ڈیرہ غازی خان ( صبح پا کستان) سمینہ غربی سے کونسلر کے امیدوار عمران بھٹی نے ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ سے ملاقات کی انہوں نے سمینہ غربی کے معاملات مواضعات ، چاہ بیری والا ، کلاچی والا ، غرضے والا ، ٹالہے والا ، جمال والا ، ماچھی والا کے مسائل سے انکو آگاہ کیا انہوں نے ممبر سی ای سی پی ٹی آئی ڈاکٹر شاہینہ کو بتایا کہ ن لیگ نے اپنے دس سالہ دور اقتدار میں ان مواضعات میں بچوں کے لیے سکول تعمیر نہیں ہزاروں بچے اور بچیاں سکول سے محروم ہیں نکاسی آب کا کوئی بندوبست نہیں سڑکیں ٹوٹی پھوٹی اور خراب حالات میں ہیں انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب صوبے کی حمایت نہ کرنے اور اداروں سے محاذ ارائی کی وجہ سے عوام ن لیگ کی پذیرائی پر تیار نہیں انشاء اللہ پی پی 288اور این اے190پر پی ٹی آئی کلین سوئپ کریگی خاص طور پر اگر ٹکٹ ڈاکٹر شاہینہ جیسے پڑھے لکھے محنتی ورکرز وو ملتاہے ملاقات میں حاجی اللہ ڈیوایا بھی موجود تھے ۔