ریلوے اسٹیشن کوٹ سلطان بنیادی سہولیات سے عاری،کوارٹر کھنڈرات ،پینے کے پانی کا ایک نلکا
کوٹ سلطان ( صبح پا کستان) ریلوے اسٹیشن کوٹ سلطان بنیادی سہولیات سے عاری،کوارٹر کھنڈرات ،مسافروں کے پینے کے پانی کے لیے ایک نلکا۔تفصیل کے مطابق ریلوے اسٹیشن کوٹ سلطا ن میں عملہ کی رہائش کے لیے بنائے گئے تمام کوارٹر اجڑ چکے ہیں عرصہ دراز سے رہائشی کوارٹر انتہائی خستہ حالی کا شکار ہیں جن میں زیادہ تر کھنڈرات بن چکے ہیں ،مسافروں کے پینے کے لیے صرف ایک نلکا ہے جو اکثراوقات خراب رہتا ہے اسٹیشن ماسٹر محمد اسلم نے میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ذاتی رہائش کے لیے استعمال کیے جانے والا کوارٹر بھی اپنی زندگی کی آخری سانسیں لے رہا ہے انہوں نے بتایاکہ کئی بار حکام بالا کو بتایامگر تا حال کوئی پیش رفت نہیں ہوئی علاوہ ازیں مرد و زن کے لیے ایک ہی مسافر خانہ ہے اسٹیشن ماسٹر محمد اسلم نے بتایا کہ اس وقت کوٹ سلطان اسٹیشن سے دو ریل گاڑیاں مہر ایکسپریس اور خوشحال ایکسپریس گزر رہی ہیں جبکہ کہ ماضی میں چار ٹرینوں کا گزر ہو تا تھا ۔ شہریوں محمد خلیل ،ملک منیر ،احمد یار خان ،منظور بھاہ ،یونس سیال ،سید محمد علی شا ہ،سید اسد شاہ ،محمد نواز درکھان ،محمد وسیم اور دیگر نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری فوری طور پر ریلوے اسٹیشن کوٹ سلطان کی بحالی کے لیے اقدامات کیے جائیں تاکہ مسافروں کا بہتر سہولیات میسر آ سکیں ۔
رپورٹ ۔ ملک فہیم منجو ٹھہ پریس رپورٹر