چوک اعظم (صبح پا کستان) ریفلکیٹرلگانے میں حادثات میں کمی ہوتی ہے گاڑیوں پر ریفلکیٹر لگانے جانے اشد ضروری ہیں نعیم لیاقت بھٹی تفصیل کے مطابق گزشتہ روز پٹرولنگ پولیس دھوری اڈہ کے زیر اہتمام گاڑیوں پر ریفلکٹر لگانے کی مہم کا آغاز کیا گیا مہم کا آغاز انچارج منظور حسین سب انسپکٹر انچارج پٹرولنگ پولیس اور نعیم لیا قت بھٹی اسسٹنٹ سب انسپکٹر نے کیا اس موقع پر ذرائع ابلاغ کے نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے نعیم لیاقت بھٹی نے کہا کہ حکام بالا کی ہدائت پر ہیوی ٹرانسپورٹ اور سلومونگ گاڑیوں پر ریفلکیٹرچسپاں کیے گئے جنکا مقصد کسی بھی نا گہانی صورت احوال کو روکنا اور عوام الناس کے جان و مال کی حفاظت کرنا ہے انہوں نے مزید کہا کہ دھوری اڈہ پٹرولنگ پولیس کے زیر اہتمام پندرہ بڑی اور سو سے زائد چھوٹی گاڑیوں پر ریفلکیٹر چسپاں کیے گئے انہوں نے عوام الناس سے گاڑیوں پر ریفلیکٹر چسپاں کرنے کا کہتے ہوئے کہا کہ ریفلکیٹرلگانے میں حادثات میں کمی ہوتی ہے گاڑیوں پر ریفلکیٹر لگانے جانے اشد ضروری ہیں