• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
ad
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2024-12-20 at 4.47.55 PM
WhatsApp Image 2024-12-20 at 11.08.33 PM
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

فخر ہے ایک منی لانڈرر وزیراعظم کو ہٹانے میں ہم کامیاب ہوئے، عمران خان

webmaster by webmaster
مئی 25, 2018
in قومی/ بین الاقوامی خبریں
0
فخر ہے ایک منی لانڈرر وزیراعظم کو ہٹانے میں ہم کامیاب ہوئے، عمران خان

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک ) چیئر مین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ ہم نے منی لانڈرنگ پر پوچھ کر کونسا غلط کام کیا اور جو منی لانڈرنگ کی حمایت کرتے ہیں ان کا ایمان کہاں گیا تاہم مجھے فخر ہے ایک منی لانڈرر وزیراعظم کو ہٹانے میں ہم کامیاب ہوئے۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کے دوران چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی سے آدھے قبائلیوں کو نقل مکانی کرنا پڑی، فاٹا بل منظور نہ کیا جاتا تو بہت انتشار پھیلتا،فاٹا کا انضمام کوئی آسان کام نہیں، فاٹا بل منظور کرکے عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا کردیا گیا،ہمیں سمجھ لینا چاہیے یہ آسان کام نہیں ہے اس میں مسائل آئیں گے۔

عمران خان نے کہا کہ آپریشن کی وجہ سے فاٹا کے لوگوں کو نقل مکانی کرنا پڑی، ہم عوام کے نمائندے ہیں، آج اگر ہم یہ فیصلہ نہ کرتے تو قبائلی علاقوں میں جو تناؤ اور خلا پیدا ہو رہا تھا اس پر قابو پانا مشکل ہو جاتا تاہم اب انضمام کے مخالفین بل کی کمزوریاں اٹھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ قبائلی علاقوں میں دہشت گردی ہوئی تباہی مچی اور لوگوں کو نقل مکانی کرنی پڑی تاہم اب قوانین کے نفاذ میں جلدی کرنا ہوگی، پاکستان کے ہوتے ہوئے وہ پاکستانی نہیں تھے انھیں اب سکھ کا سانس ملے گا۔

عمران خان نے کہا کہ 22 جماعتوں نے الیکشن میں کہا کہ دھاندلی ہوئی ہے، ہم نے 4 حلقے کھلوانے کا غلط مطالبہ نہیں کیا تھا، ہم نے دھرنا اس لیے دیا تاکہ چاروں حلقوں میں تحقیقات ہوں، الیکشن میں دھاندلی کی بات کرنا کونسا غلط کام ہے جب کہ ہم نے دھرنا دیا کیوں کہ یہ سیاسی جماعت کا حق ہے۔ انہوں نے کہا کہ امپائر اللہ ہوتا ہے،ہم صرف اللہ کو مانتے ہیں جب کہ ہم نے منی لانڈرنگ پر پوچھ کر کونسا غلط کام کیا،یہ پوچھنا کہ پیسہ کہاں سے اور کیسے آیا کیا یہ جرم ہے تاہم جو منی لانڈرنگ کی حمایت کرتے ہیں ان کا ایمان کہاں گیا، مجھے فخر ہے ایک منی لانڈرروزیراعظم کو ہٹانے میں ہم کامیاب ہوئے۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ یہاں ایک رکن نے بیٹھ کر مجھ کو کہا تھا کہ کوئی شرم ہوتی ہے، کوئی حیا ہوتی ہے اور آج میں دیکھ رہا ہوں کہ وہ رکن یہاں نہیں ہے۔

Tags: National News
Previous Post

ملتان ۔ پانچ سرائیکی جماعتوں پر مشتمل سرائیکستان صوبہ محاذ کے قیام کا اعلان

Next Post

جھنگ . بجلی میں خود کفالت کا دعوی کرنے والے مائنس 6میگا واٹ بجلی پیدا کرسکے:شہباز شریف

Next Post
جھنگ . بجلی میں خود کفالت کا دعوی کرنے والے مائنس 6میگا واٹ بجلی پیدا کرسکے:شہباز شریف

جھنگ . بجلی میں خود کفالت کا دعوی کرنے والے مائنس 6میگا واٹ بجلی پیدا کرسکے:شہباز شریف

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

تحریک تحفظ آئین  کی  کال پر 8فروری کو سارا پاکستان بند  ہو گا ۔علیمہ خانم
قومی/ بین الاقوامی خبریں

تحریک تحفظ آئین کی کال پر 8فروری کو سارا پاکستان بند ہو گا ۔علیمہ خانم

by webmaster
جنوری 28, 2026
0

علیمہ خانم کا کہنا ہے کہ پاکستان بند کرنے کی شروعات 8فروری کو ہوگی، تحریک تحفظ آئین نے کال دے...

