اسلام آباد( ما نیٹڑنگ ڈیسک ) سپریم کورٹ نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کواہل قرار دے دیا۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق سپریم کورٹ نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما شکیل اعوان کی درخواست خارج کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو اہل قراردے دیا۔ جس کے بعد وہ الیکشن 2018 میں حصہ لے سکیں گے۔ تین رکنی بنچ نے فیصلہ دوایک کے تناسب سے سنایا۔ جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے اپنا اختلافی نوٹ تحریرکیا جس میں فل کورٹ بنانے کا کہا گیا۔
بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ آج میں حلقہ 62 اور60 سے جیت گیا ہوں، نوازشریف اورشہبازشریف میں اب آرہا ہوں، 3 مہینے میں میرے اوپرجوا کھیلا گیا، میں نے کئی بارکہا تھا کہ فیصلہ میرے خلاف بھی آ جاتا اسے قبول کرتا۔ شیخ رشید نے کہا کہ قبضہ گروپوں کیلئے شیخ رشید سیاسی موت کا پیغام ہے، نوازشریف سن لومیں جی ایچ کیوکے گیٹ نمبرچارکی پیدوار نہیں ہوں، 22 تاریخ کو این اے 62 میں جلسہ کروں گا۔