اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک آن لائن)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ملکی سلامتی اور سرحدی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیاجبکہ اگلے ماہ ایف اے ٹی ایف کے ممکنہ اجلاس میں پاکستانی اقدامات پیش کرنےکافیصلہ بھی کیا گیا ہے ۔اجلا س میں ڈی جی آئی ایس آئی اور دیگرسول وعسکری حکام بھی شریک ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیرصدارت ہونے والے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں مقبوضہ کشمیر اور افغانستان سمیت خطے کی صورتحا ل زیر غور آئیں جبکہ فاٹا اصلاحات بل کی منظوری کے بعد عمل درآمد امور کے ساتھ ساتھ ملکی سلامتی اور سرحدی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں داخلہ، خزانہ اور خارجہ کے وزرا کے ساتھ تینوں مسلح افواج کے سربراہان بھی شریک ہوئے ۔ترجمان کے مطابق اگلے ماہ ایف اے ٹی ایف کے ممکنہ اجلاس میں پاکستانی اقدامات کو پیش کرنےکافیصلہ بھی کیا گیا ہے