• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
ad
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2024-12-20 at 4.47.55 PM
WhatsApp Image 2024-12-20 at 11.08.33 PM
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

بچوں پر جنسی تشدد کی فلمیں بنانے کے واقعات میں خطرناک حد تک اضافہ

webmaster by webmaster
مئی 20, 2018
in قومی/ بین الاقوامی خبریں
0
بچوں پر جنسی تشدد کی فلمیں بنانے کے واقعات میں خطرناک حد تک اضافہ

ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک ) بچوں پر جنسی تشدد کی فلمیں بنانے کے واقعات میں خطرناک حد تک اضافہ ہورہا ہے کیونکہ سائبر کرائم کے قوانین میں اس قدر سقم ہیں کہ ملزمان جرم ثابت ہونے کے باوجود سزا سے صاف بچ جاتے ہیں۔

روزنامہ خبریں کے مطابق ابھی تک صرف ایک ایسا ملزم گرفتار ہوا ہے جو انٹر نیشنل پورنو گرافرز کا سہولت کار تھا جسے ویسٹرن یونین اور منی گرام کے ذریعے سات ممالک سے رقوم حاصل ہوتی تھیں۔ ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل سے ملزم سعادت امین کے قبضے سے 6لاکھ 57 ہزار 538ویڈیوز اور تصاویر برآمد کیں اور اس کی 50ہزار ڈالر کی ایک ٹرانزیکشن پکڑی گئی۔

ایک سینئر وکیل الماس علی جوئندہ کا کہنا ہے کہ چائلڈ پورنوگرافی کو روکنے اور ملزمان کو سزا دلانے سے متعلق قوانین ناکافی ہیں۔ اس جرم کا ارتکاب کرنے والا ایک ملزم جرم ثابت ہونے پر زیادہ سے زیادہ سات سال قید یا 50لاکھ روپے جرمانہ یا دونوں سزاﺅں کا مستوجب ہوگا جبکہ امریکہ میں پہلی بار اس جرم کا ارتکاب کرنے والوں کو 15سے 30سال سزا ہوتی ہے۔ دوسری بار جرم کرنے پر 30سال سے کم سزانہیں ہوتی۔ بھارت میں 2000 ءمیں تین سے پانچ سال سزا تجویز کی گئی۔ 2015ءمیں اس سزا پر نظر ثانی کی گئی اور سزا کو سات سال تک بڑھا دیا گیا۔ الماس جوئندہ نے تجویز دی کہ پورنوگرافی کی کم از کم سزا 15سال کر دی جائے کیونکہ بچوں پر جنسی تشدد کے واقعات اور ان کی فلمسازی دہشت گردی سے زیادہ سنگین جرم ہے۔ ناروے کے سفارت خانہ کے ایک پولیس رابطہ آفیسر رائے لنڈ ہولٹ نے کہا کہ ایسے جرائم میں ملوث افراد کو پکڑنے کیلئے انٹرنیشنل انٹیلی جنس شیئرنگ اور فلواپ انویسٹی گیشن کی ضرورت ہے۔

انہوں نے انسداد الیکٹرک کرائم (پی ای سی اے ) میں خامیوں کی نشاند ہی بھی کی۔ ایف آئی اے انویسٹی گیشن سیل کے انچارج آصف اقبال نے بھی تسلیم کیا کہ سائر لاز چائلڈ پورنو گرافرز کو سزائیں دلانے کے لئے ناکافی ہے۔ اس قانون کی 24میں سے 21کلاز قابل ضمانت ہیں۔ صرف تین کلاز میں ضمانت نہیں ہوسکتی۔ دنیا بھر میں بچوں پر جنسی تشدد کی دہشت گردی کے بعد سب سے سنگین جرم قرار دیا گیا ہے۔ انہوں نے تجویز دی کہ اس جرم کی کم از کم سزا عمر قید ہونی چاہیے تاکہ اس جرم کو روکا جا سکے۔

