ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک ) ملتان میٹرو منصوبہ کی فیڈر بس سڑک کے اندر دھنسنے کے واقعہ کا نیب نے نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات شروع کرنے کا فیصلہ کیا۔
روزنامہ دنیا کے مطابق,12مئی کو فیڈر بس سورج میانی روڈ سڑک کے اندر دھنس گئی تھی ، حادثے کے باعث روڈ پر 15فٹ چوڑا اور 20فٹ گہرا شگاف پڑ گیا تھا ، واسانے سورج میانی ڈسپوزل سٹیشن سے قدیر آباد تک سالانہ ترقیاتی منصوبوں کے تحت کروڑوں روپے سے نیا سیوریج نظام ڈالا تھا ، جس میں 18 سے 72انچ کی نئی لائنیں بچھائی گئی تھیں جس پر کارپٹ روڈ بنایا گیا۔