ڈیرہ غازی خان (صبح پا کستان ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سابق رکن اسمبلی سردار اختر اور سردار جاوید اختر نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سردار اختر اور سردار جاوید اختر نے پی ٹی آئی کے سینئر مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی جس دورا ن انہوں نے پی ٹی آئی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا ۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ شامل ہو نے والے دو نوں سابق اراکین اسمبلی نے پی ٹی آ ءی کی جانب سے متوقع الیکشن میں پارٹی امیدواروں کے نام اعلان ہو نے کے بعد تحریک انصاف میں شمو لیت اختیار کی ہے