمیں واقع بستی کھوروالا میں گزشتہ رات مقامی افرادنے مشکوک موٹرسائیکل دیکھ کراس کاپیچھا کیاتوتین افراداس پرسوارتھے مقامی لوگوں کوآتے دیکھ کران میں سے دوڈاکوفرار ہو نے میں کامیاب ہوگئے جبکہ شعیب نامی ڈاکوکومقامی افرادنے پکڑلیااوراس سے ایک عددکلاشنکوف بھی برآمدکرلی۔مقامی افرادنے پکڑے جانے والے ڈاکوکی خوب چھترول کرنے کے بعدتھانہ کوٹ سلطان پولیس کااطلاع کی اورپولیس بھی موقع پرپہنچ گئی۔پولیس نے شعیب نامی ڈاکوکوحوالات میں بندکردیااوراس کے دوسرے ساتھیوں کوگرفتارکرنے کے لئے چھاپے ماررہی ہے۔ایس ایچ اوتھانہ کوٹ سلطان فیاض احمدخان نے میڈیاکوبتایاکہ یہ گینگ کچھ عرصہ سے شہرکے مختلف علاقوں میں وارداتیں کرنے میں مصروف تھا۔اب تفتیش کے ذریعے اس گینگ کوبے نقاب کیاجائے گا اورلوگوں سے لوٹاہوامال بھی برآمدکیاجائے گا۔
ہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ۔اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔مخالفین ہماری کار کردگی سے خائف ہیں ۔ مریم نواز
لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...
Read moreDetails










