• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
SB2425
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

صدیق الفاروق نے چیف جسٹس کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کر دیا

webmaster by webmaster
جون 30, 2018
in First Page, قومی/ بین الاقوامی خبریں
0
صدیق الفاروق نے چیف جسٹس کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کر دیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ صدیق الفاروق نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کر دیا۔

پاکستان 24 کے مطابق سابق چیئرمین متروکہ وقف املاک صدیق الفاروق کی جانب سے چیف جسٹس ثاقب نثار کے خلاف دائر ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ ٹھیکیدار شاکر علی کے چیف جسٹس پر رشوت کے الزامات کی تحقیقات کرائی جائیں۔ جاوید چوہدری کو دیے گئے انٹرویو سے ثابت ہوتا ہے کہ چیف جسٹس ن لیگ اور نواز شریف کے خلاف بغض اور غصہ رکھتے ہیں۔ خیال رہے کہ چیف جسٹس نے کچھ عرصہ قبل معروف کالم نویس و اینکر پرسن جاوید چوہدری سے ملاقات میں ملکی حالات کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کیا تھا جس کو جاوید چوہدری نے کالم کی شکل میں شائع کیا تھا۔

صدیق الفاروق کے ریفرنس میں یہ بھی الزام عائد کیا گیا ہے کہ احتساب عدالت مدت توسیع کیس میں چیف جسٹس کی جانب سے دیے گئے ریمارکس سے لگتا ہے کہ وہ نیب کی پشت پناہی کر رہے ہیں۔ ریفرنس میں یہ بھی الزام لگایا گیا ہے کہ چیف جسٹس نے عمران خان کی جانب سے گھر کے جعلی این او سی جمع کروانے پر کوئی کارروائی نہیں کی۔ ریفرنس کے مطابق سرکاری افسروں، پارلیمنٹ اور وزراءکے خلاف بازاری زبان استعمال کی جارہی ہے ، چیف جسٹس نے مختلف مقامات پر سیاسی بیانات دیے ہیں۔

صدیق الفاروق نے چیف جسٹس کے خلاف ریفرنس میں کہا ہے کہ جسٹس ثاقب نثار نے متروکہ وقف املاک جائیداد کے مقدمے میں ان کے خلاف ذاتی نوعیت کے ریمارکس دیے ۔

واضح رہے کہ رواں سال 31 جنوری کو کٹاس راج مندر کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے صدیق الفاروق کو متروکہ وقف املاک بورڈ کی چیئرمین شپ سے ہٹانے کا حکم دیا تھا۔

Post Views: 34
Tags: National News
Previous Post

لیہ ۔ الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق پر عمل در آمد کو ہر صور ت یقینی بنا یا جائے ۔ ڈ ی پی او لیہ زاہد نواز مروت

Next Post

ڈیرہ غازی خان . تین افراد کی مبینہ طور پر اغوا کی گئی لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتی

Next Post

ڈیرہ غازی خان . تین افراد کی مبینہ طور پر اغوا کی گئی لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

دریائے سندھ میں کالاباغ اور چشمہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب
قومی/ بین الاقوامی خبریں

دریائے سندھ میں کالاباغ اور چشمہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب

by webmaster
اگست 2, 2026
0

لاہور: پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ پنجاب کے بیشتر دریاؤں میں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق...

Read moreDetails
نیلسن منڈیلا کی پوری زندگی صبر، استقامت اور جدوجہد کا روشن استعارہ ہے:مریم نواز شریف

نیلسن منڈیلا کی پوری زندگی صبر، استقامت اور جدوجہد کا روشن استعارہ ہے:مریم نواز شریف

جولائی 19, 2026
آپریشن شعبان: بلوچستان میں فورسز کی کاررروائیوں میں 102 خارجی ہلاک

آپریشن شعبان: بلوچستان میں فورسز کی کاررروائیوں میں 102 خارجی ہلاک

جولائی 11, 2026
سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ  پنجاب میں رائٹ سائزنگ ،خالی نان ٹیچنگ آسامیاں ختم  ?

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب میں رائٹ سائزنگ ،خالی نان ٹیچنگ آسامیاں ختم ?

جولائی 8, 2026
حکومت کا معیشت کا رخ موڑنے کا دعویٰ جھوٹ ہے،  سلمان اکرم راجا

حکومت کا معیشت کا رخ موڑنے کا دعویٰ جھوٹ ہے، سلمان اکرم راجا

جولائی 3, 2026
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ صدیق الفاروق نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کر دیا۔ پاکستان 24 کے مطابق سابق چیئرمین متروکہ وقف املاک صدیق الفاروق کی جانب سے چیف جسٹس ثاقب نثار کے خلاف دائر ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ ٹھیکیدار شاکر علی کے چیف جسٹس پر رشوت کے الزامات کی تحقیقات کرائی جائیں۔ جاوید چوہدری کو دیے گئے انٹرویو سے ثابت ہوتا ہے کہ چیف جسٹس ن لیگ اور نواز شریف کے خلاف بغض اور غصہ رکھتے ہیں۔ خیال رہے کہ چیف جسٹس نے کچھ عرصہ قبل معروف کالم نویس و اینکر پرسن جاوید چوہدری سے ملاقات میں ملکی حالات کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کیا تھا جس کو جاوید چوہدری نے کالم کی شکل میں شائع کیا تھا۔ صدیق الفاروق کے ریفرنس میں یہ بھی الزام عائد کیا گیا ہے کہ احتساب عدالت مدت توسیع کیس میں چیف جسٹس کی جانب سے دیے گئے ریمارکس سے لگتا ہے کہ وہ نیب کی پشت پناہی کر رہے ہیں۔ ریفرنس میں یہ بھی الزام لگایا گیا ہے کہ چیف جسٹس نے عمران خان کی جانب سے گھر کے جعلی این او سی جمع کروانے پر کوئی کارروائی نہیں کی۔ ریفرنس کے مطابق سرکاری افسروں، پارلیمنٹ اور وزراءکے خلاف بازاری زبان استعمال کی جارہی ہے ، چیف جسٹس نے مختلف مقامات پر سیاسی بیانات دیے ہیں۔ صدیق الفاروق نے چیف جسٹس کے خلاف ریفرنس میں کہا ہے کہ جسٹس ثاقب نثار نے متروکہ وقف املاک جائیداد کے مقدمے میں ان کے خلاف ذاتی نوعیت کے ریمارکس دیے ۔ واضح رہے کہ رواں سال 31 جنوری کو کٹاس راج مندر کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے صدیق الفاروق کو متروکہ وقف املاک بورڈ کی چیئرمین شپ سے ہٹانے کا حکم دیا تھا۔
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.