انہوں نے بتایا کہ سویڈن میں ایک شہری جان لنڈ سٹارم (JanLindstorm) کو جنسی تشدد کی فلموں کے ساتھ پکڑا۔ جب اس کے قبضے سے پکڑے جانے والے مواد کا جائزہ لیا گیا تو پتہ چلا کہ یہ سعادت امین نامی ایک پاکستانی نے فراہم کیا ہے۔ یہ شخص سویڈش شہری سے رابطے میں تھا اور اس سے نوجوان لڑکوں کی فروخت کی ڈیل چل رہی تھی۔ سعادت امین کی 10سے 12 سال عمر کے لڑکوں تک رسائی تھی اور وہ ان لڑکوں کی ویڈیوز بنا کر پاکستان سے مختلف ممالک کو ارسال کرتا تھا۔ ملزم خود بھی ان لڑکوں کی مالی اور سماجی حیثیت سے فائدہ اٹھاتا تھا۔ تفتیش کے دوران ملزم نے تسلیم کیا کہ اس کے امریکن لیکس ہنٹر‘ اٹلی کے گیانی بیٹائٹ ‘ سویڈن کے لِنڈ سٹارم اور برطانیہ کے انڈریو موڈی اور مختار سے رابطے میں تھے۔ یہ سب لوگ انٹرنیشنل پورنوگرافرز گروپ کے رکن ہیں۔

Tags: National News
Previous Post

کروڑ لعل عیسن ۔مضرصحت مٹھائی کھانے سے ایک خاندان کے چار افراد بے ہوش , ہسپتال منتقل

Next Post

ملتان ۔ڈائریکٹر ریکوری واسا کے خلاف ملازمین کا احتجاج ، دفتر پر گندے انڈوں کی بارش

Next Post
ملتان ۔ڈائریکٹر ریکوری واسا کے خلاف ملازمین کا احتجاج ، دفتر پر گندے انڈوں کی بارش

ملتان ۔ڈائریکٹر ریکوری واسا کے خلاف ملازمین کا احتجاج ، دفتر پر گندے انڈوں کی بارش

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا قوم سے خطاب ،  معیشت کے استحکام  کے لئے 14 نکاتی فیصلوں کا اعلان
قومی/ بین الاقوامی خبریں

وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا قوم سے خطاب ، معیشت کے استحکام کے لئے 14 نکاتی فیصلوں کا اعلان

by webmaster
مارچ 10, 2026
0

اسلام آباد ۔وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ایران ، مشرق وسطٰی اور خلیج سمیت پورے خطے میں جنگی صورتحال...

Read moreDetails
امریکی و اسرائیلی حملوں میں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای شہید ہوگئے: انا للہ و انا الیہ راجعون

امریکی و اسرائیلی حملوں میں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای شہید ہوگئے: انا للہ و انا الیہ راجعون

مارچ 1, 2026
ملتان ۔پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے زیرِ اہتمام پراسیکیوٹرز اور پولیس کے تفتیشی افسران کے لیے تین روزہ تربیتی ورکشاپ  کا انعقاد

ملتان ۔پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے زیرِ اہتمام پراسیکیوٹرز اور پولیس کے تفتیشی افسران کے لیے تین روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

فروری 21, 2026
عمران خان کو اسلام آباد جیل منتقل کیا جائے گا، محسن نقوی

عمران خان کو اسلام آباد جیل منتقل کیا جائے گا، محسن نقوی

فروری 13, 2026
مریم نواز نے لاہور ڈویژن کا اجلاس بلالیا، آج پھر ریلی نکالیں گی

پنجاب بھر میں کھیلوں کے حوالے سے بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز

