لاڑکانہ( مانیٹرنگ ڈیسک )چیف جسٹس ثاقب نثارنے ایڈیشنل سیشن جج کا موبائل لے کرٹیبل پرپٹخ دیا۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق لاڑکانہ میں چیف جسٹس ثاقب نثارنے سیشن کورٹ کا دورہ کیا اورمختلف سماعتوں کا جائزہ لیا۔ دورے کے دوران چیف جسٹس عدالت نمبر 3 میں پہنچے جہاں انہوں نے ایڈیشنل سیشن جج کا موبائل لیکرٹیبل پر پھینک دیا اورکہا کہ آپ اپنا موبائل گھر پر رکھ کرآیا کریں۔ چیف جسٹس نے پوچھا کہ صبح سے آپ نے کتنے کیسزسنیں، جج نے کہا کہ انہوں نے 3 کیسزسنیں ہیں، جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ اتنی سست روی سے کام ہوگا توانصاف کیسے دیا جائے گا۔ سندھ اور پاکستانی کس جانب جارہا ہے، مسنگ پرسن کیسز پر آپ کیا کررہے ہیں، کیسزجلدی نمٹائے جائیں، جوڈیشل سسٹم سے شرمندہ ہوں۔
دوسری جانب چیف جسٹس نے جسٹس بارمیں وکلا سے ملاقاتیں کی اورکہا کہ میں آپ کی ہڑتالوں سے گھبرانے والا نہیں ہوں، مجھ پر کوئی فرق نہیں پڑتا ہے، میں اپنی سیٹ چھوڑ کر انصاف فراہم کرنے نکلا ہوں جس میں آپ بھی کلیدی کردارادا کرسکتے ہیں۔
ہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ۔اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔مخالفین ہماری کار کردگی سے خائف ہیں ۔ مریم نواز
لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...
Read moreDetails









