ڈیرہ غازیخان (صبح پا کستان).ایس ایس پی پٹرولنگ ڈیرہ غازیخان ریجن گوہر مشتاق بھٹہ نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کی آمد کے پیش نظر ڈویژن بھر میں پٹرولنگ پوسٹس کی حدودمیں گشت کے نظام کومزید موثر کیا جائے اور عبادت گاہوں کے نزدیک زیادہ گشت کیاجائے . انہوں نے کہاکہ مشکوک افراد اور گاڑیوں پرکڑی نظر رکھی جائے اورغیر رجسٹرڈ ، کالے شیشے والی گاڑیوں کے مالکان کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے انہوں نے یہ بات اس سلسلے میں منعقدہ اجلا س کی صدارت کرتے ہوئے کہی . ایس ایس پی نے ہدایت کی کہ ناکہ بندی کے دوران گاڑیوں کی چیکنگ اور مسافروں اور سامان کی تلاشی کو یقینی بنایاجائے . انہوں نے کہاکہ پٹرولنگ پوسٹس میں شناخت و تلاشی کے بغیر کسی شخص کو داخل نہ ہونے دیاجائے اور گیٹ اور چھت پر متعین سکیورٹی اہلکار ہمہ وقت ا لرٹ رہیں . ایس ایس پی گوہر مشتاق بھٹہ نے کہاکہ فرائض میں غفلت ، سستی اور لاپرواہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی اور قانون کے مطابق سخت ایکشن لیا جائے گا.
ہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ۔اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔مخالفین ہماری کار کردگی سے خائف ہیں ۔ مریم نواز
لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...
Read moreDetails









