لیہ (صبح پا کستان ) ڈپٹی کمشنر واجد علی شاہ نے کہا ہے کہ دفتر ی امور کی انجام دہی میں کلرک کا کردار کسٹوڈیین آف ریکارڈ ہونے کی بنا پر کلیدی اہمیت کا حامل ہے جس کے لیے ان کی بہتر خدمات اداروں کو منظم بنیادو ں پر چلانے میں موثر حیثیت رکھتی ہے ۔یہ بات انہوں نے ڈی سی آفس کے دو اہلکاروں چوہدری عبدالرشید اور اقبال نسیم صحرائی کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر ان کے اعزاز میں منعقدہ الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ دونوں اہلکاروں کی خدمات قابل تحسین رہی ہیں جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گااس موقع پر موجود دیگر اہلکاروں سے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ان کی تقلید کرتے ہوئے آپ بھی اسی محنت و لگن سے خدمات سرانجام دیں۔اس موقع پر ریٹائرہونے والے اہلکاروں چوہدری عبدالرشید اور اقبال نسیم صحرائی نے ریٹائرمنٹ پر تقریب سے انعقاد کے لیے ڈپٹی کمشنر اور اپیکاکارکنان کا شکریہ ادا کیا۔ڈپٹی کمشنر نے ریٹائرہونے والے ملازمین کو تحائف دیے۔تقریب سے سپرنٹنڈنٹ مہر سعید احمد اچلانہ اور صدر اپیکاایجوکیشن یونٹ ملک الہی بخش جوتہ نے بھی خطاب کیا۔