Read moreDetails
پنجاب ڈویلپمنٹ پلان جون 2026 تک مکمل کیا جاءے۔وزیر اعلی مریم نواز

پنجاب ڈویلپمنٹ پلان جون 2026 تک مکمل کیا جاءے۔وزیر اعلی مریم نواز

جنوری 26, 2026
پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری ۔ڈیرہ غازیخان سمیت متعدد اضلاع میں بارشوں کی پیشین گوئئ

پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری ۔ڈیرہ غازیخان سمیت متعدد اضلاع میں بارشوں کی پیشین گوئئ

جنوری 24, 2026
ملک میں بدقسمتی سے بجلی بہت مہنگی ہے، وزیراعظم

عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کا کیس؛ پی ٹی اے کا جواب غیر تسلی بخش قرار

جنوری 21, 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  کی طرف سے وزیراعظم شہباز شریف کو غزہ امن بورڈ میں شمولیت کی دعوت

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے وزیراعظم شہباز شریف کو غزہ امن بورڈ میں شمولیت کی دعوت

جنوری 18, 2026
اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک ) چیئر مین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ ہم نے منی لانڈرنگ پر پوچھ کر کونسا غلط کام کیا اور جو منی لانڈرنگ کی حمایت کرتے ہیں ان کا ایمان کہاں گیا تاہم مجھے فخر ہے ایک منی لانڈرر وزیراعظم کو ہٹانے میں ہم کامیاب ہوئے۔ قومی اسمبلی میں اظہار خیال کے دوران چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی سے آدھے قبائلیوں کو نقل مکانی کرنا پڑی، فاٹا بل منظور نہ کیا جاتا تو بہت انتشار پھیلتا،فاٹا کا انضمام کوئی آسان کام نہیں، فاٹا بل منظور کرکے عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا کردیا گیا،ہمیں سمجھ لینا چاہیے یہ آسان کام نہیں ہے اس میں مسائل آئیں گے۔ عمران خان نے کہا کہ آپریشن کی وجہ سے فاٹا کے لوگوں کو نقل مکانی کرنا پڑی، ہم عوام کے نمائندے ہیں، آج اگر ہم یہ فیصلہ نہ کرتے تو قبائلی علاقوں میں جو تناؤ اور خلا پیدا ہو رہا تھا اس پر قابو پانا مشکل ہو جاتا تاہم اب انضمام کے مخالفین بل کی کمزوریاں اٹھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ قبائلی علاقوں میں دہشت گردی ہوئی تباہی مچی اور لوگوں کو نقل مکانی کرنی پڑی تاہم اب قوانین کے نفاذ میں جلدی کرنا ہوگی، پاکستان کے ہوتے ہوئے وہ پاکستانی نہیں تھے انھیں اب سکھ کا سانس ملے گا۔ عمران خان نے کہا کہ 22 جماعتوں نے الیکشن میں کہا کہ دھاندلی ہوئی ہے، ہم نے 4 حلقے کھلوانے کا غلط مطالبہ نہیں کیا تھا، ہم نے دھرنا اس لیے دیا تاکہ چاروں حلقوں میں تحقیقات ہوں، الیکشن میں دھاندلی کی بات کرنا کونسا غلط کام ہے جب کہ ہم نے دھرنا دیا کیوں کہ یہ سیاسی جماعت کا حق ہے۔ انہوں نے کہا کہ امپائر اللہ ہوتا ہے،ہم صرف اللہ کو مانتے ہیں جب کہ ہم نے منی لانڈرنگ پر پوچھ کر کونسا غلط کام کیا،یہ پوچھنا کہ پیسہ کہاں سے اور کیسے آیا کیا یہ جرم ہے تاہم جو منی لانڈرنگ کی حمایت کرتے ہیں ان کا ایمان کہاں گیا، مجھے فخر ہے ایک منی لانڈرروزیراعظم کو ہٹانے میں ہم کامیاب ہوئے۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ یہاں ایک رکن نے بیٹھ کر مجھ کو کہا تھا کہ کوئی شرم ہوتی ہے، کوئی حیا ہوتی ہے اور آج میں دیکھ رہا ہوں کہ وہ رکن یہاں نہیں ہے۔
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.