فروری 11, 2026
ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک ) بچوں پر جنسی تشدد کی فلمیں بنانے کے واقعات میں خطرناک حد تک اضافہ ہورہا ہے کیونکہ سائبر کرائم کے قوانین میں اس قدر سقم ہیں کہ ملزمان جرم ثابت ہونے کے باوجود سزا سے صاف بچ جاتے ہیں۔ روزنامہ خبریں کے مطابق ابھی تک صرف ایک ایسا ملزم گرفتار ہوا ہے جو انٹر نیشنل پورنو گرافرز کا سہولت کار تھا جسے ویسٹرن یونین اور منی گرام کے ذریعے سات ممالک سے رقوم حاصل ہوتی تھیں۔ ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل سے ملزم سعادت امین کے قبضے سے 6لاکھ 57 ہزار 538ویڈیوز اور تصاویر برآمد کیں اور اس کی 50ہزار ڈالر کی ایک ٹرانزیکشن پکڑی گئی۔ ایک سینئر وکیل الماس علی جوئندہ کا کہنا ہے کہ چائلڈ پورنوگرافی کو روکنے اور ملزمان کو سزا دلانے سے متعلق قوانین ناکافی ہیں۔ اس جرم کا ارتکاب کرنے والا ایک ملزم جرم ثابت ہونے پر زیادہ سے زیادہ سات سال قید یا 50لاکھ روپے جرمانہ یا دونوں سزاﺅں کا مستوجب ہوگا جبکہ امریکہ میں پہلی بار اس جرم کا ارتکاب کرنے والوں کو 15سے 30سال سزا ہوتی ہے۔ دوسری بار جرم کرنے پر 30سال سے کم سزانہیں ہوتی۔ بھارت میں 2000 ءمیں تین سے پانچ سال سزا تجویز کی گئی۔ 2015ءمیں اس سزا پر نظر ثانی کی گئی اور سزا کو سات سال تک بڑھا دیا گیا۔ الماس جوئندہ نے تجویز دی کہ پورنوگرافی کی کم از کم سزا 15سال کر دی جائے کیونکہ بچوں پر جنسی تشدد کے واقعات اور ان کی فلمسازی دہشت گردی سے زیادہ سنگین جرم ہے۔ ناروے کے سفارت خانہ کے ایک پولیس رابطہ آفیسر رائے لنڈ ہولٹ نے کہا کہ ایسے جرائم میں ملوث افراد کو پکڑنے کیلئے انٹرنیشنل انٹیلی جنس شیئرنگ اور فلواپ انویسٹی گیشن کی ضرورت ہے۔ انہوں نے انسداد الیکٹرک کرائم (پی ای سی اے ) میں خامیوں کی نشاند ہی بھی کی۔ ایف آئی اے انویسٹی گیشن سیل کے انچارج آصف اقبال نے بھی تسلیم کیا کہ سائر لاز چائلڈ پورنو گرافرز کو سزائیں دلانے کے لئے ناکافی ہے۔ اس قانون کی 24میں سے 21کلاز قابل ضمانت ہیں۔ صرف تین کلاز میں ضمانت نہیں ہوسکتی۔ دنیا بھر میں بچوں پر جنسی تشدد کی دہشت گردی کے بعد سب سے سنگین جرم قرار دیا گیا ہے۔ انہوں نے تجویز دی کہ اس جرم کی کم از کم سزا عمر قید ہونی چاہیے تاکہ اس جرم کو روکا جا سکے۔ انہوں نے بتایا کہ سویڈن میں ایک شہری جان لنڈ سٹارم (JanLindstorm) کو جنسی تشدد کی فلموں کے ساتھ پکڑا۔ جب اس کے قبضے سے پکڑے جانے والے مواد کا جائزہ لیا گیا تو پتہ چلا کہ یہ سعادت امین نامی ایک پاکستانی نے فراہم کیا ہے۔ یہ شخص سویڈش شہری سے رابطے میں تھا اور اس سے نوجوان لڑکوں کی فروخت کی ڈیل چل رہی تھی۔ سعادت امین کی 10سے 12 سال عمر کے لڑکوں تک رسائی تھی اور وہ ان لڑکوں کی ویڈیوز بنا کر پاکستان سے مختلف ممالک کو ارسال کرتا تھا۔ ملزم خود بھی ان لڑکوں کی مالی اور سماجی حیثیت سے فائدہ اٹھاتا تھا۔ تفتیش کے دوران ملزم نے تسلیم کیا کہ اس کے امریکن لیکس ہنٹر‘ اٹلی کے گیانی بیٹائٹ ‘ سویڈن کے لِنڈ سٹارم اور برطانیہ کے انڈریو موڈی اور مختار سے رابطے میں تھے۔ یہ سب لوگ انٹرنیشنل پورنوگرافرز گروپ کے رکن ہیں۔
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.