لیہ(صبح پا کستان ) ضلعی الائنس ایمپلائز ٹریڈ یونینز ضلع لیہ کے عہدیداران نے محکمہ انہار کلاسIVملازمین کی ایمپلائز پاوریونین کینال ڈویژن لیہ کے عہدیداران سے زیرقیادت ڈویژنل چیئرمین حفیظ الرحمن سے دفتر پاوریونین انہار لیہ میں میٹنگ کی۔ جس میں ٹائم سکیل 2017ء اب تک نہ دئیے جانے و دیگر مسائل ملازمین کلاسIVمحکمہ انہار کے زیرغورآئے۔ ضلع لائنس کے جنرل سیکرٹری بشیراحمدنے پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام گورنمنٹ کے محکمہ جات میں کلاسIV ملازمین کو ٹائم سکیل دئیے جاچکے ہیں۔ واحدمحکمہ انہار لیہ ڈویژن کے ملازمین کلاس IVکے ساتھ ناروا سلوک کیاجارہاہے۔ جس کی وجہ سے ان کو ایک سال گزرنے کے باوجود اب تک ٹائم سکیل 2017ء سے محروم رکھاہے۔ملازمین کلاسIVکے صبرکاپیمانہ لبریزہوچکا ہے۔ محکمہ انہار کی ایمپلائز پاوریونین کینال ڈویژن لیہ نے 20جون2018ء کو احتجاج و دھرنا کی کال کی ہے جس کی ہم مکمل حمایت کرتے ہیں۔ضلعی الائنس ایمپلائز ٹریڈ یونینز ضلع لیہ کے صدر چوہدری حاجی محمدارشدنے بھی اس احتجاج میں مکمل حمایت کا اعلان کیاہے۔ان کے علاوہ مرزا طارق بیگ چیئرمین ضلع الائنس و ٹریڈیونیننز نے بھی حمایت کا اعلان کیاہے اور ایکسئن لیہ ملک طارق عزیز سے پرزور مطالبہ کیا کہ محکمہ انہار کے ملازمین کلاسIVکے مطالبے جائز ہیں ان کو حل کیاجائے اور فی الفورملازمین کلاس IVکو ٹائم سکیل2017ء دیاجائے جو کہ باقی محکمہ جات میں دئیے جاچکے ہیں۔ گورنمنٹ کا نمائندہ ہونے کی حیثیت سے جائز مطالبات پورے کرتے ہوئے امن کی فضا کو بحال رکھا جائے۔